کوئلے کی وزارت

وزارت کوئلہ نے 24-2023 کے لیے کوئلے کے مجموعی پیداواری اہداف کا جائزہ لیا


24-2023 میں ایک بلین ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف

کول انڈیا لمیٹڈ کی 97 کوئلے کی کانیں ہر سال 10 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتی ہیں

Posted On: 18 JAN 2023 3:48PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے سال 24-2023 کے دوران ایک بلین ٹن (بی ٹی) سے زیادہ کوئلے کی پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کوئلہ کے سکریٹری نے تمام کوئلہ کمپنیوں کے ساتھ گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے لیے 780 ملین ٹن (ایم ٹی) ہدف، سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ کے لیے 75 ملین ٹن (ایم ٹی) اور کیپٹیو اور کمرشیل مائنز کے لیے 162 ملین ٹن (ایم ٹی) کا ہدف طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) میں کل 290 کانیں کام کر رہی ہیں، جن میں سے 97 کانیں ہر سال ایک ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کرتی ہیں۔

اس طرح کی تمام 97 کوئلے کی کانوں کے لیے اراضی کے حصول، جنگلات کی منظوری، ماحولیات کی منظوری، ریل رابطے اور سڑک رابطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور وقت کی پابندی طے کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کوئلہ کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے 97 کوئلے کی کانوں میں سے 56 کانوں میں کوئی زیر التوا مسئلہ نہیں ہے۔ صرف 41 کانوں میں 61 مسائل ہیں، جن کے لیے متعلقہ ریاستی حکومت کے حکام اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ کوئلہ کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کے ذریعے مسلسل تال میل اور نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سی آئی ایل نے سال 22-2021 کے دوران 622 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار کی ہے اور سال 23-2022 کے لیے 16 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کرتے ہوئے اب تک 513 ملین ٹن کی پیداوار کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ موجودہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ 700 میٹرک ٹن کے ہدف کو عبور کر لے گی اور اس کے مطابق سال 24-2023 کے لیے 780 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف حاصل کر لے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 605)



(Release ID: 1891984) Visitor Counter : 98