کوئلے کی وزارت

کوئلے کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 8ایکوپارکس تیارکئے گئے


کان کنی سے متعلق سیاحت ؛2023میں دومزید پارکس تیارکئے جائیں گے

Posted On: 30 DEC 2022 1:13PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کی جانب سے دوبارہ حاصل کی گئی زمین پر ایکوپارکس تیارکرنے اور کان کنی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کی جاری کوشش کے حصے کے طورپر  ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں  8ایکوپارکس تیارکئے گئے ہیں اور 23-2022میں اس طرح کے مزید دوپارکس مکمل کئے جانے ہیں۔

کوئلہ ، کان کنی اورپارلیمانی امورکے مرکزی وزیرجناب پرہلاد جوشی نے اکتوبر2022میں ڈبلیو سی ایل کے جھوری /بال گنگادھرتلک ایکوپارک کا افتتاح کیاتھا ۔ حالیہ دنوں این ایل سی آئی ایل نے پڈوچیری سیاحتی ترقی سے متعلق کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں تاکہ کان کنی-I   اور کان کنی-II میں ایکوسیاحت کو فروغ اور دیرپا کان کنی کی سرگرمیوں  کا مظاہرہ کیاجاسکے ۔

این سی ایل اورمدھیہ پردیش سیاحتی بورڈ کے درمیان سنگرولی ماحولیاتی سیاحتی سرکٹ کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت نامے پردستخط کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈبلیو سی ایل نے مہاراشٹرمیں سیاحت کی ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ دیگرمفاہمت نامہ کیاہے تاکہ کوئلہ کے شعبے میں ماحولیاتی سیاحت کو مزید فروغ دیاجاسکے ۔

دیرپاترقی اور ہریالی کے اقدامات  کے ساتھ کوئلہ /لیگنائٹ پی ایس یوز نے  رواں سال جنوری سے نومبر تک 2300ہیکٹئرآراضی پرتقریبا 47لاکھ پودے لگائے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع ح ۔ ع آ)

U -14528



(Release ID: 1887520) Visitor Counter : 97