وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن 15000 کروڑ روپے کے بجٹ سے شروع کیا جائے گا


سات سو چالیس (740) ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے 38800 اساتذہ اور امدادی عملہ کی تقرری کی جائے گی

کرناٹک میں  پائیدار مائیکرو آبپاشی فراہم کرنے اور پینے کے پانی کے لیے سطح پر موجود ٹنکیوں کو بھرنے کی خاطر مرکز کی طرف سے 5300 کروڑ روپے  کی مالی مدد فراہم کی جائے گی

پی ایم آواس  یوجنا کے بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز

ڈیجیٹل ایپی گرافی  میوزیم میں مخطوطات  کا بھارت شیئرڈ ریپوزیٹری قائم کیا جائے گا

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ قدیم مخطوطات کا ڈیجیٹائزیشن

غریب قیدیوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی

Posted On: 01 FEB 2023 1:13PM by PIB Delhi

ملک کے معاشرے کے تمام طبقوں میں بجٹ کے فوائدپوری طرح محسوس کیے جائیں، اس بات  کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ ‘‘ہم ایک خوشحال اور جامع ہندوستان کا تصور پیش کررہے ہیں، جس میں ترقی کے فوائد  تمام خطوں اور شہریوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے’’۔

ترجیح -2: آخری سنگ میل تک  پہنچنا

پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن

خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جی) کے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے وزیرخزانہ نے کہا کہ پردھان منتری پی وی ٹی جی ترقیاتی مشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس کے تحت پی وی ٹی جی خاندانوں اور آبادی میں محفوظ مکان، پینے کا صاف پانی اور صفائی،  تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور مواصلات سے رابطہ اور دائمی گزر بسر کے مواقع جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی’’۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ درج فہرست قبائل کے لیے ترقیاتی ایکشن پلان کے تحت اگلے تین سالوں میں اس مشن کو نافذ کرنے کے لیے 15000 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول

وزیرخزانہ نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں 3.5 لاکھ قبائلی طلبا کے لیے 740 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں 38800 اساتذہ اور معاون عملہ کی تقرری کی جائے گی۔

2.jpg

 

آرزومند اضلاع اور بلاک پروگرام

وزیرخزانہ نے کہا کہ صحت، غذائیت، تعلیم، زراعت، آبی وسائل، مالی شمولیت، ہنرمندی کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے جیسے متعدد شعبوں میں ضروری سرکاری خدمات مہیا کرانے کے لیے 500 بلاکوں میں آرزومند بلاک پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

پی ایم آواس یوجنا

پی ایم آواس یوجنا میں 66فیصد کا اضافہ کرکے اسے  79000 کروڑ روپے سے زیادہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سیلاب والے خطوں میں پانی

کرناٹک کے سیلاب والے وسطی خطے میں پائیدار مائیکرو آبپاشی اور پینے کے لیے سطح پر موجود ٹنکیوں کو بھرنے کی خاطر مرکز کی طرف سے اپربھدر پروجیکٹ کے لیے 5300 کروڑ روپے  فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مخطوطات کی بھارت شیئرڈ ریپوزیٹری (بھارت شری)

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ایپی گرافی میوزمیم میں ‘مخطوطات کی بھارت شیئرڈ ریپوزیٹری’ قائم کی جائے گی اور اس کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ قدیم مخطوطات کا ڈیجیٹائزیشن کیا جائے گا۔

غریب قیدیوں کے لیے مدد

غریب قیدیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ،جو جیلوں میں بند ہیں اور جرمانہ یا ضمانت کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ  انہیں ضروری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

********** ***

 

 

 

( ش ح ۔ق ت ۔ ت ع )

U.No. : 1076


(Release ID: 1895368) Visitor Counter : 192