وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے جناب اشونی ویشنو کے ساتھ آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ تیار کردہ میڈ ان انڈیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ‘بھار اوس’  کا کامیاب تجربہ کیا


بھارت میں ایک مضبوط، مقامی اور خود کفیل ڈیجیٹل ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کو پورا کرنے کی خاطر 'بھار اوس' ایک اہم قدم  ہے - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 24 JAN 2023 2:32PM by PIB Delhi

نئی دلی، 24 جنوری، 2023 / مرکزی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ریلویز، مواصلات،  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے ساتھ آج آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعے تیار کردہ میڈ ان انڈیا موبائل آپریٹنگ نظام بھار او ایس کا کامیاب تجربہ کیا۔

جناب پردھان نے کہا کہ ملک کے غریب لوگ ایک مضبوط، مقامی، قابل بھروسہ اور خود کفیل ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سے  سب سے زیادہ فیض حاصل کریں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مکمل حکومت کے طریقہ کار کے ساتھ پالیسی سازوں کو فروغ دینا وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کا ایک عملی تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھار اوس ڈیٹا کی رازداری کی جانب ایک کامیاب قدم ہے۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ 'بھاروس' کا کامیاب تجربہ - میڈ ان انڈیا موبائل آپریٹنگ سسٹم،  بھارت میں ایک مضبوط، مقامی اور خود کفیل ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم  ہے۔

.................

 

 

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 792


(Release ID: 1893367) Visitor Counter : 146