وزارت خزانہ

ساحلی جہاز رانی کو پی پی پی طریقۂ کار کے ذریعے فروغ دیا جائے گا ، جس میں نفاذ کے لئے دستیاب فنڈ میں کمی کو پورا کیا جائے گا


پرانی  موٹر گاڑیوں کو بدلنے کے لئے ریاستوں کی مدد کی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2023 1:14PM by PIB Delhi

بھارت ماحول دوست صنعتی اور اقتصادی  تبدیلی میں  پنچ امرت اور   2070 ء تک  کاربن کے صفر اخراج کے لئے پوری مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ یہ بجٹ  بھارت کی ماحول دوست ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ یہ بات آج پارلیمنٹ میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ 24-2023 ء پیش کرتے ہوئے کہی ۔

ساحلی  جہاز رانی

 سبز ترقی یا ماحول دوست  ترقی کے خطوط پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، محترمہ سیتا رمن نے تجویز  پیش کی کہ   پی پی پی طریقۂ کار کے ذریعے مسافروں اور مال برداری  ، دونوں کے لئے  کم توانائی اور  کم خرچ  ٹرانسپورٹ  ، ساحلی جہاز رانی  کو فروغ دیا جائے گا ، جس کے لئے عمل درآمد کی خاطر دستیاب فنڈ  میں کمی کو پورا کیا جائے گا ۔

image001GSCA.jpg

 موٹر گاڑیوں کی تبدیلی

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کو پرانی موٹر گاڑیوں اور ایمبولنس گاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لئے مدد بھی فراہم کی جائے گی ۔  ریاست کے لئے 50 سالہ قرض کے ایک حصے کے طورپر  کیپٹل اخراجات کو  پرانی سرکاری موٹر گاڑیوں کو اسکریپ کرنے  سے بھی مربوط کیا گیا ہے ، جو 7 مقاصد میں سے ایک ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ پرانی آلودگی پھیلانے والی موٹر گاڑیوں کو تبدیل کرنا ہماری معیشت  کو ماحول دوست بنانے کا ایک اہم حصہ ہے ۔ بجٹ 22-2021 ء میں  دی گئی موٹر گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے ، مرکزی حکومت کی پرانی موٹر گاڑیوں کو  اسکریپ کرنے کی خاطر مناسب فنڈ مختص کئے گئے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ) 

U.No. 1077



(Release ID: 1895397) Visitor Counter : 127