وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے پبلک سروس براڈکاسٹنگ سے متعلق ذمہ داری کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی

Posted On: 30 JAN 2023 5:45PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 09.11.2022 کو ’’ہندوستان میں ٹیلی ویژن چینلوں کی اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ کے لیے رہنما خطوط، 2022‘‘ جاری کی تھیں۔ رہنما خطوط کے مطابق، دیگر باتوں کے علاوہ، پرائیویٹ نشریاتی اداروں کے لئے ہر روز 30 منٹ تک عوامی خدمات سے متعلق نشریات پیش کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں، وزارت نے نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینل براڈکاسٹرز اور ان کی تنظیموں  کے ساتھ وسیع مشاورت کی اور ان کے ذریعے دی گئی معلومات کی بنیاد پر 30.01.2023 کو ایک ’’ایڈوائزری‘‘ جاری کی ہے۔

’’ایڈوائزری‘‘ کے ذریعے، وزارت نے واضح کیا ہے کہ ٹیلی کاسٹ کیے جارہے پروگراموں میں حالات حاضرہ پر مبنی مواد کو بھی پبلک سروس براڈ کاسٹنگ سے متعلق خیال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مواد کا مسلسل 30 منٹ تک کا ہونا ضروری نہیں ہے اور اسے کئی چھوٹے ٹائم سلاٹس میں بھی نشر کیا جاسکتا ہے۔ اور براڈکاسٹر کو اس کے بارے میں جانکاری براڈکاسٹ سیوا پورٹل پر ایک ماہانہ رپورٹ کی شکل میں آن لائن جمع کرنی ہوگی۔ نشریات کی تھیم قومی اہمیت اور سماجی موزونیت سے متعلق مواد پر مشتمل ہونی چاہیے، جس میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:

i.  تعلیم اور خواندگی کی اشاعت؛

ii.  زراعت اور دیہی ترقی؛

iii.  صحت و کنبہ بہبود؛

iv.  سائنس و ٹیکنالوجی؛

v. خواتین کی فلاح و بہبود؛

vi.  معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود؛

vii.  ماحولیات اور ثقافتی ورثے کا تحفظ؛ اور

viii.  قومی یکجہتی

’’ایڈوائزری‘‘ کا مقصد رضاکارانہ تعمیل اور سیلف سرٹیفیکیشن کے توسط سے نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کے ذریعے پبلک سروس براڈ کاسٹنگ کا حصول ہے۔

’’ایڈوائزری‘‘ کی ایک کاپی وزارت اطلاعات و نشریات کی ویب سائٹ :

https://mib.gov.in/sites/default/files/Advisory%20on%20Obligation%20of%20PSB_1.pdf

اور براڈکاسٹ سیوا پورٹل کی ویب سائٹ:

https://new.broadcastseva.gov.in/digigov-portal-web-app/Upload?flag=iframeAttachView&attachId=140703942&whatsnew=true

پر دستیاب ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1001



(Release ID: 1894812) Visitor Counter : 122