وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ24-2023 کا خلاصہ
مرکزی بجٹ24-2023 ایک بااختیار اور جامع معیشت کے لیے امرت کال بلیو پرنٹ کا وژن پیش کرتا ہے
چار انقلاب انگیز مواقع سے تحریک پانے والا تین جہات پر توجہ مرکوز کرنے والا پروگرام امرت کال کی بنیاد فراہم کرتا ہے
مالیاتی سرمایہ کاری کا صرفہ33 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا
موثر سرمایہ جاتی اخراجات جی ڈی پی کے 4.5 فیصد
مالیاتی خسارہ 24-2023 میں جی ڈی پی کا 5.9 فیصد رہنے کا تخمینہ
مالی سال23-2022 میں حقیقی جی ڈی پی 7 فیصد کی شرح سے بڑھے گی
مالی سال 2023 میں برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ہوگا
اعلیٰ قیمت والی باغبانی فصلوں کے لیے معیاری پودے لگانے کے مواد کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے 2200 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ آتم نربھر کلین پلانٹ پروگرام شروع کیا جائے گا
نئے 157نرسنگ کالجز قائم کیے جائیں گے
پی ایم آواس یوجنا کے اخراجات کو 66 فیصد بڑھا کر79,000 کروڑ روپے سے زیادہ کر دیا گیا
اب تک کا سب سے زیادہ سرمایہ 2.40 لاکھ کروڑروپئے ریلوے کے لیے فراہم کیے گئے
شہری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ (یو آئی ڈی ایف)ترجیحی شعبے کے قرضے کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قائم کیا جائے گا
گوبردھن اسکیم کے تحت 10,000 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری سے 500 نئے ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ پلانٹس لگائے جائیں گے
قومی سطح پر تقسیم شدہ چھوٹے کھاد اور جراثیم کش دواؤں کی تیاری کے نیٹ ورک کی تشکیل کے لیے 10,000 حیاتیاتی مواد کے وسائل کے مراکز قائم کیے جائیں گے
منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 شروع کی جائے گی
مرکزی بجٹ 24-2023 پرسنل انکم ٹیکس کے لیے خاطر خواہ راحت فراہم کرتا ہے
نئی ٹیکس نظام کے تحت نئے نصاب کا اعلان کیا گیا
سات لاکھ روپے تک کی کل آمدنی والے رہائشی فرد کو نئے ٹیکس نظام کے تحت کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا
نئے ٹیکس نظام کے تحت50,000 روپے کی معیاری کٹوتی تنخواہ دار افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی
انفرادی اور ایچ یو ایف کے لیے نئے ٹیکس نظام نادہندگی سے متعلق نظم وضبط ہو گا
غیر سرکاری تنخواہ دار ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر چھٹیوں کی نقدی پر ٹیکس چھوٹ کی حد 25 لاکھ روپے تک بڑھ گئی
کوآپریٹو سیکٹر کے لیے اعلان کردہ بہت سی تجاویز
بالواسطہ ٹیکس کی تجاویز کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، گھریلو قدر میں اضافہ کرنا، سبز توانائی اور نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
ٹیکسٹائل اور زراعت کے علاوہ دیگر اشیا پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں کی تعداد 21 سے کم کر کے 13 کر دی گئی
Posted On:
01 FEB 2023 1:37PM by PIB Delhi
ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال میں، دنیا نے ہندوستانی معیشت کو ایک ’روشن ستارہ‘ کے طور پر تسلیم کیا ہے کیونکہ اقتصادی ترقی کا تخمینہ 7 فیصد لگایا گیا ہے، جو کہ بڑے پیمانے پر عالمی سست روی کووڈ-19اور روس -یوکرین جنگ کے باوجود تمام بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے، آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر ہے، اور چیلنجوں بھرے حالات کے باوجود ، ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔
حصہ الف
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس بجٹ کے پچھلے بجٹ میں رکھی گئی بنیاد پر استوار ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے اور انڈیا @ 100 کے لیے تیار کردہ بلیو پرنٹ، جس میں ایک خوشحال اور جامع ہندوستان کا تصور ہے، جہاں ترقی کے ثمرات تمام خطوں اور شہریوں خصوصاً ہمارے نوجوانوں، خواتین ، کسان، او بی سی، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل تک پہنچیں گے۔
متعدد بحرانوں کے درمیان مدافعتی صلاحیت
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کا بڑھتا ہوا عالمی پروفائل متعدد کامیابیوں کی وجہ سے ہے جن میں منفرد ورلڈ کلاس ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، آدھار، کو-وِن اور یو پی آئی؛ بے مثال پیمانے اور رفتار میں کووڈ-19ویکسی نیشن مہم؛ سرحدی علاقوں میں فعال کردار جیسے آب و ہوا سے متعلق اہداف کے حصول، مشن لائف، اور نیشنل ہائیڈروجن مشن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19وبائی امراض کے دوران، حکومت نے 80 کروڑ سے زیادہ افراد کو 28 مہینوں تک مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے مرکز کے عزم پر عملدرآمد کرتے ہوئے، حکومت یکم جنوری 2023 سے وزیر اعظم غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جے کے اے وائی غریب کلیان ان یوجنا) کے تحت اگلے ایک سال تک تمام انتیودیہ اور ترجیحی گھرانوں کو مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے کا سارا خرچ مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔
جی ٹوینٹی صدارت:چیلنجوں کے درمیان عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھانا
وزیر خزانہ نے نشاندہی کی کہ عالمی چیلنجوں کے اس دور میں؛ جی ٹوینٹی کی صدارت ہندوستان کو عالمی اقتصادی نظام میں اپنے کردار کو مضبوط کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’واسودھیوکٹمبکم‘ کے تھیم کے ساتھ، ہندوستان عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پرجوش، عوام پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔
سن2014 سے اب تک کی کامیابیاں: کسی کومحروم نہیں رکھا
