وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول 27 سے 31 جنوری 2023 تک ممبئی میں منعقد کیا جائے گا


مسابقتی اور غیر مسابقتی سیکشن کے تحت 57فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی

مراٹھی فلم ’گوداوری‘ اور گجراتی فلم ’دی لاسٹ فلم شو‘ ہندوستان کی جانب سے مسابقتی سیکشن کے تحت نامزد

Posted On: 23 JAN 2023 5:53PM by PIB Delhi

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام اطلاعات و نشریات کی وزارت 27 سے 31 جنوری 2023 تک ممبئی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔ ایس سی او فلم فیسٹیول ایس سی او میں ہندوستان کی صدارت کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ نیرجا  شیکھر نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد سینما  کی  شراکت داری قائم کرنا اور ایس سی او میں مختلف ممالک کی ثقافتوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا ہے۔ یہ اجتماعی سینما تجربہ کے ذریعہ ایس سی او ممبران کی فلم برادری میں ہم آہنگی بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او فلم فیسٹیول میں جو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، وہ تمام ایس سی او ملکوں کی طرف سے لائی گئی ہیں، جو شائقین کو مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنے کا موقع دیں گی اور یہ فلمیں ایس سی او ممالک کے لوگوں کے لیے ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کے لیے موقع  فراہم کریں گی۔

محترمہ شیکھر نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں مسابقتی اور غیر مسابقتی اسکریننگ میں ایس سی او ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فلم کی نمائش کے علاوہ، اس فیسٹیول میں ماسٹر کلاس، بات چیت کے سیشن، ملکی اور ریاستی پویلین، تصویر اور پوسٹر کی نمائش، دستکاری کے اسٹال، اور بہت سے دوسرے پروگرام ہوں گے۔

اس فیسٹیول کا آغاز ایک ہندوستانی فلم کے عالمی پریمیئر کے ساتھ ہوگا کیونکہ ایس سی او فلم فیسٹیول کا انعقاد ایس سی او میں ہندوستان کی صدارت کے دوران کیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب 27 جنوری 2023 کو جمشید بھابھا تھیٹر، این سی پی اے، ممبئی میں منعقد ہوگی۔

اس فلم فیسٹیول کی اسکریننگ ممبئی میں دو مقامات پر ہوگی، پیڈر روڈ پر واقع فلم ڈویژن کمپلیکس  کے 4 آڈیٹوریم  میں اور ورلی میں نہرو پلانیٹیریم بلڈنگ میں 1 این ایف ڈی سی تھیٹر میں۔

اس میں مسابقتی سیکشن صرف ایس سی او رکن ممالک کے لیے ہے اور اس میں بہترین فیچر فلم، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکار ہ (خواتین)، بہترین ہدایت کار (فیچر فلم)، خصوصی جیوری ایوارڈ جیسے مختلف اعزازات شامل ہیں ۔

غیر مسابقتی سیکشن تمام ایس سی او  ممالک کے لیے ہے، یعنی۔ مندرجہ ذیل زمروں میں رکن ممالک اور مبصر ممالک اور ڈائیلاگ پارٹنر ممالک  کے لیے -

(الف)   ایس سی او کنٹری فوکس فلمیں ، جو فلم فیسٹیول میں متعلقہ ایس سی او ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کی گئیں۔ اس طرح مختلف ممالک کے درمیان تبادلے کے  قابل بنائے گا  اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کی ثقافتوں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔

(ب)     ڈائریکٹر فوکس فلمیں،  جو کسی ایس سی او کنٹری کے ایک معروف ڈائریکٹر کی طرف سے بنائی گئی ہیں، جو ایک مشہور تجربہ کار ہیں جو ملک کے ورثے میں اپنا کردار ادا کرنے والے اپنے فن اور سینما کے سلسلے کی وجہ سے ملک میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

(ج)      چلڈرن فوکس فلمیں ، جو سمجھنے میں آسان ہوتے ہوئے  اور نوجوان ناظرین کو تعلیم اور تفریح فراہم کرتی ہیں۔ اس طرح چھوٹے بچوں میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور ان کے ذہنوں کی پرورش ہوتی ہے۔

