نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انوراگ سنگھ ٹھاکر کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے شوبنکر، تھیم سانگ اور جرسی لانچ میں شرکت کریں گے

Posted On: 03 FEB 2023 4:51PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014BWT.jpg

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کے شوبنکر، تھیم سانگ اور جرسی کی لانچنگ کل 4 فروری کو جموں کے لیفٹیننٹ گورنر ہاؤس راج بھون میں ہوگی۔ سرمائی کھیل رواں ماہ کی 10 سے 14 تاریخ تک منعقد ہونے والے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026RF3.jpg

امور نوجواں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر معززین کے ساتھ موجود ہوں گے۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کو امور نوجواں اور کھیلوں کی وزارت کی حمایت حاصل ہے اور اس کا اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے سرمائی کھیلوں کی ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V8AA.jpg

گلمرگ میں ہونے والے ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 1500 کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ 9 کھیلوں کے مقابلوں میں کھیلے جائیں گے۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایڈیشن 2020 میں ہوا اور میزبان جموں و کشمیر اب تک ان کھیلوں کے دونوں ایڈیشنوں میں سرفہرست رہا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1176


(Release ID: 1896091) Visitor Counter : 105