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ 2014 سے حکومت کی کوششوں نے تمام شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی اور عزت کی زندگی کو یقینی بنایا ہے اور فی کس آمدنی دوگنی سے بڑھ کر 1.97 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 99 سالوں میں ہندوستانی معیشت اپنے حجم کے اعتبار سے 10ویں سے بڑھ کر دنیا میں 5ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مزید برآں، معیشت بہت زیادہ باضابطہ ہو گئی ہے جیسا کہ ای پی ایف اوکی رکنیت سے ظاہر ہوتا ہے، جس میں2022 میں یو پی آئی کے ذریعے 126 لاکھ کروڑ روپے کی 7,400 کروڑ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں۔
وزیر خزانہ نے نشاندہی کی کہ متعدد اسکیموں کے موثر نفاذ کے ساتھ، ہدف شدہ فوائد کو عام لوگوں تک پہنچانے کے نتیجے میں جامع ترقی ہوئی ہے اور کچھ اسکیموں کو درج کیا گیا ہے جیسے کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت 11.7 کروڑ گھریلو بیت الخلا، اجولا کے تحت 9.6 کروڑ ایل پی جی کنکشن، 102 کروڑ افراد کے لیے کووڈ ویکسین کی220 کروڑخوراکیں، 47.8 کروڑ پی ایم جن دھن بینک اکاؤنٹس، پی ایم تحفظ بیما اور پی ایم جیون جیوتی یوجنا کے تحت 44.6 کروڑ افراد کے لیے انشورنس کور، اور پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 11.4 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی نقد رقم کی منتقلی۔
امرت کال کے لیے وژن – ایک بااختیار اور جامع معیشت
وزیر خزانہ نے کہا کہ امرت کال کے لیے ہمارے وژن میں مضبوط عوامی مالیاتی وسائل کے ساتھ ٹیکنالوجی سے امداد یافتہ اور علم پر مبنی معیشت، اور ایک مضبوط مالیاتی شعبہ شامل ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے، سب کا ساتھ سب کا پریاس کے ذریعے عوامی شراکتداری ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وژن کو حاصل کرنے کے لیے اقتصادی ایجنڈا تین چیزوں پر مرکوز ہے اور وہ شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو ان کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کافی مواقع فراہم کر رہے ہیں، دوسرا، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آخر میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے انڈیا@100 کے سفر میں ان توجہ مرکوز علاقوں کی خدمت کے لیے، امرت کال کے دوران درج ذیل چار مواقع انقلاتی تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں۔
خواتین کو معاشی طور پربااختیار بنانا: دین دیال انتودیا یوجنا نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن نے دیہی خواتین کو 81 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس میں متحرک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم ان گروپوں کو بڑے پروڈیوسر اداروں یا اجتماعی اداروں کی تشکیل کے ذریعے ،جن میں ہر ایک ہزاروں ارکان پر مشتمل ہے، پیشہ ورانہ طور پر اپنا نظم ونسق چلاتے ہیں، معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے قابل بنائیں گے۔
(پی ایم وکشو کرما کوشل سمان (پی ایم وکاس): صدیوں سے، روایتی کاریگر اور دستکار، جو اپنے ہاتھوں سے، اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے، ہندوستان کے لیے شہرت کا باعث بنے ہیں اور انہیں عام طور پر وشوکرما کہا جاتا ہے۔ ان کے ذریعہ تخلیق کردہ فن اور دستکاری آتم نربھر بھارت کی حقیقی روح کی نمائندگی کرتی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پہلی بار ان کے لیے امداد کے پیکیج کا تصور کیا گیا ہے اور نئی اسکیم انہیں ایم ایس ایم ای ویلیو چین کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کے معیار، پیمانے اور رسائی کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گی۔ اسکیم کے اجزاء میں نہ صرف مالی مدد بلکہ جدید مہارت کی تربیت تک رسائی، جدید ڈیجیٹل تکنیکوں اور موثر گرین ٹیکنالوجیز کا علم، برانڈ پروموشن، مقامی اور عالمی منڈیوں کے ساتھ تعلق، ڈیجیٹل ادائیگیاں، اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔ اس سے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، او بی سی، خواتین اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
سیاحت: وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ ملک مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بے پناہ کشش رکھتا ہے، کیونکہ سیاحت میں لوگوں کو مستفید کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور انٹرپرینیورشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کے فروغ کو مشن موڈ پر، ریاستوں کی فعال شرکت، سرکاری پروگراموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر شروع کیا جائے گا۔
ماحول دوست شرح نمو: ماحول دوست شرح نمو کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان سبز ایندھن، سبز توانائی، ماحول دوست کھیتی، ماحول دوست نقل و حرکت، ماحول دوست عمارتوں، اور ماحول دوست آلات، اور مختلف اقتصادیات کے شعبوں میں توانائی کے موثر استعمال کے لیے پالیسیوں کو نافذ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست ترقی کی یہ کوششیں معیشت کی کاربن کی شدت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں اور بڑے پیمانے پر ماحول دوست روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
اس بجٹ کی ترجیحات
محترمہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کی سات ترجیحات کو شمار کرایا اور کہا کہ یہ ترجیحات ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے ہماری رہنمائی کرنے والے ’سپت رشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل ہیں: 1) جامع ترقی 2) آخری فرد تک پہنچنا 3) انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری 4) امکانات کا آغاز 5) ماحول دوست ترقی 6) نوجوانوں کی صلاحیت 7) مالیاتی شعبہ۔
ترجیح 1: جامع ترقی
سب کا ساتھ سب کا وکاس کے حکومت کے فلسفے نے مخصوص طور پر، کسانوں، خواتین، نوجوانوں، او بی سی، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیویانگ جن اور معاشی طور پر کمزور طبقوں اور پسماندہ افراد کے لیے مجموعی ترجیحات میں شامل ترقی کی سہولت فراہم کی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ اور شمال مشرق پر بھی مسلسل توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ بجٹ انہی کوششوں پر استوار ہے۔