(د)       مختصر فلمیں جن کا دورانیہ 20 منٹ سے زیادہ نہیں ہے جو فنکارانہ اور سینما کے لحاظ سے مہارت رکھتی  ہیں اوربنیادی افکار  کا استعمال کرتے ہوئے ناظرین کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔

(ہ)       ہندوستان کی محفوظ کلاسک فلمیں–ایسی 5 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

 

ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایس سی او ممالک سے کل 57 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ مسابقتی سیکشن میں، 14 فیچر فلمیں مقابلہ کر رہی ہیں اور ان کی نمائش کی جائے گی اور غیر مقابلہ سیکشن میں 43 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

 

مسابقتی  سیکشن کے لیے کل 14 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • نکھل مہاجن کی ہدایت کاری میں بننے والی مراٹھی فلم ’گوداوری‘ اور پین نلین کی ہدایت کاری میں بننے والی گجراتی فلم ’دی لاسٹ فلم شو‘ کو رکن  ملک ہندوستان کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔
  • ہدایت کار اے زیروف اور ایم مامیر بیکوف کی ہدایت میں روسی فلمیں ماں، آءی ایم الاءیو اور بیراکیموف الدیار کی ہدایت میں بنی فلم پیرالمپئین  کو رکن ملک قزاقستان کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے ۔
  • کرغیز فلم اکیرکی کوچ (دی روڈ ٹو ایڈن) جس کی ہدایت کاری بکیت مکل نے کی ہےاور اوئے ستیلات (ہوم فار سیل) جس کی ہدایت کاری طلائی بیک کلمندیف  نے کی ہے، رکن ملک  کرغزستان کی جانب  سے نامزد ہیں۔
  • یہوئی شاؤ کی اطالوی اور چینی فلمیں بی فار بیزی اور شاوجی راو کی ہدایت کاری میں چینی فلم ہوم کمنگ کو رکن ملک  چین  کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔
  • لیوبوف بوریسووا ساکھا کی ہدایت کاری میں روسی فلم  "ڈونٹ بری می ود آوٹ ایوان اور ایوگینی گریگوریف کی ہدایت کردہ پوڈیلنیکی (دی رائٹ) کو رکن ملک روس کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔
  • ڈی مسیدوف کی ہدایت کاری میں ازبک فلم ایل کسماتی  (دی فیٹ آف ویمن) اور ہیلول نسیموف کی ہدایت کاری میں بننے والی میریوس (لیگیسی) کو رکن ملک ازبکستان کی  جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔
  • تاجک فلمیں دو ف(فارچیون) جس کی ہدایت کاری محی الدین مظفر نے کی ہے، اور اوخیرین سیدی صیود (ہنٹر فائنل پرے) جس کی ہدایت کاری محمودرابی اسماعیلوف نے کی ہے، ان دونوں فلموں کو رکن ملک تاجکستان کی جانب  سے نامزد کیا گیا ہے۔

 

 

ایس سی او فلم فیسٹیول میں ہندوستانی فلمیں -

نکھل مہاجن کی ہدایت کاری میں بننے والی بہت  زیادہ مشہور مراٹھی فلم گوداوری اور بہترین غیر ملکی زبان کے زمرے میں آسکرز میں ہندوستان کی باضابطہ انٹری، چھیلو شو، ایک گجراتی فلم جسے لاسٹ فلم شو بھی کہا جاتا ہے، مسابقتی سیکشن میں دکھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شوجیت سرکار کی سردار ادھم، ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر ایس سی او کنٹری فوکس میں  دکھا ئی جا ئے گی۔ ڈائریکٹر فوکس میں سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی، چلڈرن فوکس میں مریدول ٹولسیداس کی ٹولسیداس جونیئر اور چیتن بھاکونی کی مختصر فلم جگل بندی کی نمائش کی جائے گی۔ مزید برآں فیسٹیول میں پانچ محفوظ شدہ کلاسیکی فلموں کی  نمائش بھی کی جا ئے گی۔ شترنج کے کھلاڑی؛ (1977، ہندی)، سبرنریکھا (1965، بنگالی)، چندرلیکھا (1948، تمل)، ایرو کوڈگل (1969، تمل) اور چدمبرم (1985، ملیالم) شامل ہیں۔

