نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے اعلیٰ غذائی ماہرین اور فٹنس ماہرین فٹ انڈیا کے نئے ٹاک شو کے ساتھ شہریوں کو ان کے  نئے سال کے فٹنس پلان کا خاکہ  تیار کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں

Posted On: 04 JAN 2023 3:33PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

یہ پروگرام 8 جنوری سے 26 فروری 2023 تک فٹ انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اور یوٹیوب ہینڈلز پر، ہر اتوار کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

آٹھ  ٹاک شوز کی پہلی سیریز کا عنوان فٹ انڈیا ہیلدی   ہندوستان رکھا گیا ہے۔

فٹ انڈیا موومنٹ، نوجوانوں کے امور اور کھیل  کود کی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے ، جو کہ  نئے سال کے موقع پر ’فٹ انڈیا-سنڈے ٹاکس‘ کے عنوان سے ایک خصوصی آن لائن سیریز شروع کرنے  والا  ہے۔ یہ پروگرام، فٹنس کے نامور ماہرین اور فٹ انڈیا آئیکنز کا ایک آن لائن ٹاک شو  ہوگا، جو کہ  8 جنوری سے شروع ہو کر 26 فروری 2023 تک فٹ انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اور یوٹیوب ہینڈلز پر ہر اتوار کو صبح 11 بجے  شروع ہوگا۔ 8  ٹاک سوز  کی پہلی سیریز کا عنوان فٹ انڈیا ہیلدی ہندوستان رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فٹ ملک تیار کرنے  کے لیے، فٹ انڈیا سنڈے ٹاک کا مقصد تمام عمر کے شہریوں، خاص طور پر بزرگ شہریوں کے درمیان فٹنس، صحت مند کھانے اور ذہنی تندرستی کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

فٹ انڈیا ہیلدی ہندوستان کے پینل میں لیوک کوٹنہو (لائف اسٹائل ایکسپرٹ)، ریان فرنینڈو، حنا بھیمانی (نیوٹریشنسٹ) اور سنگرام سنگھ (ریسلر/موٹیویشنل اسپیکر) شامل ہیں۔ اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سنگرام سنگھ نے کہا ’’فٹ انڈیا ہیلدی ہندوستان پروگرام حکومت کا ایک قابل ستائش اقدام ہے اور ہر کسی کو اس مہم میں شامل ہونا چاہیے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میرے مطابق، زندگی میں  سب سے  دولت مند  اور مکمل شخص وہی ہے جن کا جسم صحت مند ہے۔ ان ٹاکس کے ذریعے میں کچھ بنیادی قدرتی طریقے بتاؤں گا جنہیں لوگ ہر عمر میں فٹ رہنے کے لیے آسانی سے اپنا سکتے ہیں۔‘‘

فٹ رہنا بزرگ شہریوں کے لئے زیادہ اہم  ہے تاکہ وہ عمر سے متعلق بیماری سے لڑ سکیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے حنا بھیمانی کہتی ہیں، ’’بڑھاپہ فطری ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ لیکن ہاں، صحت کی صحیح حکمت عملی کے ساتھ ایک طویل، صحت مند اور خوشگوار زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ فٹ انڈیا ہیلدی ہندوستان کا مقصد بزرگ شہریوں کو ٹپس دینا ہے تاکہ وہ وقار کے ساتھ صحت مند زندگی گزاریں۔ طرز زندگی میں چھوٹی تبدیلیاں بڑا اثر ڈال سکتی ہیں۔

غذائیت کے ماہر ریان فرنینڈو، اپنے سیشن میں مجموعی صحت مندی کے دیگر پہلوؤں کے علاوہ  فٹ رہنے کے لیے  مناسب نیند لینے کی اہمیت پر بات کریں گے۔  انہوں نے کہا ’’فٹ انڈیا موومنٹ کے ساتھ، شہریوں کو اب صحت سے متعلق مختلف  وسائل اور رہنمائی  تک رسائی حاصل ہے، جس نے انہیں اپنی صحت کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے قابل بنایا ہے۔ فٹ انڈیا ہیلدی ہندوستان سیریز شہریوں کو صحیح مشورے کے ساتھ مزید بااختیار بنانے کی ایک  کوشش ہے‘‘۔

ایک حصہ ایسا بھی ہوگا جس میں  ماہرین 2023 کو ملیٹس کے بین الاقوامی سال کے طور پر منائےجانے کے لیے ملیٹس کی اہمیت کے بارے میں  بات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-99    


(Release ID: 1888657)