زراعت اور تعاون
زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ
وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو اوپن سورس، اوپن اسٹینڈرڈ اور انٹر آپریبل پبلک گڈ کے طور پر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، یہ فصلوں کی منصوبہ بندی اور صحت کے لیے متعلقہ معلوماتی خدمات کے ذریعے جامع، کسان پر مبنی حل کو قابل بنائے گا، زرعی معلومات ، کریڈٹ اور انشورنس، فصلوں کے تخمینے میں مدد، مارکیٹ کی ذہانت، اور زرعی ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کے لیے معاونت اور اسٹارٹ اپس تک بہتر رسائی فراہم کرے گا۔
زرعی فروغ کا فنڈ
وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ دیہی علاقوں میں نوجوان کاروباریوں کے زرعی اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد کسانوں کو درپیش چیلنجوں کے لیے اختراعی اور سستے حل لانا ہوگا۔ یہ زرعی طریقوں کو تبدیل کرنے، پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی لائے گا۔
کپاس کی فصل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ
اضافی طویل اسٹیپل کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، حکومت، نجی سرکاری شراکت داریوں (پی پی پی) کے ذریعے کلسٹر پر مبنی اور ویلیو چین رسائی اختیار کرے گی۔ اس کا مطلب کسانوں، ریاست اور صنعت کے درمیان ان پٹ سپلائیز، توسیعی خدمات، اور مارکیٹ روابط کے لیے تعاون کرنا ہوگا۔
آتم نربھرباغبانی صفائی پلانٹ پروگرام
محترمہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ حکومت 2,200 کروڑ روپے کی لاگت سے زیادہ قیمت والی باغبانی فصلوں کے لیے،بیماریوں سے پاک، معیاری پودے لگانے کے مواد کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے آتم نربھر کلین پلانٹ پروگرام شروع کرے گی۔
جوار باجرے کا عالمی مرکز: 'شری انّا'
محترمہ سیتارامن نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "بھارت جوار باجرے کو مقبول بنانے میں سب سے آگے ہے، جس کے استعمال سے غذائیت، خوراک کی حفاظت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوتا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں 'شری انّا' کا سب سے بڑا پروڈیوسر اور دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے کیونکہ اس میں 'شری انّا' کی کئی اقسام شامل ہیں جن میں جوار، راگی، باجرہ، کٹو، رامدانہ، کنگنی، کٹکی، کوڈو، سینا، اور سما شامل ہیں۔
انہوں نے ذکر کیا کہ ان کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں، اور یہ صدیوں سے ہمارے کھانے کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے فخر کے ساتھ ذکر کیا کہ چھوٹے کسانوں کی طرف سے ان 'شری انّا' کو اگانے کے ذریعے ساتھی شہریوں کی صحت میں تعاون کرنے میں بہت بڑی خدمت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو 'شری انّا' کا عالمی مرکز بنانے کے لیے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹ ریسرچ، حیدرآباد کو بین الاقوامی سطح پر بہترین طریقوں، تحقیق اور ٹیکنالوجیوں کا اشتراک کرنے کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس کے طور پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔
زرعی کریڈٹ
کسانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر توجہ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ زرعی قرضے کے ہدف کو بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ روپے کردیا جائے گا، جس میں مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری پر توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ماہی گیروں، مچھلی فروشوں، اور مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے، ویلیو چین کی افادیت کو بہتر بنانے، اور مارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے 6,000 کروڑ روپے کی ہدفی سرمایہ کاری کے ساتھ، پی ایم متسیا سمپدا یوجنا کی ایک نئی ذیلی اسکیم شروع کرے گی۔
تعاون
کسانوں، خاص طور پر چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے، حکومت کوآپریٹو پر مبنی اقتصادی ترقی کے ماڈل کو فروغ دے رہی ہے۔ تعاون کی ایک نئی وزارت ’ساہکار سے سمردھی‘ کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے، منشور کے ساتھ تشکیل دی گئی۔ اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، حکومت نے پہلے ہی 2,516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 63,000 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) کی کمپیوٹرائزیشن شروع کر دی ہے۔
تمام شراکت داروں اور ریاستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد، پی اے سی ایس کے لیے ماڈل ضابطے بنائے گئے تاکہ وہ کثیر مقصدی پی اے سی ایس بن سکیں۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی ملک گیر میپنگ کے لیے ایک قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔
محترمہ سیتارامن نے کہا کہ حکومت بڑے پیمانے پر غیر مرکوز ذخیرہ کرنے کی گنجائش قائم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی، جس سے کسانوں کو اپنی پیداوار کو ذخیرہ کرنے اور مناسب وقت پر فروخت کے ذریعے منافع بخش قیمتوں کا احساس کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت اگلے 5 سالوں میں غیر احاطہ شدہ پنچایتوں اور دیہاتوں میں کثیر مقصدی کوآپریٹو سوسائٹیز، پرائمری فشریز سوسائٹیز اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔
صحت، تعلیم اور ہنر
میڈیکل اور نرسنگ کالجز
وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ 2014 سے قائم موجودہ 157 میڈیکل کالجوں کے ساتھ مل کر، ایک سو ستاون نئے نرسنگ کالجز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سن 2047 تک سِکل سیل اینیمیا کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ایک مشن بھی شروع کیا جائے گا، جو مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے، متاثرہ قبائلی علاقوں میں 0-40 سال کی عمر کے 7 کروڑ لوگوں کی ہمہ گیر اسکریننگ، اور مشاورت کی راہ ہموار کرے گا۔ میڈیکل ریسرچ کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر لیبز میں سہولیات سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیکلٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کی تحقیق و ترقی کی ٹیموں کے ذریعے تحقیق کے لیے دستیاب کرائی جائیں گی تاکہ باہمی تحقیق اور اختراع کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
فارما اختراع کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ دواسازی میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا پروگرام سنٹرز آف ایکسی لینس کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ مخصوص ترجیحی شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کریں۔
اساتذہ کی تربیت
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کو اختراعی تدریس، نصاب کے تبادلے، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، ڈپ اسٹک سروے اور آئی سی ٹی کے نفاذ کے ذریعے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ٹریننگ کو متحرک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے الگ الگ علاقوں، زبانوں، موضوعات اور سطحوں میں معیاری کتابیں مختلف آلات کے ذریعے مہیا کرانے کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔ ریاستوں کو ان کے لیے پنچایت اور وارڈ کی سطحوں پر براہ راست لائبریری قائم کرنے اور قومی ڈیجیٹل لائبریری کے وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے مہیا کرانے کے خاطر ترغیب فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے اور وبائی مرض کے دوران صلاحیت میں ہوئے نقصان کی تلافی کے لیے نیشنل بک ٹرسٹ ، چلڈرنس بک ٹرسٹ اور دیگر ذرائع کو ان لائبریریوں میں علاقائی زبانوں اور انگریزی میں نصابی مضامین کی کتابیں مہیا کرانے اور ان کی دوبارہ سپلائی کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔
ترجیح2: آخری سنگ میل اور آخری آدمی تک پہنچنا
وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم واجپئی کی حکومت نے قبائلی امور کی وزارت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمہ کی تشکیل کی تھی۔‘آخری سنگ میل اور آخری آدمی تک’ پہنچ کے مقصد پر مزید توجہ مرکوز کرنے کے لیے مودی حکومت نے آیوش ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، اسکل ڈیولپمنٹ، جل شکتی اور امداد باہمی کی وزارتوں کی تشکیل کی ہے۔
آرزو مند ضلع اور بلاک پروگرام
وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت، غذائیت، تعلیم، زراعت، آبی وسائل، مالی شمولیت، ہنرمندی کا فروغ اور بنیادی ڈھانچے جیسے انیک شعبوں میں ضروری سرکاری خدمات کو مکمل طور پر پہنچانے کے لیے 500 بلاکوں کو شامل کرکے آرزومندبلاک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
پردھان منتری پی وی جی ٹی ترقیاتی مشن
خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جی) کے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے وزیرخزانہ نے کہا کہ پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس کے تحت پی وی ٹی جی خاندانوں اور آبادی میں محفوظ مکان، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور مواصلات سے رابطہ اور دائمی گزر بسر کے مواقع جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی’’۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ درج فہرست قبائل کے لیے ترقیاتی ایکشن پلان کے تحت اگلے تین سالوں میں اس مشن کو نافذ کرنے کے لیے 15000 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں 3.5 لاکھ قبائلی طلبا کے لیے 740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں 38800 اساتذہ اور معاون عملہ کی تقرری کی جائے گی۔
سیلاب والے خطوں میں پانی
کرناٹک کے سیلاب والے وسطی خطے میں پائیدار مائیکرو آبپاشی اور پینے کے لیے سطح پر موجود ٹنکیوں کو بھرنے کی خاطر مرکز کی طرف سے اپربھدر پروجیکٹ کے لیے 5300 کروڑ روپے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پی ایم آواس یوجنا
پی ایم آواس یوجنا میں 66فیصد کا اضافہ کرکے اسے 79000 کروڑ روپے سے زیادہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
‘مخطوطات کی بھارت شیئرڈ ریپوزیٹری’ قائم کی جائے گی اور اس کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ قدیم مخطوطات کا ڈیجیٹائزیشن کیا جائے گا۔
ترجیح-3: بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور پیداواری صلاحیت میں سرمایہ کاری کا ترقی اور روزگار پر کثیرجہتی اثر پڑتا ہے اور پونجی کی سرمایہ کاری کے اخراجات میں لگاتار تیسرے سال 33 فیصد کا اضافہ کرکے اسے 10 لاکھ کروڑ روپے کیا جارہا ہے، جو جی ڈی پی کا 3.3 فیصد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال 2019-20 کے اخراجات سے تقریبا 3 گنا زیادہ ہوگا، مرکز کے ‘موجودہ پونجی کے اخراجات’ کا بجٹ 13.7 لاکھ کروڑ روپے ہوگا، جو جی ڈی پی کا 4.5 فیصد ہے۔
ریاستی حکومتوں کو کیپٹل سرمایہ کاری کے لیے مدد
وزیر خزانہ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے اور ریاستوں کو تکمیلی پالیسی سے متعلق کارروائیوں کے لیے آمادہ کرنے کی خاطر 1.3 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کے ساتھ ریاستی حکومتوں کےلیے 50 سالہ سود سے پاک قرض کو مزید ایک سال جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ریلوے
وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ ریلوے کے لیے 2.40 لاکھ کروڑ روپے کے کیپٹل بجٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اب تک کا یہ سب سے زیادہ بجٹ ہے اور سال 2013-14 میں مختص کئے گئے بجٹ سے تقریبا 9 گنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بندرگاہوں، کوئلہ، اسٹیل، کھاد اور غذائی اجناس کے لیے شروع سے آخر تک رابطہ قائم کرنے کے لیے 100 اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو نجی ذرائع کے 15000 کروڑ روپے سمیت 75000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ترجیح دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی ہوائی رابطے میں بہتری پیدا کرنے کے لیے 50 اضافی ہوائی اڈوں ، ہیلی پورٹ، واٹر ایروڈروم اور ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کی باڑھ تعمیر کی جائے گی۔
