امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کا امرت مہوتسو، آزادی کے 75 سال اور ہندوستان کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن اور اس کی یاد منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک پہل ہے


امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 126ویں یوم پیدائش منانے کے لئے 17 سے 23 جنوری 2023 تک آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ایونٹس ہفتہ منایا

جناب امت شاہ 23 جنوری 2023 کو پورٹ بلیئر، انڈمان و نکوبار جزائر میں منعقد ہونے والے ایک عظیم الشان اختتامی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں تمام ہندوستانیوں سے اپنی روایت اور وراثت پر فخر کرنے کی اپیل کی تھی

ہندوستان کی ایک شاندار اور مالامال تاریخ ہے، جو بے مثال بہادری، شجاعت، قربانی، تپسیا، جنگوں اور ہمارے ہیروز کی فتوحات سے بھری پڑی ہے

مادر ہند کے ایسے عظیم فرزندوں میں سے ایک نیتا جی سبھاش چندر بوس تھے جن کی تحریک آزادی میں رول نے ہندوستانیوں کی نسلوں کو متاثر کیا اور ہم وطنوں میں فخر کا جذبہ پیدا کیا

آئیکونک ہفتہ کے دوران نیتا جی کی زندگی اور کام سے متعلق مقامات منی پور، ناگالینڈ، گجرات، اڈیشہ، مغربی بنگال اور جزائر انڈمان و نکوبار میں سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا

Posted On: 16 JAN 2023 6:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کا امرت مہوتسو، آزادی کے 75 سال اور ہندوستان کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن اور اس کی یاد منانے کے لیے حکومت ہند کی ایک اہم پہل ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں تمام ہندوستانیوں سے اپنی روایت اور وراثت پر فخر کرنے کی اپیل کی تھی۔ ہندوستان کی ایک مالامال اور شاندار تاریخ ہے، جو بے مثال بہادری، شجاعت، قربانی، تپسیا، جنگوں اور ہمارے ہیروز کی فتوحات سے بھری پڑی ہے۔ مادر ہند کے ایسے ہی عظیم فرزندوں میں سے ایک نیتا جی سبھاش چندر بوس تھے جن کی تحریک آزادی میں شرکت نے ہندوستانیوں کی نسلوں کو متاثر کیا اور ہم وطنوں میں فخر کا جذبہ پیدا کیا۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ 17 سے 23 جنوری 2023 تک آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ایونٹس ہفتہ منا رہی ہے تاکہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منایا جا سکے۔ یہ تقریبات نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کے تعاون کے موضوع پر منعقد کی جائیں گی۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 23 جنوری 2023 کو پورٹ بلیئر، انڈمان و نکوبار جزائر میں منعقد ہونے والے ایک عظیم الشان اختتامی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ تقریبات مرکزی مسلح پولس فورسز اور سینٹرل پولیس آرگنائزیشنز، انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ اور منی پور، ناگالینڈ، گجرات، اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے نیتا جی کی زندگی اور کام سے متعلق مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔ منی پور میں 17 جنوری کو منتری پوکھری، کیتھلمنبی، کانگوائی، مویرانگ اور نمبول میں، ناگالینڈ میں 18 جنوری کو روزازو اور چیززو گاؤں، کوہیما میں، ہری پورہ، باردولی اور سورت، گجرات میں 19 جنوری کو، کٹک، اوڈیشہ میں 20 جنوری کو اور مغربی بنگال کے کولکاتہ میں 21 جنوری 2023 کو تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں نیتا جی کی بے پناہ شراکت کو منانے والی سرگرمیاں ان مقامات پر ہفتہ بھر منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جن بھاگیداری کے جذبے کے تحت تمام تقریبات میں بڑے پیمانے پر عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پروگرام بنائے گئے ہیں، تاکہ شہری ہمارے قومی ہیروز سے متاثر ہو کر ان عظیم نظریات کو آگے بڑھا سکیں جن کے لیے وہ کھڑے تھے۔

انڈمان و نکوبار جزائر کے پورٹ بلیئر میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں نیتا جی نے ہندوستان کی آزادی سے بہت پہلے 31 دسمبر 1943 کو ہندوستان کی سرزمین پر پہلی بار ترنگا لہرایا تھا۔

وزارت داخلہ کا ‘آئیکونک ایونٹس ہفتہ’ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی اور ان کے تعاون کی یادگار ہے۔ یہ ان کے اعلیٰ نظریات کی یاد اور پورے ملک کے لیے ہمارے مجاہدین آزادی کی زندگیوں سے تحریک حاصل کرنے کا لمحہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 537)


(Release ID: 1891700) Visitor Counter : 197