سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں کی تعمیر سے متعلق بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے انجینئرنگ کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے تربیت پر توجہ مرکوز کرتی ہے

Posted On: 16 JAN 2023 4:17PM by PIB Delhi

11 سے 17 جنوری 2023 تک منائے جانے والے ‘روڈ سیفٹی ہفتہ’ کے تحت قومی شاہراہوں کی تعمیر سے متعلق بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) سڑک کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

اتھارٹی سڑکوں پر حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے انجینئرنگ اقدامات کو بڑھانے کے لیے روڈ سیفٹی آڈٹ میں این ایچ اے آئی انجینئرز کی تربیت پر بھی بہت زور دے رہی ہے۔

این ایچ اے آئی اپنے انجینئروں کو 15 دن کی لازمی روڈ سیفٹی آڈٹ ٹریننگ دے رہا ہے۔ انجینئرز کو مینیجر اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدوں پر ترقی دینے کے لیے ٹریننگ کی تکمیل کو کلیدی معیار بنایا گیا ہے۔ سال 23-2022 کے دوران تقریباً 240 این ایچ اے آئی انجینئرز کو آئی آئی ٹی دہلی، سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز میں تربیت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ این ایچ اے آئی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی تعیناتی کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔ اعلیٰ ٹریفک بندوبست نظام (اے ٹی ایم ایس) کو قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر سڑک حادثات کے واقعات کے بندوبست اور شاہراہوں پر رفتار کی حد اور دیگر ضوابط کے نفاذ کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اے ٹی ایم ایس تقریباً 3000 کلومیٹر قومی شاہراہوں کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔ مزید برآں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے جیسے زیر عمل منصوبوں پر اے ٹی ایم ایس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ این ایچ اے آئی ہائی ویز پر حفاظتی مسائل کی نشاندہی کے لیے ڈرون ویڈیوز اور نیٹ ورک سروے وہیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

سب کے لیے محفوظ سڑک کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ‘روڈ سیفٹی ہفتہ’ 11 سے 17 جنوری 2023 تک منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عام لوگوں میں آگاہی پیدا کی جا سکے، سب کو ایک موقع فراہم کیا جا سکے اور اسٹیک ہولڈرز روڈ سیفٹی کے مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اس میں سڑک حادثات کی وجوہات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق مختلف آگاہی مہمات شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 525)


(Release ID: 1891612) Visitor Counter : 128