محترمہ سیتارمن نے اعلان کیا کہ آرآئی ڈی ایف کی طرح ترجیحی شعبے کو قرض کی فراہمی میں کمی کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر ترقیاتی فنڈ (یو آئی ڈی ایف) قائم کیا جائے گا۔ اس کا انتظام نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ذریعے کیا جائے گا اور اس کا استعمال ٹیئر 2اور ٹیئر 3شہروں میں شہری انفراسٹرکچر تیار کرنے کے ذریعے کیا جائے گا۔ ریاستوں کو یوآئی ڈی ایف کا استعمال کرتے وقت مناسب یوزر چارج لاگو کرنے کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے ساتھ ساتھ موجودہ اسکیموں سے وسائل کا انتظام کرنے کےلیے ترغیب دی جائے گی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے سالانہ کی رقم مہیا کرائی جائے گی۔
ترجیح-4: امکانات کو بروئے کار لانا
وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے 39000 سے زیادہ شرائط کو کم کیا گیا ہے اور 3400 سے زیادہ قانونی شرائط کو جرائم کے زمرے سے ہٹایا گیا ہے۔اعتماد پر مبنی حکومت کے فروغ کے لیے حکومت نے 42 مرکزی قوانین میں ترمیم کرنے کے لیے ‘جن وشواس’ بل پیش کیا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے لیے مہارت کے مراکز
وزیر خزانہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو بھارت میں بنائیں اور مصنوعی ذہانت سے بھارت کے لیے کام کرائیں کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ملک کے سرکردہ تعلیمی اداروں نے مصنوعی ذہانت کے لیے 3 مہارت کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ سرکردہ صنعت کار زراعت، صحت اور قابل استحکام شہروں کے شعبوں میں کثیرموضوعاتی تحقیق کرانے، جدید ترین ایپلی کیشن تیار کرنے اور قابل پیمائش حل تیار کرنے میں شراکت دار ہوں گے۔ اس سے مصنوعی ذہانت کے کارگر ایکوسسٹم کو تیار کرنے اور اس شعبے میں معیاری انسانی وسائل کو تربیت یافتہ کیا جاسکے گا۔
نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی
وزیرخزانہ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اور ماہرین تعلیم کے ذریعے اختراعات اور تحقیق شروع کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی لائی جائے گی۔ اس سے نامعلوم مقامات سے آنے والے ڈیٹا تک پہنچ بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیرخزانہ نرملاسیتارمن نے اعلان کیا کہ ایم ایس ایم ای، بڑے کاروباروں اور خیراتی ٹرسٹوں کے استعمال کے لیے ایک ادارہ ڈیجی لاکر قائم کیا جائے گا۔ اس سے دستاویزوں کو محفوظ طریقوں سے آن لائن اسٹور کرنے اور جہاں ضرورت تھی، انہیں مختلف اتھارٹیز ، ریگولیٹرس، بینکوں اور دیگر تجارتی اداروں کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 5جی سروسز کا استعمال کرتے ہوئے ایپلی کیشن تیار کرنے کے لیے انجینئرنگ اداروں میں 100 لیباریٹریزقائم کی جائیں گی، جن سے متعدد نئے مواقع، بزنس ماڈل اور روزگار کے امکانات سے جڑی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ یہ تجربہ گاہیں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ اسمارٹ کلاسز ، مائیکرو زراعت، انٹلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ہیلتھ کیئر ایپلی کیشنز کا احاطہ کرے گی۔
ترجیح-5: سبز ترقی
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ وزیراعظم نے ماحولیات کے تئیں بیدار طرز حیات کی مہم کو رفتار دینے کے لیے ‘‘لائف’’ یعنی ماحولیات کے لیے طرزحیات کا تصور پیش کیا ہے۔ہندوستان گرین انڈسٹری اور معاشی تبدیلی لانے کے لیے سال 2070 تک ‘پنچ امرت’ اور مجموعی صفر کاربن اخراج کی جانب پورے عزم کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔ یہ بجٹ سبز ترقی پر مرکوز کی گئی ہماری توجہ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبز ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بجٹ میں خاص طور پر انتظام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 19700 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ شروع کیے گئے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی مدد سے معیشت کو کم از کم کاربن اخراج والی حالت میں لے جانے، حجری ایندھن کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور ہندوستان کو اس ٹیکنالوجی اور بازار میں سرفہرست بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ ہمارا ہدف ہے سال 2030 تک 5 ایم ایم ٹی کی سالانہ پیداوار حاصل کرنا۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ذریعے توانائی میں تبدیلی اور مجموعی صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں ترجیحی سرمایہ کاری کے لیے 35000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لیے 4 ہزار ایم ڈبلیو ایچ کی صلاحیت والے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کو مدد فراہم کی جائے گی۔ پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹوں کے لیے تفصیلی ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لداخ سے 13 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی حاصل کرنے اور گرڈ کو مربوط کرنے کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم 20700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ تعمیر کی جائے گی، جس میں 8300 کروڑ روپے کی مرکز کی طرف سے مالی مدد شامل ہے۔
گوبردھن اسکیم
محترمہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ گوبردھن (گل وینائزنگ آرگینک بائیو ایگرو ریسورسیز دھن) نامی اسکیم کے تحت 500 نئے ‘کچرے سے دولت’ پلانٹس کو سرکلر معیشت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا جائے گا۔ ان میں 200 کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) پلانٹ شامل ہوں گے، جن میں شہری علاقوں میں 75 اور 300 کمیونٹی یا کلسٹر پر مبنی پلانٹ ہیں، جن میں کل لاگت 10 ہزار کروڑ روپے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی اور بائیوگیس کی مارکیٹنگ کررہی سبھی تنظیموں کےلیے 5 فیصد کا سی بی جی آرڈر صحیح وقت پر لایا جائے گا۔ بائیوماس کے ذخیرہ اور نامیاتی کھاد کی سپلائی کے لیے مناسب مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
بھارتیہ پراکرتک کھیتی بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر
وزیرخزانہ نے اعلان کیا کہ اگلے تین سالوں میں ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی اپنانے کے لیے مدد دی جائے گی۔ اس کے لیے قومی سطح پر تقسیم شدہ مائیکرو فرٹیلائزر اور حشرہ کش مینوفیکچرنگ نیٹ ورک بناتے ہوئے 10000 بائیوان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی پرانی گاڑیوں کو بدلنا ہماری معیشت کو ماحولیات دوست بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ بجٹ 2021-22 میں درج گاڑی کی اسکریپنگ کی پالیسی کو مزید فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی پرانی گاڑیوں کو اسکریپ میں دینے کے لیے ضروری فنڈ تقسیم کیے ہیں۔ ریاستوں کو بھی پرانی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو بدلنے کے لیے مدد دی جائے گی۔
ترجیح-6: نوجوانوں کی طاقت
وزیرخزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے اور ‘امرت پیڑھی’ کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کےلیے حکومت نے ہنرمندی کے فروغ پر مرکوز قومی تعلیمی پالیسی تیار کی ہے، بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے میں معاون اقتصادی پالیسیاں اپنائی ہیں اور روزگار کے مواقع کی حمایت کی ہے۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 اگلے تین برسوں میں لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے شروع کی جائے گی۔ آن جاب ٹریننگ، انڈسٹری پارٹنرشپ اور انڈسٹری کی ضروریات کے ساتھ کورسز کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا جائے گا۔ اس اسکیم میں انڈسٹری 4.0 جیسے کوڈنگ، اے آئی، روبوٹکس، میکاٹرونکس، آئی او ٹی، تھری ڈی پرنٹنگ، ڈرونز اور سافٹ اسکلز جیسے نئے دور کے کورسز کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع کے لیے ہنر مند بنانے کے لیے مختلف ریاستوں میں 30 اسکل انڈیا بین الاقوامی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم
محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ تین سال میں 47 لاکھ نوجوانوں کو وظیفے کی مدد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم کے تحت ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر شروع کیا جائے گا۔
یونٹی مال
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے او ڈی او پیز (ایک ضلع، ایک پروڈکٹ)، جی آئی مصنوعات اور دیگر دستکاری مصنوعات کے فروغ اور فروخت اور دیگر تمام ریاستوں کی ایسی مصنوعات کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے اپنی ریاستی راجدھانی یا سب سے اہم سیاحتی مرکز یا مالیاتی دارالحکومت میں یونٹی مال قائم کریں۔
ترجیح 7: مالیاتی شعبہ
ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ گارنٹی
وزیر خزانہ نے کہا کہ گذشتہ سال انھوں نے ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم میں تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی اور خوشی سے اعلان کیا کہ نئی اسکیم یکم اپریل 2023 سے 9000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ نافذ ہوگی۔ اس سے 2لاکھ کروڑ روپے کے اضافی ضمانتی قرض کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ مزید برآں، کریڈٹ کی لاگت میں تقریباً ایک فیصد کی کمی آئے گی۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ مالی اور متلعقہ معاون معلومات کے مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک قومی مالیاتی انفارمیشن رجسٹری کا قیام کیا جائے گا۔ اس سے قرضوں کے موثر بہاؤ میں سہولت ملے گی، مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور مالی استحکام کو بڑھاوا ملے گا۔ ایک نیا قانون ساز فریم ورک اس کریڈٹ پبلک بنیادی ڈھانچہ کو منظم کرے گا، اور اسے آر بی آئی کی مشاورت سے ڈیزائن کیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت فیلڈ دفاتر میں جمع کرائے گئے مختلف فارموں کو مرکزی شکل دے کر کمپنیوں کو تیزی سے جواب دینے کے لیے ایک سینٹرل پروسیسنگ مرکز قائم کیا جائے گا۔
آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے ایک بار کی نئی چھوٹی بچت اسکیم مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ مارچ 2025 تک دو سال کی مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس میں خواتین یا لڑکیوں کے نام پر 2 سال کی مدت کے لیے 2.7 فیصد کی مقررہ شرح سود پر 5 لاکھ روپے تک کی ڈپازٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
بزرگ شہری
وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کی حد 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی جائے گی۔
اس کے علاوہ ماہانہ انکم اکاؤنٹ اسکیم کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کی حد سنگل اکاؤنٹ کے لیے 4.5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ روپے اور جوائنٹ اکاؤنٹ کے لیے 9 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کردی جائے گی۔
مالیاتی انتظام
ریاستوں کو پچاس سال کا بلا سودی قرض
محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ریاستوں کو دیا گیا پورا پچاس سال کا قرض 2023-24 کے اندر کیپٹل اخراجات پر خرچ کیا جانا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر کا خرچ ریاستوں کی صوابدید پر ہوگا، لیکن ایک حصہ ریاستوں کے اصل کیپیٹل اخراجات میں اضافے سے مشروط ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اخراجات کا کچھ حصہ مندرجہ ذیل مقاصد کے لیے بھی منسلک کیا جائے گا یا مختص کیا جائے گا: جیسے پرانی سرکاری گاڑیوں کو ختم کرنا، شہری منصوبہ بندی کی اصلاحات اور اقدامات، شہری بلدیاتی اداروں کو بنانے کے لیے مالی اعانت، میونسپل بانڈز کے لیے کریڈٹ کے قابل، پولیس اہلکاروں کے لیے تھانوں کے اوپر یا ایک حصے کے طور پر رہائش، یونٹی مالوں کی تعمیر، بچوں اور نوجوانوں کی لائبریریوں اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور مرکزی اسکیموں کے کیپیٹل اخراجات میں ریاستی حصہ۔
قرض کے علاوہ دیگر کل وصولیوں کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 24.3 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس میں سے خالص ٹیکس وصولیاں 20.9 لاکھ کروڑ روپے ہیں۔ کل اخراجات کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 41.9 لاکھ کروڑ روپے ہے، جس میں سے سرمائے کا خرچ تقریباً 7.3 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح مالی خسارے کا نظر ثانی شدہ تخمینہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد ہے جو بجٹ تخمینے کی تعمیل کرتا ہے۔
بجٹ تخمینہ 2023-24
عام بجٹ کے پہلے حصے کا اختتام کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ قرضوں اور کل اخراجات کے علاوہ کل وصولیوں کا تخمینہ بالترتیب 27.2 لاکھ کروڑ روپے اور 45 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ خالص ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 23.3لاکھ کروڑ روپے ہے۔
مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 5.9 فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 2021-22 کے لیے اپنی بجٹ تقریر میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ حکومت مالی استحکام کے راستے کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے اور مالی خسارہ 2025-26تک 4.5 فیصد سے نیچے پہنچ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس راستے پر گامزن ہے اور 2025-26تک مالی خسارے کو جی ڈی پی کے 4.5 فیصد سے نیچے لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے پرانے تمسکات سے خالص مارکیٹ قرض کا تخمینہ 11.8 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بقیہ فنانسنگ چھوٹی بچت اور دیگر ذرائع سے آنے کی توقع ہے۔ مجموعی مارکیٹ قرضوں کا تخمینہ 15.4لاکھ کروڑ روپے ہے۔
حصہ ب
محترمہ نرملا سیتارمن نے ذاتی انکم ٹیکس میں بڑی راحت فراہم کی ہے۔ بجٹ میں شامل بالواسطہ ٹیکس تجاویز کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا، ملکی ویلیو ایڈیشن کو بڑھانا، گرین انرجی اور نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ذاتی انکم ٹیکس
پرسنل انکم ٹیکس سے متعلق پانچ بڑے اعلانات کیے گئے ہیں۔ نئے ٹیکس نظام میں چھوٹ کی حد کو بڑھا کر 7 لاکھ روپے کردیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ نئے ٹیکس نظام میں 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے فرد کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ نئے پرسنل ٹیکس نظام میں ٹیکس ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے سلیب کی تعداد کو کم کرکے پانچ کردیا گیا ہے اور ٹیکس چھوٹ کی حد کو بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اس سے نئی حکومت میں تمام ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت ملے گی۔
نئے ٹیکس نظام کے تحت معیاری کٹوتی کا فائدہ تنخواہ دار طبقے اور فیملی پنشنر سمیت پینشنروں کو دیا گیا ہے۔ تجویز کے مطابق تنخواہ دار افراد کو 50,000 روپے اور پنشنر کو 15،000 روپے کی معیاری کٹوتی ملے گی۔ اس طرح 15.5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ آمدنی والے ہر تنخواہ دار شخص کو مندرجہ بالا تجاویز سے 52،500 روپے ملیں گے۔
نئے ٹیکس نظام میں 37 کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر پرسنل انکم ٹیکس میں سب سے زیادہ سرچارج کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں پرسنل انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح کم ہو کر 39 فیصد رہ جائے گی جو پہلے 42.74 فیصد تھی۔
غیر سرکاری تنخواہ دار ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر لیو انکیشمنٹ پر ٹیکس چھوٹ کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
نئے انکم ٹیکس نظام کو ڈیفالٹ ٹیکس نظام بنا دیا گیا ہے۔ تاہم، شہریوں کے پاس پرانے ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھانے کا اختیار برقرار رہے گا۔
بالواسطہ ٹیکس کی تجاویز
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ میں اعلان کردہ بالواسطہ ٹیکس تجاویز میں کم ٹیکس شرحوں کے ساتھ ٹیکس ڈھانچے کو آسان بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ٹیکسٹائل اور زراعت کے علاوہ دیگر اشیا پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کی شرح 21 سے کم کرکے 13 کردی گئی ہے۔ کھلونے، سائیکل، آٹوموبائل اور نیفتھا سمیت اشیا پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی، سیس اور سرچارج میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بلینڈڈ کمپریسڈ نیچرل گیس پر ٹیکسوں کے کیکسکیڈ ہونے گریز کے لیے اس کو جی ایس ٹی ادا شدہ کمپریسڈ بائیو گیس پر ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کے لیے لیتھیم آئن سیلز کی تیاری کے لیے درکار کیپیٹل سامان اور مشینری کی درآمد کے لیے کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ بڑھا دیا گیا ہے۔
موبائل فون کی تیاری میں مقامی ویلیو ایڈیشن کو مزید گہرا کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے کچھ پرزوں اور کیمرہ لینس جیسے ان پٹ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت کا اعلان کیا۔ بیٹریوں کے لیے لیتھیم آئن سیلز پر رعایتی ڈیوٹی ایک اور سال تک جاری رہے گی۔ ٹی وی پینلز کے اوپن سیلز کے پرزوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کم کرکے 2.5 فیصد کردی گئی ہے۔ بجٹ میں بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں تبدیلی وں کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ ڈیوٹی کے ڈھانچے کو درست کیا جاسکے اور برقی باورچی خانے کی چمنیوں کی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
