نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا ماسکوٹ، تھیم سانگ اور جرسی لانچ کی
جموں و کشمیر کے ہر کونے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر رہا ہے: لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کریں گے، ہندوستان کو عالمی سطح پر سافٹ اسپورٹس پاور بنائیں گے: انوراگ سنگھ ٹھاکر
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل اس مہینے کی 10 سے 14 تاریخ تک گلمرگ، جموں و کشمیر میں منعقد کیے جائیں گے
Posted On:
04 FEB 2023 3:37PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، امور نوجواں اور کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرجناب منوج سنہا نے آج راج بھون، جموں میں تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا ماسکوٹ، تھیم سانگ اور جرسی لانچ کی۔
لانچ کے دوران، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، کھیلو انڈیا سرمائی کھیل، کھیلو انڈیا ابھیان کا ایک حصہ ہے، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنےاور ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی سافٹ اسپورٹس پاور بنانے کی سوچ پر مبنی ہے۔
جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں سے، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت سے متعلق ملک کے خاندانوں کی ذہنیت کافی حد تک بدل گئی ہے جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کیے گئے کھیلو انڈیا ابھیان، فٹ انڈیا مہم کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں نہ صرف کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے بلکہ وہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر رہے ہیں خاص طور پر بین الاقوامی سطح پر بڑے ایونٹس میں شرکت سے پہلے یا عالمی سطح پر ہندوستان کا پرچم لہرانے کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی بروقت بات چیت کے ذریعے اسے ممکن بنا رہے ہیں، جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں پر بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا، کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آنے والے 1500 سے زیادہ کھلاڑی نہ صرف جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کریں گے بلکہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی خوبصورتی اور جموں و کشمیر میں پچھلے کئی سالوں سے جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں ان سے مسحور کھلاڑی اور اہلکار جموں و کشمیر کی سیاحت، امن و سکون کو فروغ دینے والے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے۔
آج کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے ماسکوٹ، تھیم سانگ اور جرسی کے اجراء کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا، کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز پورے ملک میں یہ پیغام دیتا ہے کہ جموں و کشمیر ان کھیلوں کو دیکھنے کے لیے ان کا انتظار کر رہا ہے، جو ایک ناقابل فراموش سنسنی اور تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ یہاں ان کھیلوں کے آغاز کے ذریعے نوجوانوں کو اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے اور انہیں تیاری کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
لانچ کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جموں و کشمیر کے ہر کونے میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جو نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر رہا ہے۔ جناب سنہا نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں اور 50 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی اسپورٹس پالیسی کے ذریعے کھلاڑیوں کو کیریئر کے پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سرمائی کھیل اس مہینے کی 10 سے 14 تاریخ تک گلمرگ، جموں و کشمیر میں ہونے والے ہیں۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو امور نوجواں اور کھیلوں کی وزارت کی حمایت حاصل ہے اور اس کا اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ساتھ ساتھ ونٹر گیمز ایسوسی ایشن، جموں و کشمیر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
گلمرگ میں ہونے والے کھیلوں میں ملک بھر کے 1500 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے اور 9 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایڈیشن 2020 میں منعقد ہوا اور جموں و کشمیر اب تک ان کھیلوں کے دونوں ایڈیشن میں سرفہرست ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1210
(Release ID: 1896324)
Visitor Counter : 203