کوئلے کی وزارت

مہاندی کول فیلڈز نے اوڈیشہ میں دلکش ایکو پارک اور کوئلہ میوزیم تعمیر کیا

Posted On: 28 JAN 2023 11:17AM by PIB Delhi

مہانڈی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل)، وزارت کوئلہ کےتحت اہم سی پی ایس ای ، ماحول دوست اور پائیدار کان کنی کے طریقوں کے ذریعہ کوئلے کی پیداوار اور آف ٹیک میں مسلسل نئی بلندیوں کو حاصل کر رہا ہے۔ اس سمت میں ایم سی ایل  کی تازہ ترین کامیابی اوڈیشہ  کے  ایکو پارک جھارسوگوڈا  واقع ایب ویلی کول فیلڈزمیں اورینٹ ایریا کی کان نمبر 4 میں چندر شیکر آزاد ایکو پارک اور کول میوزیم کی ترقی ہے۔  یہ ایکو پارک ھارسوگوڈا  -رائے گڑھ قومی شاہراہ 49 کے کنارے گنڈگھورا گاؤں میں واقع ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159ZC.jpg

سرسبز و شاداب مناظر، کوئلہ کیفے اور چلڈرن پارک کے ساتھ دلکش ایکو پارک ایم سی ایل  نے ریکارڈ وقت میں کوئلے کی کان نمبر 4 کو دوبارہ تیار کرنے کے بعد تعمیر کیا جس نے 2017 میں پیداوار بند کر دی تھی۔ پارک کا سنگ بنیاد 2021 میں کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے رکھا تھا۔ ۔ یہ پارک زائرین کو زیر زمین کان کا بذات خود تجربہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RXIW.jpg

اس پارک کے اندر موجود کوئلہ میوزیم ہندوستان میں کوئلے کی کان کنی کی تاریخ اور وراثت  کی ایک بہترین جھلک ہے۔ زیر زمین  اور اوپن کاسٹ کانوں میں استعمال ہونے والی مختلف مشینوں اور گاڑیوں کے ورکنگ ماڈل ڈسپلے پر ہیں۔ کوئلے کی کان کنی کا سامان/مشینیں ڈسپلے پر ہیں جن میں سرفیس مائنر، ڈمپر، کرین، ٹپر، ڈوزر، بیلٹ کنویئر، کوئلہ کاٹنے والی مشین، ڈرل مشین اور بیکہو وغیرہ  شامل ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CWU9.jpg

اوڈیشہ کے سندر گڑھ، جھارسوگوڈا اور انگول اضلاع میں کوئلے کی کان کنی کی سرگرمیوں میں مصروف، ایم سی ایل  نے اب تک کم از کم 2000 ہیکٹر مکمل طور پر استعمال شدہ اراضی کو از سر نو بھر دیا ہے اور اسے دوبارہ  بحال  کر دیا ہے۔ کان کنی کے پائیدار طریقوں کے مطابق بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بہت سے کان کی خالی جگہوں کو آبی ذخائر میں تیار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

933



(Release ID: 1894411) Visitor Counter : 117