ایس سی او کی سرکاری زبان یعنی روسی اور چینی بھی فلم فیسٹیول کی سرکاری زبان ہوں گی۔ انگریزی کو بھی فیسٹیول کی فعال زبان کے طور پر شامل کیا جائے گا کیونکہ یہ ہندوستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جیوری اور مقامی ناظرین کی سہولت کے لیے دکھائی جانے والی فلموں کو انگریزی میں ڈب یا سب ٹائٹل دیے جا ئیں گے ۔

ہندوستانی فلمی شخصیات کے ساتھ اس فیسٹیول  میں شرکت کرنے والے ایس سی او ممالک کے نامور فلم سازوں اور اداکاروں کے ساتھ   'ماسٹر کلاس' اور 'ان کنورسیشن'  سیشن  بھی ہوں گے ۔ صنعت کے ماہرین کے ساتھ سیشن ہوں گے جس میں اینی میشن کی تاریخ کا پتہ لگایا جائے گا اور اینی میشن اور ویژول ایفیکٹس کی مدد سے ’شاٹ بنانے‘ کے لامتناہی امکانات کو بھی پیش کیا جائے گا۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فلم ڈسٹری بیوشن کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور تھیٹر کی زبان میں ترجمہ پر بھی کچھ سیشن  کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

ایس سی او فلم فیسٹیول پورٹل: https://sco.nfdcindia.com / پر آن لائن ڈیلیگیٹ رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے نیز فزیکل رجسٹریشن ڈیسک پیڈر روڈ ممبئی میں واقع فلم ڈویژن کمپلیکس کے مرکزی فیسٹیول کے مقام پر دستیاب ہوں گے۔ ڈیلیگیٹ رجسٹریشن فیس فیسٹیول کے لیے 300روپے یا 100روپے  یومیہ رکھی گئی ہے۔  اسے طلباء کے لیے مفت رکھا گیا ہے۔

 

ایس سی او فلم فیسٹیول 2023 کی جیوری  میں درج ذیل افراد شامل ہیں ۔

 

انڈیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UJ8I.jpg  

راہول رویل

فلم ساز

راہول رویل ایک مشہور ہندوستانی فلم ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ہیں جو اپنی فلموں جیسے لو اسٹوری، بیٹا، ارجن، انجام، اور بہت سی دیگر  فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔  انہوں نے سنی دیول، امریتا سنگھ، پریش راول، کاجول، ایشوریہ رائے بچن اور جان ابراہم جیسے کئی کامیاب اداکاروں کو لانچ کیا ہے۔ انہوں نے 2017 اور 2018 میں افّی میں انڈین پینورما اور 2019 میں نیشنل فلم ایوارڈ کے لیے جیوری کی سربراہی کی، اور کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی بھی سربراہی کی۔ ان کی کتاب 'راج کپور - دی ماسٹر ایٹ ورک' کو سینما کے طلباء کے لیے ایک نصابی کتاب سمجھا جاتا ہے۔

 

چین

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AT3Q.png

محترمہ ننگ ینگ

فلم ڈائریکٹر

ننگ ینگ ایک عالمی سطح پر معروف و مقبول  اور ایوارڈ یافتہ چینی فلم ڈائریکٹر ہیں جنہیں اکثر چین کےچھٹی جنریشن کے فلم ساز وں کے گروپ کا ایک اہم رکن سمجھا جاتا ہے۔ وہ بیجنگ ٹرائیلوجی جیسی اپنی فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں - جس میں فار فن، آن دی بیٹ اور آ ئی لو بیجنگ شامل ہیں، جن میں حالیہ دہائیوں میں بیجنگ میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ریل روڈ آف ہوپ (2002) نے پورے چین میں سستے مزدوروں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کو دکھایا گیا ہے اورجس نے گرانڈ پرکس ڈو سینما ڈو ریل جیتا اور اور پرپیچوئل موشن (2005) کاکئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پریمیئرہوا ۔

 

قزاقستان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GHKV.png

مسٹر دیمش کودائی برگن

موسیقار

دنموخامید'دیمش' کناتولی کودائی برگن پوپ، کلاسیکی کراس اوور فوک اور آپریٹک پوپ میوزک کی صنف میں دنیا کے مشہور اور باصلاحیت موسیقار ہیں۔ دیمش اور ان کی موسیقی مشرقی یورپ اور ایشیاء میں خاص طور پر قزاقستان (ان کے آبائی وطن)، چین اور روس میں مشہور ہے، ان کے مداح 120 سے زیادہ ممالک میں ہے جو انہیں لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ دیمش کی آواز کی صلاحیتوں کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس چھ آکٹوز کی رینج  ہے اور اس کے علاوہ سامعین کے ساتھ ان کی بہترین وابستگی ہے۔

