وزارتِ تعلیم

کلا اتسو میں جیت حاصل کرنے والوں سمیت دوسو طلبہ اور اساتذہ کل نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر قومی سطح کی یوم جمہوریہ پریڈ میں خصوصی مہمانان کے طورپر پریڈ دیکھیں گے


وزیر اعظم کے پریکشا پرچرچا پروگرام کے یہ  شرکا 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ بھی دیکھیں گے

Posted On: 25 JAN 2023 6:05PM by PIB Delhi

دوسو طلبہ، جن میں کلااتسو میں جیتنے والے اور ریاستوں سے آئے وزیر اعظم کی پریکشا پر چرچا کے شرکا اساتذہ اور طلبا میں ہوں گے۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ اور 29 جنوری کو بیٹنگ ریٹریٹ 2023 دیکھیں گے۔ ان بچوں کو یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر انکلوزر 18 میں بٹھایا جائے گا۔

دہلی میں پریکشا پر چرچا پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو قومی اہمیت کے مقامات مثلا راج گھاٹ، سدیو اٹل،پرائم منسٹرز میوزیم، کرتویہ پتھ وغیرہ پرلے جایا جائے گا، تاکہ یہ لوگ ہماری تابناک وراثت سے روشناس ہوں۔

پریکشا پہ چرچا وزیر اعظم کا وضع کردہ پروگرام ہے جہاں اساتذہ، والدین اور طلبا زندگی اور امتحان سے متعلق مختلف معاملوں پر ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ اس سال کا پریکشا پہ چرچا پروگرام 27 جنوری 2023 کو دن میں گیارہ بجے تالکٹورہ انڈوراسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس پروگرام کو دوردرشن اور دیگر اہم ٹی وی چینلوں پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس سال 38.80 لاکھ کے قریب رجسٹریشن کرائے گئے تھے جن میں سے سولہ لاکھ سے زیادہ ریاستی بورڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پریکشا پہ چرچا 2022 کے مقابلے یہ دوگنا سے زیادہ اضافہ ہے۔ 155 ممالک سے رجسٹریشن کرائے گئے ملک بھر سے 102 طلبا اور اساتذہ اور کلااتسو جیتنے والے 80 افراد کو 27 جنوری 2023 کو خصوصی مہمانان کے طور پر خاص پروگرام دیکھنے کا موقع ملے گا۔

****

U.No:84

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1893837) Visitor Counter : 114