نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیوا ناروال نے کہا ’’میرے بھائی نے مجھے شوٹنگ شروع کرنے کی ترغیب دی، وہ ہمیشہ میری مدد کے لیے تیار رہتے ہیں‘‘

Posted On: 29 JAN 2023 2:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ٹاپ شوٹرز میں سے ایک اور ٹوکیو پیرالمپکس گولڈ میڈلسٹ منیش ناروال نے سال 2021 میں تاریخ رقم کی جب انہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TDFJ.jpg

ان کے اس کارنامے نے نہ صرف انہیں باوقار کھیل رتن ایوارڈ دلایا، بلکہ سیکڑوں بچوں کو شوٹنگ کرنے اور اپنے کھیل کے شوق کو زندہ کرنے کی ترغیب دی۔

لیکن 2021 کے اپنے کارناموں سے بہت پہلے، منیش نے اپنے گھر کے بہت قریب ایک شخص کو نہ صرف شوٹنگ کرنے بلکہ ان کے نقش قدم پر چلنے اور میدان میں اپنے لیے ایک مقام حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی اور وہ تھے ان کے چھوٹے بھائی شیوا ناروال۔

شیوا نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے 2020 ایڈیشن میں اور پھر گیمز کے 2021 ایڈیشن میں گولڈ جیتا تھا۔ 17 سالہ نوجوان نے گزشتہ سال مصر کی عالمی چمپئن شپ میں بھی سینئر ڈیبیو کیا تھا اور یہاں تک کہ پیرس اولمپک کوٹہ جیتنے کے قریب پہنچ گئے تھے، جب 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں پہنچ کر 8ویں نمبر پر رہے۔

اس کے بعد انھوں نے ورلڈ چمپئن شپ کے تمغے سے محروم ہونے کی مایوسی کو ایشین ایئرگن چمپئن شپ میں دور کرنے اور مردوں کے ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈ جیتنے کے لیے استعمال کیا۔

جہاں منیش نے اب خود کو ملک کے بہترین پیرا شوٹرز میں سے ایک کے طور پر قائم کرلیا ہے، وہیں شیوا کا موجودہ مقصد نہ صرف کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ایک اور تمغہ جیتنا ہے، بلکہ گولڈ کی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنا ہے۔

’’میں واقعی خوش ہوں کہ مجھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022 کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ ماضی میں، کے آئی وائی جی  2020 اور کے آئی وائی جی  2021  میں میری کارکردگی واقعی اچھی رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھی میری کارکردگی اچھی رہے گی اور میں ہریانہ کے لیے ایک بار پھر گولڈ میڈل جیتوں گا۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا منیش کے بھائی ہونے کی وجہ سے کوئی اضافی دباؤ ہے، تو نوجوان نے تیزی کے ساتھ اس کا جواب دیا اور کہا کہ ’وہ ہمیشہ میری مدد کے لیے موجود ہے۔‘

شیوا نے کہا، ’’میری بڑی بہن اور بھائی دونوں شوٹنگ کرتے ہیں اور میں نے منیش کو ایئر پسٹل مقابلوں میں بہت اچھا پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر شوٹنگ شروع کردی۔‘‘

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ ’’منیش ہمیشہ میری مدد کرتے ہیں، اگر مجھے شوٹنگ میں کوئی پریشانی ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ میری مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔‘‘

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے آخری ایڈیشن میں، شیوا کا کوالیفکیشن مرحلے میں 588 کا غالب اسکور تھا، جو ان کے ساتھی سمرت رانا سے پانچ پوائنٹس بہتر تھا، جو ان کے بعد دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ جہاں انھوں نے بعد میں گولڈ میڈل جیتا، اس کے متوازی ہی ان کی بہن شکھا نروال نےلڑکیوں کے  10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 959


(Release ID: 1894514) Visitor Counter : 146