ڈینیچرڈ ایتھائل الکوحل کو بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ایسڈ گریڈ فلورسپر اور خام گلیسرین پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی کی گئی ہے۔ جھینگا فیڈ کی گھریلو تیاری کے لیے کلیدی ان پٹ پر ڈیوٹی کم کی جارہی ہے۔ لیب میں تیار کردہ ہیروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے بیجوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی کی گئی ہے۔ چاندی کے ڈورے، سلاخوں اور اشیا پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ انھیں سونے اور پلاٹینم سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ کمپاؤنڈڈ ربڑ پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مخصوص سگریٹوں پر نیشنل ڈیزاسٹر کنٹنجنٹ ڈیوٹی میں تقریباً 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایپیکولورہائیڈرن کی تیاری میں استعمال کے لیے خام گلیسرین پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کو 7.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
کامن آئی ٹی ریٹرن فارم
مرکزی بجٹ میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اگلی نسل کا کامن آئی ٹی ریٹرن فارم شروع کرنے کی بھی تجویز ہے۔ اس میں براہ راست ٹیکسوں کے لیے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ایک منصوبہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے براہ راست ٹیکس معاملات میں چھوٹی اپیلوں کو نمٹانے کے لیے تقریباً 100 جوائنٹ کمشنروں کی تعیناتی کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ اس سال پہلے ہی موصول ہونے والے گوشواروں کی جانچ پڑتال کے لیے معاملات کو لینے میں زیادہ سیلیکٹیو ہوگا۔
ٹیکس مراعات کا بہتر ہدف
ٹیکس مراعات اور استثنیٰ کے بہتر ہدف کے لیے رہائشی مکانات میں سرمایہ کاری پر کیپٹل گین سے کٹوتی کی حد 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بہت زیادہ قیمت والی انشورنس پالیسیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے انکم ٹیکس چھوٹ کی بھی حد ہوگی۔ مرکزی بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں کو معقول بنانے اور آسان بنانے سے متعلق متعدد تجاویز ہیں۔
بجٹ میں دیگر اہم تجاویز آئی ایف ایس سی، گفٹ سٹی میں منتقل ہونے والے فنڈز کے لیے ٹیکس فوائد کی مدت میں 31.03.2025 تک توسیع دینا؛ انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 276 اے کے تحت غیرمجرمانہ قرار دینا؛ آئی ڈی بی آئی بینک سمیت اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر ہونے والے نقصانات کو آگے بڑھانے کی اجازت دینا؛ اور اگنی ویر فنڈ کو ای ای ای درجہ فراہم کرنا۔
ایم ایس ایم ایز سے متعلق تجاویز
ایم ایس ایم ایز کو معیشت کی ترقی کے انجن قرار دیتے ہوئے بجٹ میں مائیکرو انٹرپرائزز اور کچھ پیشہ ور افراد کے لیے ممکنہ ٹیکس کا فائدہ اٹھانے کے لیے حد میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ادائیگیوں کی بروقت وصولی میں ایم ایس ایم ایز کی مدد کرنے کے لیے، بجٹ ان کو کی گئی ادائیگیوں پر ہونے والے اخراجات کے لیے صرف اس وقت کٹوتی کی اجازت دیتا ہے جب ادائیگی اصل میں کی جاتی ہے۔
تعاون
بجٹ میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد تجاویز ہیں۔ نئی کوآپریٹوز جو اگلے سال 31 مارچ تک مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں شروع کرتی ہیں انھیں 15 فیصد کی کم ٹیکس شرح کا فائدہ ملے گا۔ بجٹ شوگر کوآپریٹوز کو سال 2016-17 سے پہلے کی مدت کے لیے گنے کے کاشتکاروں کو کی گئی ادائیگی کو اخراجات کے طور پر دعوی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹو سوسائٹیز اور پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینکوں کے ذریعے نقد رقم جمع کرانے اور قرضوں کے لیے فی رکن 2 لاکھ روپے کی اعلی فراہم کی گئی ہے۔ بجٹ میں کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے نقد رقم نکالنے پر ٹی ڈی ایس کے لیے 3کروڑ روپے کی اعلی حد تجویز کی گئی ہے۔
اسٹارٹ اپ
بجٹ میں اسٹارٹ اپس کو انکم ٹیکس فوائد کی شمولیت کی تاریخ 31.03.2023 سے بڑھا کر 31.03.2024 کرنے کی تجویز ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس کے حصص کو 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے پر ہونے والے خساروں کو آگے بڑھانے کا فائدہ بھی فراہم کرتا ہے۔
سی جی ایس ٹی ایکٹ میں ترامیم
بجٹ میں سی جی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا التزام کیا گیا ہے تاکہ جی ایس ٹی کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے ٹیکس کی رقم کی کم از کم حد ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کردی جائے، سوائے ان اشیااور خدمات کی فراہمی یا دونوں کی فراہمی کے جن کی ادائیگی بغیر انوائسز جاری کیے گئی ہے، جسے مجرمانہ قرار دیا گیاہے۔ کمپاؤنڈنگ کی رقم ٹیکس کی موجودہ حد 50سے 150فیصد سے کم کرکے 25ے 100فیصد کردی جائے گی۔ یہ ایکٹ کی بعض شقوں کے تحت ارتکاب کردہ افعال کو غیر مجرمانہ بھی قرار دے گا جیسے کسی بھی افسر کو اس کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا اور روکنا، جان بوجھ کر ثبوتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا یا معلومات کی فراہمی میں ناکامی۔
ٹیکس میں تبدیلی کے مضمرات
براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان تجاویز کے نتیجے میں تقریباً 38،000 کروڑ روپے کا ریونیو ضائع ہوجائے گا، جبکہ تقریباً 3،000 کروڑ روپے کا ریونیو آئے گا بھی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ان تجاویز کی بنا پر سالانہ تقریباً 35,000 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔
***
ش ح –س ب- ا ع- ع ا- ق ر – ر ا
U: 1090
(Release ID: 1895491)
Visitor Counter : 694