نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ٹاپس ڈیولپمنٹ ایتھلیٹس  مدھیہ پردیش میں منعقدکھیلو انڈیا یوتھ گیمز  میں مقابلے کے لئے تیار

Posted On: 28 JAN 2023 4:49PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش میں 30 جنوری سے شروع ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں متعدد ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس)  ڈیولپمنٹ ایتھلیٹس  میدان میں  نظر آئیں گے۔ یہ کھیلوں کی سطح کو  بلند کرتا ہے کیونکہ ایتھلیٹس، جو پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرچکےہیں، نچلی سطح کے ایتھلیٹس کو آگے بڑھاتے ہیں  اور  سخت مقابلہ فراہم کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے 8 شہروں بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، جبل پور، منڈلا، کھرگون (مہیشور)، بالاگھاٹ اور نئی دہلی میں منعقدہوالے مقابلوں میں کل 6000  کھلاڑی  حصہ لیں گے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز  میں مجموعی طور پر  27  زمرے ہوں گے ۔ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار واٹر اسپورٹس کو شامل کیاگیا ہے۔ عام کھیلوں اور مقامی کھیلوں کے ساتھ  کینو سلیلم، کیاکنگ ، کینوئنگ اور روئنگ  پانی میں کھیلے جانے والے کھیل بھی ہوں گے۔  تلواربازی کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس)،  کے زیراہتمام  2014 میں شروع کی گئی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم، سبھی ایتھلیٹوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کا ایک پیشہ ورانہ نظام ہے۔ یہ اسکیم  ایتھلیٹوں کو بہترین عالمی کوچوں سے  انفرادی طور پر ٹریننگ کی سہولت، بین الاقوامی تربیتی سیشنز، ویزا کی سہولت سے متعلق مدد کے ساتھ ساتھ حریف کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظررکھنے کے لئے  بہترین  تحقیق سے متعلق تعاون فراہم کرتی ہے۔

اس اسکیم کا ہم  مقصد ایتھلیٹس کو اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں میڈل جیتنے کے لئے مالی  اور دیگر مدد فراہم کرنا ہے۔سال 2020 میں،10 سے 12 سال کی عمر کے زمرے کے بچوں کو نشانزد کرتے ہوئے 2028 کے اولمپک کے لئے فاتح کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لئے  ٹاپس ڈیولپمنٹ بھی شروع کیا گیا تھا۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اس ایڈیشن میں 18 سال سے کم عمر کے زمرے کے ایتھلیٹ  حصہ  لیں گے۔ حصہ لینے والے ٹاپس ڈویلپمنٹ ایتھلیٹوں کی فہرست:

 

تیر اندازی

وشال چنگمئی – مہاراشٹر

منجری الون  - مہاراشٹر

ردھی - ہریانہ

 

ٹیبل ٹینس

پائس جین – دہلی

یشسوی گھورپڑے - کرناٹک

 

تیراکی

اپیکشا فرنینڈس – مہاراشٹر

ردھیما ویرندر کمار - کرناٹک

 

تلواری بازی

شریا گپتا (سبرے) - جموں و کشمیر

 

ویٹ لفٹنگ

اکانکشا ویوہارے – مہاراشٹر

مارکیو تاریو - اروناچل پردیش

بونی مانگکھیا – راجستھان

 

بیڈمنٹن

اُنّتی ہڈا – ہریانہ

 

نشانہ بازی

شیوا نروال (10 میٹر اے پی) - ہریانہ

تیجسونی (25  میٹر ایس پی) - ہریانہ

نشچل (50 میٹر 3 پی رائفل) – ہریانہ

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 941)



(Release ID: 1894422) Visitor Counter : 115