وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پہلی مرتبہ این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا
جنرل انل چوہان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کے کردار کی ستائش کی
Posted On:
17 JAN 2023 1:33PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم ایس ایم، وی ایس ایم نے 17 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں دہلی کینٹ کے مقام پر این سی سی کے2023 کےیوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی سی ڈی ایس نے این سی سی کےیوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا ہے۔
فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے تینوں شاخوں کے ایک دستے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس ) کی آمد پر انہیں شاندار’’گارڈ آف آنر‘‘ پیش کیا۔ اس کے بعد این سی سی کیڈٹس نے عمدہ بینڈ کا مظاہرہ کیا ۔ سی ڈی ایس نے این سی سی کیڈٹس کے ذریعہ تیار کردہ ’فلیگ ایریا‘ کا بھی دورہ کیا، جس میں سماجی بیداری کے مختلف موضوعات کو نمایاں کیا گیا تھا اورثقافتی پروگرام بھی پیش کئےگئے تھے۔ کیڈٹس نے انہیں اپنے اپنے متعلقہ اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے موضوعات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
سی ڈی ایس نے حال ہی میں تزئین و آرائش شدہ ’ہال آف فیم‘ کا بھی دورہ کیا جو این سی سی کی قابل فخر ملکیت اور اثاثہ ہے۔اس میں این سی سی کی تینوں شاخوں کے سابق طلباء کی تصاویر، ماڈلز، حوصلہ افزا اور ترغیباتی دیگرجاذب نظر اشیا کے مجموعے کی نمائش کی گئی ہے۔
چیف آف ڈیفنس سٹاف نے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ بعد میں این سی سی آڈیٹوریم میں کیڈٹس کی طرف سے ایک شاندار ’ثقافتی پروگرام‘ کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ این سی سی ،ایک معمولی آغاز سے 17 لاکھ کیڈٹس پر مشتمل ایک رضاکارتنظیم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اس ملک کے نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور ہمدردی اور دوستانہ سلوک اور روابط کی خصوصیات پیدا کرنے میں اس کا مثالی تعاون ہے۔‘‘
سماجی بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں میں ،این سی سی کے بے پناہ تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ،چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سمندر کے ساحلوں/ بیچوں کو صاف کرنے اور پلاسٹک/ دیگر کچرے کو ہٹانے اور انہیں پھر سے قابل استعمال بنانے اوربیچوں کی صفائی ستھرائی کی ضرورت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے شروع کئے گئے ’پنیت ساگر ابھیان‘ کا ذکر کیا۔
جنرل چوہان نے کہا، ’’اس مہم نے عوام کے مابین زبردست دلچسپی پیدا کردی ہے اور اب تک تقریباً 13.5 لاکھ این سی سی کیڈٹس نے اس ابھیان میں حصہ لیا ہے اور تقریباً 208 ٹن پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کیا ہے جس میں سے 167 ٹن کو پھر سے قابل استعمال بنانے کے لئے بھیجا گیا ہے‘‘۔
سی ڈی ایس نے قوم کے لیے بے لوث خدمات کے 75 ویں سال کے لیے این سی سی کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں این سی سی کیڈٹس کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی ستائش کی۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.565
(Release ID: 1891769)
Visitor Counter : 164