کوئلے کی وزارت
کوئلہ بلاکوں کی تجارتی نیلامی کے لئے بولیاں 13جنوری ،2023تک جمع کرائی جاسکتی ہیں
Posted On:
10 JAN 2023 9:07AM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے 3نومبر 2022کو 141کوئلہ کانوں کے لئے کوئلہ کانوں کی تجارتی نیلامی کی چھٹی قسط اور پانچویں قسط کی دوسری کوشش کاآغاز کیاتھا۔ جاری قسط کے تحت کوئلہ کانیں ، سرمایہ کاری کی برادری کے اندر کوئلہ کی مختلف النوع مانگوں کے مدنظر منتخب کی گئی ہیں۔ کوئلہ کانوں میں سے بعض کانوں کے ، ان کی مانگ اورکشش کو بہتربنانےکی غرض سے ، صفت کی جانب سے موصولہ تاثرات کی بنیاد پرسائز میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
معینہ مدت کے عین مطابق ، بولیاں لگانے والے ، 13جنوری 2023کو دوپہر 12بجے تک الیکٹرونک پلیٹ فارم پراپنی بولیاں آن لائن جمع کراسکتے ہیں، جبکہ اسی دن شام چاربجے تک فزیکل شکل میں جمع کراسکتے ہیں۔ بولیاں لگانے کا عمل بولیاں لگانے والوں کے نمائندگان کی موجودگی میں 16جنوری 2023کوبروز پیرصبح دس بجے شروع ہوگا۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -270
(Release ID: 1889919)
Visitor Counter : 140