صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے آیوشمان بھارت  پی ایم –جے اے وائی  اسکیم کے تحت  درج  اسپتالوں کی  کارکردگی  کو ناپنے اور درجہ بندی کے لئے  نئے نظام کو متعارف کرایا


نئے نظام کا مقصد  مریضوں  پر مرتکز  خدمات   بہم  پہنچانے پر توجہ مرکو ز کرنے کے لئے  صحت کی نگہداشت  مہیا کرانے والوں  کو ترغیب دینا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے

Posted On: 09 JAN 2023 1:37PM by PIB Delhi

حفظان صحت کی خدمات  مہیا کی جانے والی  ویلیو کو خدمات کے حجم سے  اسپتالوں کی کارکردگی  کے پیمانے سے توجہ کو منتقل کرنے کی غرض سے  نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے )  آیوشمان بھارت   پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  ( اے بی   پی ایم – جے اے وائی  کی اہم اسکیم کے تحت  اسپتالو ں کی کارکردگی کو ناپنے  اوردرجہ بندی کے لئے  ایک نئے نظام کو متعارف  کرارہی ہے۔

روایتی  طورپر ادا کرنے والے  کے تناظر سے  حفظان صحت  کا ماڈل   خدمات کی مقدار پر مرتکز رہی ہے، جہاں کیس پرمبنی ادائیگی   مہیا کی جانے والی خدمات کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔نئی  پہل قدمی   ‘ ویلیو  پر مبنی  کئیر ’  کا نظریہ  متعارف کرائے گی، جہاں پرادائیگی  آؤٹ  کم  پر مبنی ہوگی اور  مہیا کرانے والے  علاج کے معیار کے مطابق  نوازے جائیں گے۔ اس نئے ماڈل کے تحت   حفظان صحت مہیا کرانے والے   مریضوں کی ان کی صحت میں بہتری کے لئے  مدد کرنے پر نوازے جائیں گے، جو نتیجتاََ   لمبی مدت میں   آبادی میں  بیماری کے اثرات کو کم  کرے گی۔

اس اقدام  سے  مجموعی صحت کی حصولیابیوں  میں   نمایاں اضافہ ہوگا اور یہ  مریضوں سے لے کر  حفظان صحت مہیا کرانے والے اور  ادائیگی کرنے والے اور سپلائی کرنے والے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر کے لئے   ہر طریقے سے فائدہ مندہوگی۔ جب کہ  مریضوں  کو بہتر صحت سے متعلقہ  نتائج حاصل ہوں گے  اور خدمات سے زیادہ اطمینان حاصل ہوگا۔ حفظان صحت مہیا کرانے والے بھی صحت کی کارکردگی  حاصل کریں گے۔ اسی طرح ادا کرنے والے بھی کم اخراجات میں صحت کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ  کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس پہل قدمی کے بارے میں  بات کرتے ہوئے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی   کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا کہ  ‘‘ پی ایم – جے اے وائی  کے مستفیدین کے لئے  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ کیش  لیس   حفظان صحت فوائد  اور ہر درج  اسپتال میں   اعلیٰ معیار کی نگہداشت  حاصل کریں  ،  این ایچ اے نے   کئی اقدامات  پر عمل درآمد کیا ہے۔ ان اقدامات میں  اس اسکیم کے تحت   علاج معالجے کی قیمت کا معیاری بنانا   اور  نئے  اور ترقی یافتہ علاج کے طریقوں کا ضافہ کرنا شامل ہے۔اضافی  طورپر  این ایچ اے نے   بہترین کارکردگی والے اسپتالوں کے لئے  جو مریضوں کو معیاری نگہداشت  مہیا کرتے ہیں ، ترغیبات کی گنجائش رکھی ہے۔’’

ویلیو پرمبنی حفظان صحت  نظام میں   ادا کرنے والے  مضبوط  قیمت کنٹرول  کو عمل میں لاسکتے ہیں۔کم دعووں  کے ساتھ ایک   صحت مند آبادی ادا کرنے والوں   کے پریمئیم  پول اور سرمایہ کاری پر کم ڈرین   میں تبدیل ہوتے ہیں۔ سپلائی کرنے والے   اس با ت سے فائدہ اٹھائیں گے کہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو مریض کے مثبت نتائج اور کم قیمت کے ساتھ   ہم آہنگ کرسکیں ۔ساتھ ہی ساتھ  ویلیو  پر مبنی حفظان صحت    ہندوستان میں   مریضوں  پر مرتکز خدمات    کو مہیا کرانے میں  زیادہ توجہ دے کر   حفظان صحت  مہیا کرانے والو ں کی ترغیب   اور حوصلہ افزائی کے ذریعہ   صحت کی نگہداشت میں   نمایاں  بہتری کا وعدہ  کرتا ہے۔

ویلیو  پر مبنی  نگہداشت کے تحت   اے بی   پی ایم –جے اے وائی   میں درج اسپتالو ں کی کارکردگی   پانچ  کارکردگی کے اشاریوں    جیسے کہ  1-استفادہ کرنے والے کا اطمینان ۔ 2- اسپتال  میں دوبارہ داخلے  کی شرح ۔ 3- جیب سے باہر  اخراجات کی حد ۔4- تصدیق شدہ  شکایات   اور 5- مریض  کے  صحت سے متعلق  معیار زندگی میں بہتری  کی بنیاد پر  کی جائے گی۔

مذکورہ  بالا اشاریوں  پر مبنی  اسپتالو ں کی کارکردگی  عوامی ڈیش بورڈ پر بھی مہیا کرائی جائے گی، جو  مستفیدین کے لئے ایک باخبر فیصلہ  لینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اس طرح  اسپتال کی کارکردگی  اسپتال کے لئے صرف مالی ترغیب کا فیصلہ نہیں کرے گی بلکہ  پی ایم جے وائی کے تحت مستفیدین کے معیاری  علاج کے لئے ایک طلب  بھی  پیدا کرے گی۔

اجتماعی  طورپر کارکردگی تشخیص   اور ویلیو پر مبنی ترغیبات  ، صحت سے متعلق  ٹکنالوجی  تشخیص  کا استعمال  اور  صحت کی کوالٹی  کو مانیٹر کرنے کے لئے  ڈجیٹل ذرائع کا استعمال   کے یہ اقدامات   اے بی پی ایم – جے اے وائی کو  اور ہندوستانی حفظان صحت نظام کو   ایک حجم  پر مبنی   نگہداشت سے  ویلیو پر مبنی   حفظان صحت کے نظام میں تبدیل کردیں گے۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-253



(Release ID: 1889744) Visitor Counter : 137