صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے صفدر جنگ اسپتال جاکر کووڈ-19انتظام میں اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئے موک ڈرِل کا جائزہ لیا


’’آلات، عمل اور انسانی وسائل کے نکتہ نظر سے مکمل کووڈ طبی ڈھانچے کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانااہم‘‘

سب سے کووڈ مناسب رویے پر عمل کرنے اورغیر مصدقہ اطلاع ساجھاکرنے سے بچنے پر زور دیا

Posted On: 27 DEC 2022 2:11PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ مانڈویہ آج نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال گئے اور کووڈ-19انتظام کے لئے اسپتال کے بنیادے ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنانے کے لئےوہاں کی جارہی موک ڈرِل کا جائزہ لیا۔

 

01.jpg

 

 مرکزی وزیر نے کہا’’میں نے حال ہی میں ریاست کے وزائے صحت کے ساتھ کووڈ-19کی صورتحال و اس کی روک تھام اور انتظامات کی تیاری کا جائزہ لیا۔کووڈ-19انتظامات کے لئے تیاری کا جائزہ لینے کی غرض سے ملک میں موک ڈرِل کی جارہی ہے۔کووڈ-19انتظامات کے لئے اسپتالوں میں کلینکل تیاری اہم ہے۔آج سرکاری اور نجی اسپتالوں میں موک ڈرِل کی جارہی ہے۔ ریاست کے وزرائے صحت اپنی اپنی ریاستوں میں ڈرِل کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘

 

02.jpg

 

ڈاکٹر مانڈویہ نے صفدر جنگ اسپتال اور دردھمان مہاویر میڈیکل کالج کے شعبوں کے صدور اور ملازمین کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔ وزیر صحت مختلف شعبوں کے صدور ، ڈاکٹروں، نرسوں، سیکورٹی اور صاف صفائی کی خدمات کے سربراہوں کے ساتھ  تقریباً ایک گھنٹے تک رہے اور معیاری اسپتال نظم و ضبط ، کلینکل پریکٹسز، بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات، صاف صفائی کے عمل، مریض پر مرتکز اعلیٰ معیار  کی صحت خدمات پر مختلف  مشوروں کو توجہ سے سنا۔انہوں نے وزیر صحت سے وباء کے دوران رات دن خدمات دستیاب کرانے کے کام میں اپنے تجربات کو ساجھا کیا۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے شعبوں کے صدور کو اپنی ٹیم سے ہر ہفتے ملنے ، تمام شعبوں کا دورہ کرنے اور بہترین نتائج   کو یقینی بنانے کے لئے ان کے کام کے مظاہرے کا تجزیہ کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے وباء کے دوران ڈاکٹروں کے مثالی کام کی ستائش کی ۔

 

03.jpg

 

ڈاکٹر مانڈویہ نے کوتاہی کو لے کر خبردار کیا اور تمام لوگوں سے کووڈ کے تعلق سے مناسب رویہ اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے خبردار رہنے، غیر مصدقہ اطلاع کو ساجھا کرنے سے بچنے اور اعلیٰ سطح کی تیاری کویقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ’’کووڈ معاملے پوری دنیا میں بڑھ رہے ہیں اور ہندوستان میں بھی معاملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس لئے یہ اہم ہے کہ آلات ، عمل اور انسانی وسائل کے معاملے میں مکمل کووڈ ڈھانچہ آپریشنل تیاری میں رہیں۔‘‘

اس موقع پر صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتُل گوئل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  صفدر جنگ اسپتال ڈاکٹر  بی ایل شیروا اورصاف صفائی سمیت  مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14417)



(Release ID: 1886928) Visitor Counter : 118