وزارت خزانہ
تعلیم اور تربیت کے ضلعی اداروں کے ذریعے اساتذہ کی ٹریننگ کا احیا کیا جائے گا
بچوں اور نوعمروں کے لیے قومی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی
ریاستوں کو پنچایت اور وارڈ کی سطح پر فزیکل لائبریریاں قائم کرنے کی ترغیب دی جائے گی
فزیکل لائبریریوں کے ذریعے پڑھنے اور مالی خواندگی کےکلچر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
Posted On:
01 FEB 2023 1:23PM by PIB Delhi
حکومت کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے فلسفے نے جامع ترقی کی سہولت فراہم کی ہے، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے کہا کہ،
مرکزی بجٹ سات ترجیحات کو اپناتا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور پورے امرت کال کے دوران یہ ہماری رہنمائی کرنے والے ’سپترشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جامع ترقی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے جس میں صحت، تعلیم اور ہنر مندی شامل ہیں۔
اساتذہ کی تربیت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے عمل کی جدید طریقہ تدریس، نصاب کے لین دین، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، ڈپ اسٹک سروے اور آئی سی ٹی کے نفاذ کے ذریعے تشکیل نو کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو فعال انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
محترمہ سیتا رمن نے جغرافیہ، زبانوں، انواع اور سطحوں پر معیاری کتابوں کی دستیابی اور آلات کی علمی رسائی کی سہولت کے لیے بچوں اور نوعمروں کے لیے ایک قومی ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستوں کو پنچایت اور وارڈ کی سطح پر ان کے لیے فزیکل لائبریریاں قائم کرنے اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری کے وسائل تک رسائی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ پڑھنے کا کلچر تیار کرنے اور عالمی وبا کے وقت سیکھنے کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے فزیکل لائبریریوں میں نیشنل بک ٹرسٹ، چلڈرن بک ٹرسٹ اور دیگر ذرائع کو علاقائی زبانوں اور انگریزی میں غیر نصابی کتابیں فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی کے شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کے ساتھ تعاون بھی اس اقدام کا ایک حصہ ہوگا۔
مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے، محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ ان لائبریریوں کو عمر کے مطابق پڑھنے کا مواد فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ۔ ن ا۔
U- 1082
(Release ID: 1895372)
Visitor Counter : 157