وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 28جنوری کو کریپّا میدان میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے

Posted On: 26 JAN 2023 7:47PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  28جنوری 2023کو شام میں تقریباً 5:45بجے دہلی کے کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے۔

اس سال این سی سی اپنے قیام کا 75واں سال منا رہی ہے۔پروگرام کے دوران وزیر اعظم این سی سی کے 75 کامیاب سالوں کے موقع پر ایک خصوصی ڈے کور اور 75روپے کی قیمت کا خصوصی طور سے ڈھالا گیا سکہ بھی جاری کریں گے۔یہ ریلی ایک ہائبرڈ ڈے اینڈ نائٹ ایونٹ کے طور پرمنعقد کی جائے گی اوراس میں’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی تھیم پر ایک ثقافتی پروگرام بھی شامل ہوگا۔ وسودھیو کٹمبکم کے حقیقی ہندوستانی جذبے کے تحت،19 بیرونی ممالک کے 196افسران اور کیڈٹس کو تقریبات کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیاہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 887)


(Release ID: 1894001) Visitor Counter : 139