 

کرغزستان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P746.png

محترمہ گلبارا تولوموشووا

فلم ساز اور فلم نقاد

گلبارا تولوموشووا ایک ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں اور اپنے مضامین کے ذریعہ ایک فلم نقاد ہیں اور کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جیوری کی رکن  رہی ہیں۔ وہ ایف آ ئی پی آر ای ایس سی آ ئی (دی انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس) اور این ای ٹی پی اے سی (ایشین سینما کے فروغ کے لیے نیٹ ورک) کی رکن ہیں۔ وہ کرغزستان کی وزارت ثقافت اور سیاحت میں سینماٹوگرافی کے شعبے میں ایک سرکردہ ماہر ہیں اور انہیں سینما کے میدان میں موثر کام کرنے پر ملک اور بیرون ملک اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 

روس

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PGIA.png

مسٹر ایوان کودریاوتسیف

فلم ساز اور صحافی

ایوان کودریاوتسیف ایک مشہور صحافی اورفلم ساز ، ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور نیشنل اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے رکن ہیں۔ وہ سینما ٹی وی چینل کو اس کے ایڈیٹر انچیف کے طور پر چلاتے ہیں اور روس کی فلم مارکیٹ کے ماہر ہیں، ماہرین کی کونسل آف دی گولڈن ایگل ایوارڈ، جو فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو تسلیم کرنے والا روس کا اہم اعزاز ہے، کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ 2009 سے، ایوان روس کے بڑے نیوز ٹی وی چینل رشیا 24 پر فلم انڈسٹری کے ایک ہفتہ وار نیوز شو 'انڈسٹریا کینو' کی میزبانی کر رہے ہیں ۔

 

 

تاجکستان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006U5X6.png

جناب محمد سعید شوہیون

فلم پروڈیوسر، اداکار، مصنف

محمد سعید شوہیون ایک معروف اداکار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں۔ وہ 30 سالوں سے ثقافت اور تھیٹر کے میدان میں کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس سینما، تھیٹر اور پروڈکشن کے شعبے میں 25 سے زیادہ فلمیں اور متعدد اشاعتیں ہیں جن میں واٹر بوائے (2021)، فارچیون (2022) اور بچائی ہوبی (2020) جیسی فلمیں شامل ہیں۔ وہ جمہوریہ تاجکستان کی وزارت ثقافت میں پہلے نائب وزیر، ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ کی کمیٹی کے چیئرمین اور موجودہ  ریاستی ادارے توجک فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔

 

ازبکستان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007SUFY.png

جناب  متیاکوب  سعد اللہ یوچ ماتچانوف

اداکار

متیاکوب سعد اللہ یوچ ماتچانوف ایک ممتاز اداکار ہیں جنہیں اعزازی لقب سے نوازا گیا ہے اعزازی آرٹسٹ آف ریپبلک آف ازبکستان (2001)، آرڈر آف فرینڈشپ (ڈسٹلک) (2012) اور 'ممتاز مزدور کے لیے' (2021) نشانی سے نوازا گیا  ہے۔  انہوں نے 1977 میں ازبکستان کے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر سے گریجویشن کیا اور تھیٹر اداکار کے طور پر ڈیڈیز ڈوٹر، ہولی سینر، نائٹ وزیٹر، ڈیلنی میسارا، شیطان کے ستنس اینجلس جیسی پروڈکشنز میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ دی اویکننگ اور دی یوتھ آف جینئس جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

 

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بارے میں

شنگھائی تعاون تنظیم ایک کثیرجہتی تنظیم ہے، جو 15 جون 2001 کو قائم کی گئی تھی۔ ایس سی او  میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان)، تین مبصر ممالک (بیلاروس، ایران، اور منگولیا) اور چودہ ڈائیلاگ پارٹنرز (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، مالدیپ، میانمار، متحدہ عرب امارات اور ترکی) شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

758




(Release ID: 1893142) Visitor Counter : 227