نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کی وزارت نے دہلی کے باہر اپنی پہلی مشن اولمپک سیل(ایم او سی)کی میٹنگ منعقد کی
Posted On:
22 JAN 2023 3:56PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس)نے 19 اور 20 جنوری کودہلی سے باہر اور بھوبنیشور ، اُڈیشہ میں چل رہے ہاکی عالمی کپ کے دوران اپنی پہلی مشن اولمپک سیل(ایم او سی)کی میٹنگ منعقد کی۔
یہ 15روزہ میٹنگ جہاں ایم او سی کے ممبر ہندوستان کے اولمپک پروگرام کے اہم ایجنڈا نکات اور ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ایتھلیٹوں کی تجاویز پر بات چیت کرنے کے لئے ملتے ہیں، جو بھوبنیشور اُڈیشہ میں منعقد ہوئی، جہاں انہیں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا آخری میچ دیکھنے کو ملا، جو ویلس ٹیم کے خلاف گروپ اسٹیج میچ تھا۔
کھلاڑیوں کو براہ راست دیکھنے کے تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ہندوستانی لانگ جمپر انجو بابی جارج نے کہا’’اس موقع سے (عالمی کپ میچ دیکھنے کے لئے)ہمیں انہیں ایک مقابلے کے دوران اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے کا اچھا موقع ملا اور ہم ان کا صحیح تجزیہ کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آئندہ کی میٹنگ کے دوران اس پر غورو خوض بھی کرسکتے ہیں۔یہاں تک کہ فاصلے کو بھرنے کے لئے بہتر طریقے سے ان کا تجزیہ بھی کرسکتے ہیں۔چنانچہ ہمارے لئے یہ ایک عظیم موقع تھااور ہم مزید میچ دیکھنا چاہیں گے اور نہ صرف ہاکی، بلکہ دیگر کھیلوں کو بھی ، جب بھی ہمیں اس کا موقع ملے گا۔‘‘
ہندوستان کی مرد اور خواتین ہاکی ٹیمیں ہی ایسی ٹیمیں ہیں، جنہیں ایم وائی اے ایس کی ٹاپس (ٹی او پی ایس)اسکیم کے تحت مالی معاونت کی جاتی ہے اور اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی)کے تربیت اور مقابلوں کے لئے سالانہ کیلنڈر (اے سی ٹی سی)اسکیم کے تحت 24کروڑ روپے کا سالانہ خرچ آتا ہے۔
کھلاڑیوں ، خاص طور پر ہاکی ٹیم کے لئے ٹی او پی ایس کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ویرین رسکنہا نے کہا’’ایم او سی اور ٹی او پی ایس پچھلے کچھ برسوں میں تمام ہندوستانی ایتھلیٹوں اور ہاکی ٹیموں کو اتنی حمایت دے رہے ہیں اور ہمیں یہ ان کی کارکردگی سے دیکھنے کو ملا ، خاص طور سے مرد ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے جس نے 41 سال کے بعد ایک اولمپک میڈل جیتا اور اب اسی اولمپک میڈل کی وجہ سے وہ عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہے، چنانچہ ہمیں ان کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔‘‘
عام طورپر پورے ہندوستان سے ایم او سی ممبر ٹی او پی ایس سے متعلق ایجنڈے پر غوروفکر کرنے کے لئے ہر ماہ دہلی جاتے ہیں۔کووڈ-19کی وباء کی انتہا کے دوران میٹنگوں کو ورچوئل پلیٹ فارم پر لایاگیا، تاکہ ایتھلیٹ کو تاخیر کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔ لاک ڈاؤن کے بعد کے میٹنگوں نے ایک ہائی برِڈ نظریہ اپنایا ہے، جہاں مہینے میں ایک میٹنگ ورچوئلی طورپر منعقد کی جاتی ہے، جبکہ دوسری میٹنگ میں تمام ممبر جسمانی طورپر شرکت کرتے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 731)
(Release ID: 1892836)
Visitor Counter : 125