خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کل قومی کمیشن برائے خواتین کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے


این سی ڈبلیو  اپنے یوم تاسیس کو منانے کے لیے دو روزہ تقریب کا اہتمام کر رہا ہے؛ پروگرام  کا عنوان’سشکت ناری سشکت بھارت‘ ہے

Posted On: 30 JAN 2023 11:11AM by PIB Delhi

ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کل یعنی 31 جنوری 2023 کو دہلی میں خواتین کے قومی کمیشن کے 31 ویں یوم تاسیس سے خطاب کریں گی۔ پروگرام کا عنوان 'سشکت ناری سشکت بھارت' ہے جس کا مقصدان  خواتین کو تسلیم کرنا اور ان کی کہانیوں کا  جشن منانا ہے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی زندگی کے سفر کے نشان چھوڑ ے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔

قومی کمیشن، ریاستی کمیشن برائے خواتین، سفارت خانے، قانونی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکموں، ایم ایل ایز، یونیورسٹی اور کالج کی تدریسی فیکلٹی اور طلباء، محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام، فوجی اور نیم فوجی حکام، قومی اور ریاستی لیگل سروسز اتھارٹی، این سی ڈبلیو ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران، کمیشن کے سابق چیئرپرسن اور ممبران اور این جی اوز اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔

کمیشن 31 جنوری 2023 سے یکم فروری 2023 تک اپنا 31 واں یوم تاسیس منانے کے لیے ایک دو روزہ تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔ دوسرے دن، غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل خواتین کے ساتھ ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا جنہوں نے  دیگر خواتین کو تحریک  دینے اور  انہیں بااختیار بنانے  میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس بحث کے ذریعے، کمیشن کا مقصدمختلف   اور متنوع مکالمے کے تبادلے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں فیصلہ سازی میں صنفی مساوات اور مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قائدانہ کردار پر توجہ دی جائے۔

این سی ڈبلیو کی بنیاد جنوری 1992 میں قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ، 1990 کے تحت ایک قانونی ادارہ کے طور پر رکھی گئی تھی۔ یہ خواتین کے لیے آئینی اور قانونی تحفظات کا جائزہ لینے، تدارکاتی قانون سازی کے اقدامات کی سفارش، خواتین کو متاثر کرنے والے معاملات، ازالے کی سہولت، یا شکایات اور پالیسی پر حکومت کو مشورہ دینے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

.*****

 ش ح ش  ت . ۔ ج

UNO-981


(Release ID: 1894614) Visitor Counter : 170