کانکنی کی وزارت

ہندوستان کوپر لمیٹڈ نے تکنیکی تعاون کے لیے آئی آئی ٹی(آئی ایس ایم)،دھنباد کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


خام دھات  کی پیداوار میں تین گنا اضافہ کے لیے ایچ سی ایل کی کوششیں جاری ہیں

Posted On: 04 JAN 2023 12:21PM by PIB Delhi

ہندوستان کوپر لمیٹڈ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (انڈین اسکول آف مائنز)، دھنباد کے درمیان کولکاتا میں ایچ سی ایل کارپوریٹ آفس میں جناب ارون کمار شکلا، سی ایم ڈی ایچ سی ایل، پروفیسر راجیو شیکھر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم)، دھنباد کی موجودگی میں باہمی تعاون اور اسپانسر شدہ تحقیقی منصوبوں کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم)، دھنباد کے ساتھ پہلا تکنیکی تعاون، ایچ سی ایل کے لیے ایک اہم موقع ہے، جو ہندوستان میں تانبے کی واحد کانکن ہے، جو ملک میں تانبے کی دھات کی تمام آپریٹنگ مائننگ لیز کا مالک ہے۔ اس وقت، خام دھات کی زیادہ تر پیداوار صرف زیر زمین موڈ کے ذریعے ہوتی ہے اور خام دھات  کی پیداوار کی سطح تقریباً چار ملین ٹن سالانہ ہے۔

خام دھات باڈی کی پیچیدہ ارضیاتی خصوصیات اور کان کنی کی بڑھتی ہوئی گہرائی کی وجہ سے، حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے اور ابھرتی ہوئی پائیداری سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پیداوار کے عمل کے دوران تکنیکی؍آپریشنل مسائل کے ساتھ مختلف جیو ٹیکنیکل اور زمینی پانی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

ایچ سی ایل خام دھات کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً تین گنا اضافے کے ساتھ اپنے توسیعی مرحلے میں ہے جہاں پراجیکٹس میں ترقیاتی سرگرمیاں یا تو نوعیت کے مطابق جاری ہیں یا اس کی اکثر کانوں میں پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس وقت کان کنی سے نکالے گئے خام دھات کو اس کے اپنے خام دھات  بینیفیشن پلانٹس میں پروسیس کیا جاتا ہے اور میٹلز ان کانسنٹریٹ (ایم آئی سی) کو جزوی طور پر مقامی مارکیٹ اور باقی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم)، دھنباد ایک قومی شہرت کا ادارہ ہونے کے ناطے، خاص طور پر معدنیات کی کان کنی اور اس سے فائدہ اٹھانے اور ارضیاتی سائنس کے شعبوں میں،ایچ سی ایل کا توسیعی پروگرام حاصل کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے ارضیاتی، تکنیکی، ماحولیاتی، پائیدار اور خام دھات  سے فائدہ اٹھانے کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

موجودہ مفاہمت نامہ جدید ترین ٹکنالوجی کے اطلاق کے ساتھ کان کنی کے طریقوں میں ترمیم کے ذریعے تانبے کی دھات کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم سے تکنیکی مدد، رہنمائی اور مشاورتی کام کی ایچ سی ایل کی ضرورت کو پورا کرے گا، کانوں میں پیداواری صلاحیت اور حفاظت میں بہتری، ماحولیاتی کلیئرنس مسائل، مختلف ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرو جیولوجیکل اسٹڈیز اور غیر روایتی تلاش کے طریقوں جیسے جیو فزیکل ایکسپلوریشن، ریموٹ سینسنگ وغیرہ جیسے تانبے کی دھات کی گہرائی سے تلاش کے لیےبہتری لائے گا۔ کمپنی آئی آئی ٹی- آئی ایس ایم کے ساتھ ہندوستانی تانبے کی کان کنی کے شعبے کی بہتری، ایچ سی ایل انجینئرز اور منیجرز کی تربیت اور ترقی کے لیے آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں میں، اسکل سیٹ ڈیولپمنٹ اور  ایکسپلوریشن کے شعبوں میں نالج اپ گریڈیشن خام دھات سے فائدہ  اٹھانے اور دیگر مختلف قانونی؍ مائن ریگولیشن میں ترمیمات یا متعلقہ مسائل کے لیے شراکت داری کرنا چاہتی ہے۔

********

 

ش ح ۔ ا ک ۔ع ر

U. No.94



(Release ID: 1888499) Visitor Counter : 106