نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا


مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوجوانوں سے صاف، خوبصورت، مضبوط ملک بنانے کی پہل کرنے کو کہا

قومی یوتھ فیسٹیول اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے کیوں کہ  یہ پوری طرح سے ہندوستان کی  چھوٹی شکل بناتا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 16 JAN 2023 6:05PM by PIB Delhi

امور نوجواں، کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کرناٹک کے دھارواڑ ضلع میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمعرات کو پانچ روزہ  پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

امور نوجواں، کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوجوانوں کو وائی-20 ٹاک اور وائی-20 واک میں شامل ہو کر جی-20 رہنماؤں کے لیے دستاویز تیار کرنے کے لیے مختلف  مسائل کے حل پیش کرنے کی دعوت دی تھی۔

وزیر موصوف نے نوجوان نسل سے ایک صاف ستھرا، خوبصورت، مضبوط ملک بنانے کے لیے حکومت کی پہل میں سرگرم طریقے سے شامل ہونے کی اپیل کی۔ نریندر مودی حکومت کے ذریعے  نوجوانوں کی فلاح کے لیے شروع کیے گئے مختلف اقدام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپیل کی کہ ان اقدام کا ملک کی تعمیر میں مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DE0U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CIWZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038Z69.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CGYZ.jpg

انہوں نے ہبلی-دھارواڑ میں گرین فیسٹیول کے طور پر  منائے جانے والے قومی یوتھ فیسٹیول  کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے  صاف ستھرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے زندگی میں کچرا کم کرنے کی پہل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اس سلسلے میں عہد لینے کی اپیل کی۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ قومی یوتھ فیسٹیول اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے کیوں کہ یہ پوری طرح سے ہندوستان کی ایک چھوٹی شکل بناتا ہے۔ کھیل کے وزیر نے نوجوان نمائندوں سے ان پیغامات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے کہا جو وہ یوتھ فیسٹیول سے لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے تقریباً تمام شعبوں میں غیر معمولی پیش رفت اور ترقی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر 19 افراد اور چھ اداروں کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار کارکردگی اور تعاون کے لیے 20-2019 کے قومی یوتھ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی،  کوئلہ اور کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، امور نوجواں اور کھیل کی وزارت کے منتخب نمائندے اور سینئر اہلکار موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 538



(Release ID: 1891720) Visitor Counter : 131