وزارت خزانہ

شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے فنڈ قائم کیا جائے گا


میونسپل بانڈز کے لیے کریڈٹ کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لیے شہروں کے لیے ترغیبات

شہروں اور قصبوں میں سیپٹک ٹینکوں کی 100 فیصد مکینیکل صفائی کو فعال کیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2023 1:18PM by PIB Delhi

ریاستوں اور شہروں کو شہری منصوبہ بندی میں اصلاحات اور شہروں کو 'کل کے پائیدار شہروں' میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے زمینی وسائل کا مؤثر استعمال، شہری انفرااسٹرکچر کے لیے مناسب وسائل، ٹرانزٹ پر مبنی ترقی، شہری زمین کی بہتر دستیابی اور استطاعت، اور سب کے لیے مواقع۔ یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 24-2023پیش کرتے ہوئے کہی۔

شہری انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ

محترمہ سیتا رمن نے ذکر کیا کہ ترجیحی شعبے کے قرضے کی کمی کے استعمال کے ذریعے ایک شہری انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (یو آئی ڈی ایف) قائم کیا جائے گا۔ اس کا انتظام نیشنل ہاؤسنگ بینک کرے گا اور اسے سرکاری ایجنسیاں ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں شہری انفرااسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال کریں گی۔

image001S0VL.jpg

شہروں کو میونسپل بانڈز کے لیے تیار کرنا

وزیر خزانہ نے کہا کہ شہروں کو میونسپل بانڈز کے لیے ان کی کریڈٹ کی اہلیت کو بہتر بنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ یہ پراپرٹی ٹیکس گورننس ریفارمز اور شہری انفرااسٹرکچر پر رینگ فینسنگ یوزر چارجز کے ذریعے کیا جائے گا۔

شہری صفائی

تمام شہروں اور قصبوں کو مین ہول سے مشین ہول موڈ میں منتقلی کے لیے سیپٹک ٹینکوں اور گٹر کو 100 فیصد مکینیکل صفائی کے لیے فعال کیا جائے گا۔ خشک اور گیلے کچرے کے سائنسی انتظام پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

********

ش ح ۔ ا ک ۔ع ر

U. No.1078



(Release ID: 1895351) Visitor Counter : 142