امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تھروولّووَرکے دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی


تھروولّووَر کے ذریعہ سکھائے گئے مقدس حکمت و دانش اور زندگی کے اسباق نے کئی صدیوں سے  ایک پاکیزہ زندگی کی رہنمائی کی ہے

جناب امت شاہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تھروولّووَر کا دن ،نوجوانوں میں ان کی کتابوں کے مطالعہ میں ملک گیرپیمانے پراز سر نو دلچسپی پیدا کرے

Posted On: 16 JAN 2023 1:34PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تھروولّووَر کے دن کے موقع پرلوگوں کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ تھروولّووَر کے ذریعہ سکھائے گئے مقدس حکمت و دانش اور زندگی کے اسباق نے کئی صدیوں سے  ایک پاکیزہ زندگی کی رہنمائی کی ہے۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اس خواہش  کااظہار کیا کہ یہ دن ملک گیر  پیمانے پر  نوجوانوں میں تھروولّووَر کی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں از سر نو دلچسپی پیدا کرے۔

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.521



(Release ID: 1891544) Visitor Counter : 120