ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کی مسافروں کے حصے کی آمدنی 73 فیصد بڑھی


ریزروڈ مسافروں کے حصے میں ریلوے نے 48 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا اور غیر ریزروڈ مسافروں کے حصے میں 361 فیصد اضافہ ہوا ہے

Posted On: 02 FEB 2023 2:58PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلویز کو مسافروں کے حصے میں اپریل سے جنوری 2023 تک  مجموعی آمدنی 54733 کروڑ روپے ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ہوئی آمدنی میں 73 فیصد اضافہ ہے۔

ریزروڈ مسافروں کے حصے میں یکم اپریل سے 31 جنوری  2023 کے دوران مسافروں کی مجموعی تعداد    6590 لاکھ ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران یہ تعداد  6181 لاکھ تھی، جو کہ 7 فیصد اضافہ ہے۔ یکم اپریل سے 31 جنوری 2023 کے دوران ریزروڈ مسافروں سے ریلویز کو 42945 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ برس یہ 29079 کروڑ روپے تھے۔ اس طرح 48 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

غیر ریزروڈ حصے میں یکم اپریل سے 31 جنوری 2023 کے دوران 45180 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران یہ تعداد 19785 لاکھ تھی۔ اس طرح 128 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ یکم اپریل سے 31 جنوری 2023 کے دوران غیر ریزروڈ مسافروں سے ریلویز کو 11788 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت  میں یہ آمدنی 2555 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح361 فیصد کا اضافہ ہوا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1895821)