محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے روزگاری کی شرح سے متعلق خبروں کی تردید


نجی تنظیموں کے  سروے عام طور پر نہ تو سائنسی ہوتے ہیں نہ ہی بین اقوامی طور پر منظور شدہ اصولوں پر مبنی

روزگار اور  بے روزگاری سے متعلق سرکاری اعداد و شمار  شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں جو وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے پر مبنی ہوتے ہیں

وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے کے مطابق روزگار کی منڈی نہ صرف عالمی وبا کووڈ-19 کے جھٹکے  بحال ہوئی ہے بلکہ عالمی وبا سے پہلے کے پیمانے سے بھی بلند سطح پر ہے

Posted On: 04 JAN 2023 4:57PM by PIB Delhi

دسمبر 2022 کے دوران بے روزگاری کی اونچی شرح سے متعلق جو خبریں میڈیا کے بعض حلقوں میں شائع ہوئی ہیں وہ  ایک نجی کمپنی کے سروے  پر مبنی ہیں۔یہ ادراک ضروری ہے کہ بہت سی نجی کمپنیاں/تنظیمیں اپنے اپنے طریقے سے سروے کرتی ہیں، جو عام طور پر نہ تو سائنسی ہوتے ہیں اور نہ ہی بین اقوامی طور پر منظور شدہ اصولوں پر مبنی۔مزیدیہ کہ بے روزگاری کی زیادہ رپورٹنگ یا کم رپورٹنگ روزگار کے رُخ پر ان کمپنیوں/تنظیموں کے ذریعہ استعمال کردہ طریقہ کار میں عام طور پر تعصب پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے نمونے لینے اور روزگار/بے روزگاری سے متعلق اعدادو شمار یکجا کرنے کے کے اپنے طریقے ہوتے ہیں۔ ایسے سروے کے نتائج کو احتیاط کے ساتھ خاطر میں لانا چاہیے۔

روزگار اور  بے روزگاری سے متعلق سرکاری اعداد و شمار  شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں جو وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔ وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے کی جولائی 2020 سے جون 2021 تک کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ کُل ہند سطح پر تخمینوں کے لیے دستیاب ہے۔ وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے کی سہ ماہی رپورٹ شہری علاقوں کے لیے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے بھی جاری کی جاتی ہے۔ جولائی سے ستمبر 2022 تک کی سہ ماہی رپورٹیں  دستیاب ہیں۔

وقفے وقفے سے لیبر فورس کے سروے کی دستیاب رپورٹ کے مطابق ورکرز کی آبادی کا تناسب یعنی 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے روزگار کا تناسب جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران 44.5 فی صد تھا جبکہ 2019 میں اسی سہ ماہی کے دوران یہ تناسب  43.4 فی صد تھا۔ جولائی تا ستمبر 2022  بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی جو 2019 میں جولائی تا ستمبر 8.3 فیصد تھی۔ وقفے وقفے سے لیبر فورس کے اس طرح  کے سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ روزگار کی منڈی نہ صرف عالمی وبا کووڈ-19  کے جھٹکے  بحال ہوئی ہے بلکہ عالمی وبا سے پہلے کے پیمانے سے بھی بلند سطح پر ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1888635) Visitor Counter : 175