بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پارادیپ بندرگاہ نے دسمبر مہینے میں ریکارڈ مقدارمیں ماہانہ تجارتی سامان درج کرکے ، 2022کو الوداع کہاہے
Posted On:
02 JAN 2023 11:01AM by PIB Delhi
پارادیپ بندرگاہ پر2023کانیاسال ایک دھماکے کے ساتھ شروع ہواہے، کیونکہ ٹیم پارادیپ پی پی اے نے ملک کے سبھی بڑے بندرگاہوں کی پوری تاریخ کے دوران ایک ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار میں تجارتی سامان یاکارگو کے نقل وحمل کاکام انجام دیاہے ۔ پارادیپ بندرگاہ نے دسمبر 2022میں اب تک کی ریکارڈمقدار میں 12.6ملین میٹرک ٹن پی پی ٹی تجارتی سامان کی نقل وحمل کا کام انجام دیاہے ۔ پی پی اے کے چیئرمین جناب پی ایل ہراندھ نے اس شاندار کارکردگی کے لئے ٹیم پی پی اے کو مبارکباد دی ہے ۔ نیاسال 2023، بندرگاہ کے لئے نیک فال ہونے جارہاہے ، کیونکہ یہ بندرگاہ صرف جنوری کے مہینے میں ہی 100-ایم ایم ٹی تجارتی سامان کی نقل وحمل کاکام انجام دینے کے لئے تیارہے ۔ اس بندرگاہ کے رواں مالی سال میں 125ایم ایم ٹی سے زیادہ حجم کے تجارتی سامان اور کارگو کی نقل وحمل کاکام انجام دینے کا ریکارڈ قائم کرنے کی امید ہے ۔ دسمبر 2022 تک،پی پی اے نے 96.81ایم ایم ٹی کارگو کی نقل وحمل کا کام انجام دیاہے جب کہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 93.6ایم ایم ٹی کارگو کی نقل وحمل کی گئی تھی ۔ اس سال کے دوران ، نظام کی بہتری مختلف اقدامات متعارف کرائے گئے تھے ، جن کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے 15.5فیصد تک کا اضافہ درج کیاگیاہے ۔ ساحلی حرارتی کوئلہ کی نقل وحمل کے کام کی انجام دہی میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے 58.11فیصد کا اضافہ درج کیاگیاہے اور یہ کارگو، بندرگاہ پررکھنے اٹھانے کے کام یا نقل وحمل سے متعلق کئے گئے کل تجارتی سازوسامان 31.56پرمشتمل بھی ہے پارادیپ بندرگاہ ، ملک کے ایک ساحلی جہازرانی کے مرکز کے طورپر ابھررہاہے اور اس بندرگاہ کا منصوبہ ہے کہ یہ راجستھان ، اترپردیش اورہریانہ میں واقع بجلی گھروں کو ساحلی حرارتی کو ئلہ دستیاب کرائے گی۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -19
(Release ID: 1887975)
Visitor Counter : 154