وزارت خزانہ
سال 2014 سے اب تک کی حصولیابیاں: کوئی چھوٹنے نہ پائے
حکومت نے 2014 سے تمام شہریوں کے لئے وقار کے ساتھ بہتر معیار زندگی کو یقینی بنایا – محترمہ نرملا سیتارمن
Posted On:
01 FEB 2023 1:28PM by PIB Delhi
آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ 2014 سے حکومت نے تمام شہریوں کے لئے وقار کے ساتھ بہتر معیار زندگی کو یقینی بنایا ہے اور فی کس آمدنی دوگنی سے زیادہ ہو کر 1.97 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 9 سالوں میں ہماری معیشت دنیا کی معیشتوں میں 10ویں نمبر سے بڑھ کر 5ویں نمبر پر آگئی ہے اور عالمی انڈیکس میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کے ساتھ ایک اچھی حکومت اور اختراعی ملک کے طور پر اس میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پائیدار ترقی کے متعدد اہداف میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہت زیادہ رسمی ہو گئی ہے ۔ اس کا اظہار 2022 میں ای پی ایف او کی رکنیت کے دوگنی سے زیادہ ہوکر 27 کروڑ ہونے اور یو پی آئی کے ذریعے 7,400 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیوں سے بڑھ کر اس کے 126 لاکھ کروڑ روپے ہوجانے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہدف بند فوائد کی ہمہ گیری کے ساتھ متعدد اسکیموں کے موثر نفاذ کے نتیجے میں جامع ترقی ہوئی ہے جیسے:
سوچھ بھارت مشن کے تحت 11.7 کروڑ گھریلو بیت الخلاء،
اجولا کے تحت 9.6 کروڑ ایل پی جی کنکشن،
102 کروڑ افراد کی 220 کروڑ کووڈ ویکسینیشن،
47.8 کروڑ پی ایم جن دھن بینک اکاؤنٹس،
پی ایم تحفظ بیمہ اور پی ایم جیون جیوتی یوجنا کے تحت 44.6 کروڑ افراد کے لیے بیمہ کور، اور
پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 11.4 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی نقد منتقلی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ۔ ن ا۔
U- 1083
(Release ID: 1895406)
Visitor Counter : 157