وزارت اطلاعات ونشریات

 اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوب چینلز کے خلاف کارروائی کی ہے


پی آئی بی حقائق  جانچ  نے چھ چینلز پر 100 سے زیادہ ان  ویڈیوز کو بے نقاب کیا ہے، جنہوں نے جعلی خبریں دے کر 50 کروڑ سے زیادہ  ویوز حاصل کئے تھے

پردہ فاش چینلز ،جعلی خبروں کی معیشت  کا حصہ ہیں، جن کے 20 لاکھ سے زیادہ مشترکہ پیروکار ہیں

صدر، وزیر اعظم، مرکزی وزراء اور انتخابی کمیشن سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے کے لیے کلک بیٹ تھمب نیلز کا استعمال کرنے والے چینلز

Posted On: 12 JAN 2023 1:15PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے ایسے چھ یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا جو مربوط انداز میں کام کر رہے تھے اور بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔ فیکٹ چیک یونٹ نے ان چینلز کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر قابو پانے کے لئے  100 سے زیادہ حقائق کی جانچ پر مشتمل چھ الگ الگ ٹوئٹر تھریڈز جاری کیے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے تحت یونٹ کی جانب سے یہ ایسی دوسری کارروائی ہے، جس میں سبھی چینلز کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔

چھ یوٹیوب چینلز ایک مربوط غلط معلومات  کے نیٹ ورک کے حصے کے طور پر کام کر رہے تھے، ان کے تقریباً 20 لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کی ویڈیوز کو 51 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ان یوٹیوب چینلز کی تفصیلات جن کی PIB نے حقائق کی جانچ کی ہے وہ حسب ذیل ہیں:

:

SI. No.

Name of YouTube Channel

Subscribers

Views

  1.  

Nation Tv

5.57 Lakh

21,09,87,523

  1.  

Samvaad Tv

10.9 Lakh

17,31,51,998

  1.  

Sarokar Bharat

21.1 thousand

45,00,971

  1.  

Nation 24

25.4 thousand

43,37,729

  1.  

Swarnim Bharat

6.07 thousand

10,13,013

  1.  

Samvaad Samachar

3.48 Lakh

11,93,05,103

Total

20.47 Lakh

51,32,96,337

 

پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کے ذریعہ بے نقاب یوٹیوب چینلز انتخابات، سپریم کورٹ اور ہندوستان کی پارلیمنٹ میں کارروائیوں، بھارتی حکومت کے کام کاج وغیرہ کے بارے میں جعلی خبریں پھیلاتے ہیں اوران کی  مثالوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پابندی کے جھوٹے دعوے، اور جھوٹے بیانات اور ہندوستان کی معزز صدر، ہندوستان کے معزز چیف جسٹس سمیت سینئر آئینی عہدیداروں سے منسوب بیانات شامل ہیں۔

 یہ چینلز جعلی خبروں کی معیشت کا حصہ ہیں جو جعلی خبروں کی منیٹائزیشن کی تشہیر  کوپروان چڑھتی ہے۔ یہ چینلز ٹی وی چینلز کے ٹیلی ویژن نیوز اینکرز کے جعلی، کلک بیٹ اور سنسنی خیز تھمب نیلز اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے ناظرین کو گمراہ کرتے ہیں کہ وہ خبریں مستند ہیں اور ان کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیوز کو منیٹائز کرنے کے لیے ان کے چینلز آگے بڑھاتے  ہیں۔

پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ دوسری کارروائی ہے۔ اس سے پہلے  ایک بڑی کارروائی میں، 20 دسمبر 2022 کو کی گئی  تھی ۔اس کا رروائی کے تحت  یونٹ نے جعلی خبریں پھیلانے والے تین چینلوں کو بے نقاب کیا تھا۔

پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کے ذریعے پوسٹ کردہ ٹویٹر تھریڈز کے لنکس :

 

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-395



(Release ID: 1890680) Visitor Counter : 106