ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کو مسافروں سے  ہونے والی  آمدنی میں 71 فیصد اضافہ


ریلوے نے ریزرویشن والے  مسافر وں کے شعبے میں  46 فیصد  کا اضافہ اور غیر ریزرویشن والے  مسافر وں کے شعبے  میں 381 فیصد کا  اضافہ درج کیا

Posted On: 02 JAN 2023 3:42PM by PIB Delhi

انڈین  ریلویز کی  اپریل سے دسمبر 2022 کے دوران ابتدائی بنیادوں پر  مسافروں کے شعبے میں کل آمدنی 48913 کروڑ روپے  رہی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 28569 کروڑ روپے  کی آمدنی کے مقابلے میں  71 فیصد  زیادہ ہے۔

ریزرویشن والے  مسافر وں کے شعبے  میں یکم اپریل سے 31 دسمبر 2022  تک کی مدت کے دوران بک کیے گئے مسافروں کی مجموعی  تخمینی تعداد 59.61 کروڑ  رہی  جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 56.05 کروڑ تھی، جس سے   6 فیصد کے اضافہ کا پتہ چلتا ہے۔ یکم  اپریل سے 31 دسمبر 2022 تک کی  مدت کے دوران  ریزرو یشن والے مسافروں کے شعبے  سے 38483 کروڑ  روپے  کی  آمدنی ہوئی  جبکہ  پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ آمدنی  26400 کروڑ روپے تھی،  اس سے  46 فیصد کے اضافہ کا پتہ چلتا ہے۔

غیر ریزرویشن والے  مسافروں کے شعبے  میں یکم اپریل سے 31 دسمبر 2022 کے دوران بک کیے گئے مسافروں کی مجموعی تخمینی تعداد 40197 لاکھ رہی  جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد  16968 لاکھ تھی، اس سے  137 فیصد  اضافہ  کا پتہ چلتا  ہے۔ غیر ریزرویشن والے مسافروں کے شعبے  سے یکم اپریل سے 31 دسمبر 2022  تک کی مدت کے دوران 10430 کروڑ روپے  کی آمدنی ہوئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ آمدنی  2169 کروڑ روپے  تھی، اس سے  381 فیصد اضافہ کا پتہ چلتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-26


(Release ID: 1888070) Visitor Counter : 148