صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
فوجی انجینئرنگ خدمات کے زیر تربیت افسران صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کرنے گئے
مشین لرننگ اور مصنوعی انٹیلی جنس جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا اپنے مستقبل کے منصوبوں میں استعمال کیجئے: ایم ای ایس افسران کو صدر جمہوریہ ہند کا مشورہ
Posted On:
05 JAN 2023 12:56PM by PIB Delhi
فوجی انجینئرنگ خدمات کے زیر تربیت افسران صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے آج (5 جنوری، 2023) کو راشٹریہ پتی بھون میں ملاقات کرنے گئے۔
زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انھوں نے سروسز میں ایک ایسے وقت میں شرکت کی ہے جب ہندوستان امرت کال میں داخل ہوا ہے نیز اس نے جی-ٹوینٹی کی صدارت بھی حاصل ہے۔ یہ وقت ہے جب دنیا اختراعات اور حل کے لیے بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ فوجی انجینئرنگ سروس کے افسران کے طور پر وہ تمام دفاعی شاخوں کو پیچھے سے انجینئرنگ کی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی ہوں گے جن میں فوج ، فضائیہ، بحریہ ، ساحلی گارڈ اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ مخصوص انجینئرنگ کی معاونت، جو وہ مسلح افواج کو فراہم کرتے ہیں، اس سے ان کی مجموعی کارکردگی میں استحکام آتا ہے اور وہ کسی بھی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعمیر کے شعبے میں نوجوان افسران کے طور پر ، ایم ای ایس کے افسران کا ایک اہم ترین فریضہ بھی ہے جو ماحولیات کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہمیں قابل تجدید توانائی کے زیادہ استعمال کے تئیں پیشرفت کرنی چاہئے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایم ای ایس ، شمسی فوٹو وولیٹک منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کی تکمیل کرکے قومی کاربن کے اثرات کو کم کرنے میں وسیع پیمانے پر حصہ رسدی کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسا تعمیری مواد کا اختراع کرسکتے ہیں جو رہائشیوں کو ضرر رساں کیمیکلوں سے تحفظ فراہم کرائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجموعی پیمانے پر انسانی بہتری کی خدمات میں اسی وقت اضافہ ہوسکتا ہے جب وہ قدرتی اجزاء سے گھرے ہوں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعمیر کا شعبہ بہت گوناں گوں ہے اور ٹیکنالوجیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ شعبہ اقتصادی فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کہ ایم ای ایس کے افسران پروجیکٹ انتظامیہ کے جدید آلات استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں وسیع پیمانے پر حصہ رسدی کرسکتے ہیں۔ انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کے پروجیکٹوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا استعمال کریں جن میں مشین لرننگ اور مصنوعات انٹیلی جنس شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے تعمیر کے لیے مزید موثر ڈیزائن کرنے میں مدد ملے گی نیز یہ وقت کی مدت میں بھی تخفیف کرنے میں مدد دے گا۔
صدر جمہوریہ نے یہ بات کہتے ہوئے مسرت محسوس کی کہ ایم ای ایس نے گجرات کے گاندھی نگر میں اوّلین 3 ڈی پرنٹڈ ہاؤسز مکمل کرلیے ہیں۔ انھوں نے ایم ای ایس کے افسران پر اس طرح کی ٹیکنالوجیوں کو اور زیادہ پیمانے پر استعمال کرنے کی کوشش کرنے کے لیے کہا جو کم لاگت ہوں اور جن میں فضلے کو نظر انداز کیا جاسکے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جہاں کہیں بھی ممکن ہو ری سائیکلنگ کو فروغ دینا چاہئے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ش ح۔ اع ۔ را
U. No. 139
(Release ID: 1888897)
Visitor Counter : 163