نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کو مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ میں  3397.32 کروڑ روپے  مختص کئے گئے، مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا


کھیلو انڈیا کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ (1000 کروڑ روپے)

وزیر اعظم نے نچلی سطح پر ہنر کی شناخت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،  ایلیٹ ایتھلیٹس  کی مدد اور مجموعی طور پر   ایک  ایسا اسپورٹس  کلچر تیار کرنے پر غیر معمولی  توجہ دی ہے جو خواتین، دویانگ اور دور دراز کے علاقوں کے نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرے گا: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 02 FEB 2023 2:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند  کھیلوں اور نوجوانوں کے امور  کو مرکزی مقام  پر لائی ہے اور اس نے  360 ڈگری سپورٹ کے ذریعے ملک کے مجموعی ایکو سسٹم کو تقویت دی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کی وزارت کے لیے بجٹ کی مختص رقم میں بھی گزشتہ برسوں کے دوران کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کہ 2004-05 میں محض 466 کروڑ روپے   سے بڑھ کر آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے 3397.32 کروڑ روپے کی گئی  ہے۔

مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کی وزارت کے لیے بجٹ  میں مختص رقم میں  11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ 2010 کے بعد جب ہندوستان میں کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوئے تھے، وزارت کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ بجٹ  میں مختص کی گئی رقم  2011-12 کے بجٹ سے تین گنا زیادہ ہے اور 2014-15 کے بجٹ سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔

کھیلوں کے محکمہ  کے لیے بجٹ  میں 2462.59 کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں جبکہ  پچھلے سال کے  2254 کروڑ روپے  مختص کئے گئے تھے اور نوجوانوں کے امور کے محکمے کے لیے 934.73 کروڑ روپے   مختص کئے گئے جبکہ پچھلے سال کے 808.60 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

اس سال بجٹ کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ کرنے والی وزارت کی اہم اسکیموں/تنظیموں میں کھیلو انڈیا (1000 کروڑ روپے)، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (785.52 کروڑ روپے)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (401.49 کروڑ روپے)، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز ( 325 کروڑ روپے) اور نیشنل سروس اسکیم (325 کروڑ روپے) شامل ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر،  جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مرکزی بجٹ 2023-24 کی ستائش کی اور  کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبے کو ترجیح دینے کے لیے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  سے اظہار تشکر کیا۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ’’ملک میں موجودہ کھیلوں کے ایکو سسٹم  کو مکمل طور پر بہتر بنانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شروع ہی سے، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت، انفراسٹرکچر کی تعمیر، ایلیٹ ایتھلیٹس کو مدد  اور  مجموعی  طور پر ایک ایسا اسپورٹس کلچر تیار کرنے پر غیر معمولی توجہ دی ہے جو  خواتین، دویانگ اور دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے نتیجہ میں منفرد اسکیموں اور پروگراموں  جیسے کھیلو انڈیا اسکیم، فٹ انڈیا موومنٹ، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم، مشن اولمپک سیل وغیرہ کی شروعات کی گئی  ہے ۔ یہ پروگرام بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور  انہیں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کھیلوں کو ایک نئی تقویت فراہم کرائے جانے سے  2014 کے بعد سے ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ میں بڑی تعداد میں تاریخی پہل قدمیاں درج کی گئی ہیں۔‘‘

آنے والے برسوں میں نوجوانوں کے امور کے محکمے کی خصوصی  پہل یہ ہوگی کہ نوجوانوں تک پہنچنے اور انہیں مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ایک  یووا لیڈرشپ پورٹل تیار کیا جائے گاتاکہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور  ان میں معاشرے کے تئیں ذمہ داری کا زیادہ احساس پیدا کیا جا سکے۔ پورٹل کو ان نوجوانوں کے لیے رجسٹری کے طور پر ڈیزائن کیا  جارہا ہے جو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے اندراج کرانا چاہتے ہیں جس سے کمیونٹی کا معیار زندگی بہتر ہو اور ان کی کمانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو۔ اس سے ملک کے نوجوانوں کو مختلف شہری اور دیہی مقامی اداروں، چھوٹے کاروباروں، کسانوں کے پروڈیوسر گروپوں اور کوآپریٹو سوسائیٹیوں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔ اس معاملے میں ڈیجیٹل خواندگی اور مالیاتی خواندگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس طرح کی مصروفیت نوجوانوں کو تجرباتی تعلیم فراہم کرے گی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی اور ساتھ ہی ساتھ مقامی کمیونٹیز کی پیداواری صلاحیت کو بھی بہتر بنائے گی۔ یہ ایک خوشحال اور  دوسروں کا خیال رکھنے والے ملک  کے طور پر ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں  اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے اور پورٹل کے شروع ہونے کی امید ہے۔

وزارت کے بجٹ میں کیپیٹل اخراجات کے لئے  935.68 کروڑ روپے (بجٹ کا 27 فیصد)  کا انتظام کیا گیا ہےجس میں کیپٹل اثاثے تیار کرنے  کے لیے گرانٹ شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1123

                          



(Release ID: 1895761) Visitor Counter : 190