وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے پریکشا پہ چرچہ 2023 کی تیاری کا جائزہ لیا

Posted On: 09 JAN 2023 3:54PM by PIB Delhi

مرکزی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اوراینٹرپرینورشپ  (Entrepreneurship)کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور ریاستی وزرائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی اور ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج پریکشا پہ چرچہ 2023 کی جاری تیاری کا جائزہ لیا۔

جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی؛ ڈی او ایس ای ایل ، جناب اپوروا چندرا، سکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن بیورو، این سی ای آر ٹی، سی بی ایس ای، این وی ایس ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور مائی گو (MyGov)کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر نے میٹنگ کے دوران پی پی سی  2023 پر طلباء، والدین اور اساتذہ کے ساتھ مشغولیت کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر زور دیا۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ پی پی سی 2023 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے امتحان کے سیزن سے پہلے طلبہ برادری کو توانائی اور تحریک فراہم کرتا ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-259


(Release ID: 1889822) Visitor Counter : 166