وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ، صحت عامہ کے نظام کا اہم ترین حصہ ہے: اقتصادی جائزہ 2023


مورخہ 31 دسمبر 2022 سے پہلے 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت – صحت وتندرستی مراکز قائم کئے گئے جس کی وجہ سے ابتدائی حفظان صحت کو استحکام حاصل ہوا

انسانی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ، صحت نظام کا اہم ترین حصہ

Posted On: 31 JAN 2023 1:34PM by PIB Delhi

اقتصادی سروے 23-2022 میں، جسے خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے  پیش کیا، ابتدائی حفظان صحت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور اس میں حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو صحت عامہ کے نظام کا اہم ترین حصہ قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے صحت عامہ کے خدمات ہر شخص تک پہنچانے کے لیے بنیادی نظام کی تشکیل ہوتی ہے۔ حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو حفظان صحت کی سہولیات  اور بہبود کے نظام کو سمجھنے کے لیے ایک اہم عندیے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اقتصادی سروے میں صحت کے شعبے میں حال ہی میں کی گئی اصلاحات کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری شعبے میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو استحکام حاصل ہوا ہے۔اس سے دیہی علاقوں میں ذیلی مرکزوں، ابتدائی صحت مرکزوں اور علاقائی صحت مرکزوں کی تعداد میں  ا ضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ آیوشمان بھارت پروگرام کے تحت 1.5 لاکھ صحت وتندرستی مراکز ڈبلیو ایچ سی کو 31 دسمبر 2022 سے پہلے شروع کردیا گیا تھا۔ ان مرکزوں میں علاقوں میں جامع ابتدائی حفظان صحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

بھارت میں دیہی حفظان صحت نظام

صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں ترقی

اقتصادی جائزہ 2023 میں  ان انسانی وسائل میں خاطر خواہ اضافے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو صحت نظام  کے لیے بیحد اہم ہیں۔ ان میں فزیشین، نرسنگ پیشہ ور افراد، فارماسسٹ، مڈوائف، دندان ساز، متعلقہ صحت پیشہ ور افراد، علاقائی صحت کارکن، سماجی صحت کارکن اور حفظان صحت فراہم کرنے والے دیگر لوگ نیز صحت سے متعلق بندوبست اور امدادی عملہ۔

عندیے

2014

2019

2020

2021

2022

ذیلی مراکز

152.3

157.4

155.4

156.1

157.9

ابتدائی صحت مراکز

25.0

24.9

24.9

25.1

24.9

علاقائی صحت مراکز

5.4

5.3

5.2

5.5

5.5

پی ایچ سی میں ڈاکٹرز

27.4

29.8

28.5

31.7

30.6

سی ایچ سی میں کل ماہرڈاکٹرز

4.1

3.9

5.0

4.4

4.5

ایس سی اور پی ایچ سی میں امدادی نرس مڈوائف

213.4

234.2

212.6

214.8

207.6

پی ایچ سی اور سی ایچ سی میں نرسنگ اسٹاف

63.9

81.0

71.8

79.0

79.9

پی ایچ سی اور سی ایچ سی میں فارماسسٹ

22.7

26.2

25.8

28.5

27.1

پی ایچ سی اور سی ایچ سی میں لیب ٹیکناشیئن

16.7

18.7

19.9

22.7

22.8

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(تعداد ہزار میں، ہر سال مارچ تک)

وسیلہ: دیہی صحت اعداد وشمار 22-2021، خاندانی بہبود کی وزارت

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U: 1030

ش ح۔ ا س۔ ر ا

 


(Release ID: 1895047) Visitor Counter : 252