امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن  اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر نئی دہلی میں ’سدیو اٹل‘ میموریل جا کر  خراج عقیدت پیش کیا


اٹل جی کی حب الوطنی، فرض شناسی اور لگن ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی

ہندوستانی سیاست کے عروج کی عکاس، اٹل جی کی زندگی ملک کو اس کی شان کی طرف واپس لے جانے کے لیے وقف تھی

اپنی قیادت میں ترقی اور گڈ گورننس کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ کر، انہوں نے دنیا کو ہندوستان کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور عوام میں قومی فخر کا احساس پیدا کیا

اٹل جی کو آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Posted On: 25 DEC 2022 1:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو آج ان کے یوم پیدائش پر نئی دہلی میں ’سدیو اٹل‘ میموریل پر جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ اٹل جی کی حب الوطنی، فرض شناسی اور لگن ہمیں ہمیشہ قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی، جو ہندوستانی سیاست کا عروج تھی، ملک کو اس کی آخری شان کی طرف واپس لے جانے کے لیے وقف تھی۔ اپنی قیادت میں ترقی اور گڈ گورننس کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ کر، اٹل جی نے دنیا کو ہندوستان کی صلاحیت سے روشناس کرایا اور عوام میں قومی فخر کا احساس پیدا کیا۔ آج، ان کے یوم پیدائش پر، میں اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 14346



(Release ID: 1886509) Visitor Counter : 142