وزارتِ تعلیم
پریکشا پے چرچا 2023 ستائیس جنوری 2023 کو منعقد ہوگی:جناب دھرمیندر پردھان
پی پی سی – 2023 کے لیے 38.80 لاکھ شرکاء نے اندراج کرایا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پی پی سی – 2022 کے لیے تقریباً 15.7 لاکھ لوگوں نے اندراج کرایا تھا
ایک سو پچاس سے زیادہ ملکوں سے طلباء، 51 ملکوں سے اساتذہ اور 50 ملوں سے والدین نے پی پی سی – 2023 کے لیے اندراج کیا ہے
Posted On:
03 JAN 2023 7:21PM by PIB Delhi
تعلیم اور مہارت کی فروغ، نیز انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اعلان کیا کہ طلباء، اساتدہ اور والدین کے ساتھ وزیر اعظم کا ’’پریکشا پے چرچا 2023‘‘ کابات چیت کا چھٹا ایڈیشن پروگرام نئی دلّی کے تالکٹورہ اندور اسٹیڈیم میں 27 جنوری کو منعقد ہوگا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس منفرد تعاملی پروگرام – پریکشا پے چرچا – کا تصور کیا گیا تھا جس نے ملک بھر سے نیز بیرون ملک سے بھی طلباء، والدین اور اساتذہ ان کے ساتھ امتحانات سے تعلق رکھنے والی پریشانیوں اور اسکول کے بعد زندگی پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ یہ تقریب، زندگی کو ایک اتسو کے طور پر منانے کے لیے ذہنی دباؤ پر قابو پانے میں مدد کرتی ہے۔ اس تقریب کا گذشتہ پانچ برسوں میں، وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ذریعے کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔
پی پی سی 2023 کے لیے طالب علموں، اساتذہ اور والدین نے ، ریاستی بورڈس، سی بی ایس ای، کے وی ایس، این وی ایس اور دیگر بورڈوں سے بڑی تعداد میں پرجوش طور پر شرکت کی ہے۔ سال 2022 کے مقابلے میں اس سال اندراج کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ تقریباً 38.80 لاکھ شرکاء (طالب علم – 31.24 لاکھ، اساتذہ – 5.60 لاکھ، والدین – 1.95 لاکھ) نے پی پی سی 2023 کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پی پی سی 2022 کے لیے تقریباً 15.7 لاکھ افراد نے اندراج کرایا تھا۔ 150 ممالک سے زیادہ طلباء، 51 ممالک سے اساتذہ، 50 ممالک سے والدین نے بھی پی پی سی 2023 کے لیے اندراج کیا ہے۔
یہ پروگرام ٹاؤن ہال طرز کی شکل میں کیا جانا ہے، جیسا کہ حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے مقرر کردہ سال 2022 میں کووڈ – 19 ضابطوں کی پیروی کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ 25 نومبر اور 30 دسمبر 2022 کے دوران مختلف موضوعات پر اختراعی تحریری مقابلہ https://innovateindia.mygov.in/ppc-2023 پر منعقد کیا گیا تھا جس کا مقصد شرکاء کو منتخب کرنا تھا (درجہ 9 سے بارہویں کلاس کے اسکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین) یہ مقابلہ درج ذیل بیان کردہ مختلف موضوعات پر محیط تھا:
- طلباء کے لیے موضوعات
- اپنے مجاہدین آزادی کو جانئے
- ہماری ثقافت ہمارا فخر
- میری کتاب میری تحریک
- مستقبل کی نسلوں کے لیے ماحولیات کو تحفظ فراہم کریں
- میری زندگی، میری صحت
- میرے اسٹارٹ اپ کا خواب
- ایس ٹی ای ایم تعلیم / بلا رکاوٹ تعلیم
- اسکولوں میں آموزش کے لیے کھلونے اور گیمز
- II. اساتذہ کے لیے موضوعات
- ہماری وراثت
- آموزشی ماحول کو فعال بنانا
- مہارت حاصل کرنے کے لیے تعلیم
- کم نصابی بوجھ اور امتحان کا کوئی خوف نہیں
- مستقبل کے تعلیمی چیلنج
- والدین کے لیے موضوعات
- میرا بچہ، میرے استاد
- تعلیم بالغان – ہر ایک کو خواندہ بناتے ہوئے
- آموزش اور پرورش ایک ساتھ
مائی گو پر اختراعی تحریری مقابلوں کے ذریعے منتخب تقریباً 2050 شرکاء کو ایک خصوصی پریکشا پے چرچا کٹ پیش کی جائے گی جس میں امتحانات سے متعلق مسائل کی ہندی اور انگلش میں کتاب شامل ہوگی جسے وزیر اعظم نے تحریر کیا ہے۔ اس میں ایک سند بھی شامل ہے۔ این سی ای آر ٹی کے ذریعے منتخب کیے جانے والے، شرکاء کے ذریعے کچھ سوالات کو پی پی سی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
*****
U.No.80
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1888457)
Visitor Counter : 169