سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
وزیراعظم کل 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری ، مرکزی وزراء نتن گڈکری اور جتیندر سنگھ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے نائب دیویندر فڑنویس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
ایک میگا نمائش پرائڈ آف انڈیا کا بھی اہتمام کیاجائیگا جو اس سیشن کی توجہ کامرکز ہوگا، اس کامقصد معاشرے کیلئے ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خاطر خواہ اور زبردست تعاون کو بڑے پیمانے پر نمایاں کرنا ہے
Posted On:
02 JAN 2023 9:09AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی تین جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 108ویں انڈین کانگریس کے تمام افتتاحی اجلاس کاافتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگی ۔ اس تقریب کی میزبانی اس کے امراوتی روڈ کیمپس میں راشٹرسنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (آر ٹی ایم این یو) کے ذریعے کی جارہی ہے۔
اعلیٰ شخصیات میں جو افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے مہاراشٹر کے گورنر اور مہاراشٹر پبلک یونیورسٹیوں کے چانسلر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، مرکزی وزیر اور آر ٹی ایم این یو سینٹنری سلیبریشن کی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین جناب نتن گڈکری ، سائنس وٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مہاراشٹر کےوزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس شامل ہیں۔
راشٹر سنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش آر چودھری اور انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن کولکاتا کے جنرل صدر ڈاکٹر محترمہ وجئے لکشمی سکسینہ اس میں شرکت کریں گی۔
اس سال کی تقریب کاموضوع ہے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ پائیدار ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی عام لوگوں کیلئے نمائشوں اور پبلک ٹاکس کابھی اہتمام کیا گیا ہے۔
108ویں انڈین سائنس کانگریس کے تکنیکی اجلاس کو 14زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے مہاتما جوتیباپھولے تعلیمی کیمپس میں مختلف مقامات پر متوازی اجلاس کا اہتمام کیا جائیگا۔
ان چودہ زمروں کے علاوہ ایک خواتین کی سائنس کانگریس، ایک کسانوں کی سائنس کانگریس ، بچوں کی سائنس کانگریس، قبائلی میٹنگ ، سائنس اور سوسائٹی سے متعلق ایک سیکشن اور سائنس کمیونیکیٹرس کی کانگریس بھی منعقد ہوگی۔
مکمل اجلاس میں نوبل انعام یافتہ، سرکردہ ہندوستانی اور غیرملکی محققین، ماہرین اور خلا ، سائنس ، دفاع، آئی ٹی اور طبی تحقیق سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اورٹیکنوکریٹس بھی شرکت کریں گے۔ تکنیکی اجلاس نہایت اہمیت کاحامل ہوگا جس میں زراعت اور جنگلات سائنسز میں اپلائیڈ تحقیق ، مویشی ، ماہی پروری سے متعلق سائنسز، جانوروں سے متعلق سائنسز، بشریات سے متعلق اور طور طریقوں سے متعلق سائنسز کے علاوہ کیمیکل سائنسز،ارضیاتی نظام کی سائنسز ، انجینئرنگ سائنسز، ماحولیاتی سائنسز، معلومات اور کمیونیکیشن سائنسز اور ٹیکنالوجی میٹریل سائنسز، میتھمیٹیکل سائنسز، میڈیکل سائنسز، نیو بایولوجی فزیکل سائنسز اور پلانٹ سے متعلق سائنسز کو بھی نمایاں کیاجائیگا۔
اس تقریب کی خصوصی توجہ کامرکز پرائڈ آف انڈیاسے متعلق ایک میگانمائش ہے۔ اہم پیش رفت بڑی حصولیابیاں اور معاشرے کیلئے ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خاطر خواہ اور اہم تعاون کونمائش میں نمایاں کیاجائیگا جو سائنسی دنیا کے تمام کنیوس کا احاطہ کرتے ہوئے سینکڑوں نئے نظریات، اختراعات اور مصنوعات کو ایک ساتھ لاسکے گی اور ان کو نمایاں کرسکے گی۔
پرائڈآف انڈیا ملک بھر کے کارپوریٹ پی ایس یوز، تعلیم اور تحقیق وترقی کےاداروں، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے علاوہ حکومت کی حصولیابیوں اور قوت کو نمایاں کریگا۔
تقریب کےپیش نظر آج ہندوستانی سائنس کانگریس کی ایک روایت وگیان جیوتی پروگرام بھی منعقد ہوا تھا ، اسکول اورکالج کے 400 سے زیادہ طلباء زیرومائل اسٹون پر جمع ہوئے تھے اور انہوں نے خصوصی کیپس اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھیں۔ یہ سبھی اسکول اور کالج کے طلباء یونیورسٹی کیمپس میں ایک ریلی کے نکلنے سے پہلے ٹی شرٹ اور خصوصی کیپ پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس بات کاحلف لیا کہ وہ اپنی زندگی میں سائنسی سوچ کو اپنائیں گے۔ آئی ایس سی اے کی جنرل صدر ڈاکٹر محترمہ وجئے لکشمی سکسینہ نے ان سے اپیل کی کہ وہ ایک مضمون کے طور پر سائنس کامطالعہ نہ کریں بلکہ اسے اپنی زندگی کا ایک حصہ بنائیں اور زندگی میں کچھ کرنے کیلئے اسے اپناحصہ بنائیں۔
اولمپک مشعل کی طرز پر علم کی مشعل وگیان جیوتی کا تصور کیا گیا تھا۔ یہ ایک تحریک ہے جو معاشرے خاص کر نوجوانوں میں سائنس کے جذبے کی پرورش کرنے کے لئے ڈیڈیکیٹ کی گئی ہے۔ یہ مشعل یونیورسٹی کیمپس میں نصب کی گئی ہے اور 108ویں انڈین سائنس کانگریس کے جاری رہنے تک جلتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ع ن۔
U-10
(Release ID: 1887950)
Visitor Counter : 205