نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اسپورٹس کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا ڈیش بورڈ کا آغاز کیا
ڈیش بورڈ لوگوں کو کھیلو انڈیا اسکیم سے متعلق تمام معلومات تک آسان رسائی فراہم کرے گا
Posted On:
23 DEC 2022 5:46PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- اس ڈیش بورڈ پر جیو ٹیگنگ کے ساتھ کھیل کے میدانوں کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں۔
- امورِ نوجواں اور اسپورٹس کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک نے بھی اس تقریب کو اپنی موجودگی سے وقار بخشا۔
نوجوانوں کے امور اور اسپورٹس کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں کھیلو انڈیا کے نئے ڈیش بورڈ کا آغاز کیا، جس میں کھیلو انڈیا اسکیم اور کھیلو انڈیا ایونٹس سے متعلق تمام اعداد و شمار موجود ہیں۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اوراسپورٹس کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک اور نوجوانوں کے امور اور اسپورٹس وزارت اور اسپورٹس مقتدرہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

کھیلو انڈیا ڈیش بورڈ کو ریئل ٹائم پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور اس کا مقصد ایک منفرد ون اسٹاپ پلیٹ فارم کا دستیاب ہونا ہے جس کے ذریعے ملک کے ہر شہری کو کھیلو انڈیا اسکیم کی مختلف پیشکشوں سے متعلق تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

ڈیش بورڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئےجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اگر آپ ان کاموں کو دیکھیں جو ہندوستانی حکومت کر رہی ہے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ آسان رسائی اور شفافیت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی گئی ہے خواہ وہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ہو، زندگی گزارنا آسان بنانے یا تعمیل کی آسانی کیلئے ہو۔ اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھیلو انڈیا ڈیش بورڈ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ منفرد پلیٹ فارم ہر شخص کی مدد کرے گا خواہ وہ عام آدمی ہو یا کوئی کھلاڑی، کھیلو انڈیا اسکیم کے حوالے سے تمام ضروری معلومات حاصل کر سکے گا اور انہیں کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک سے زیادہ مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس ڈیش بورڈ پر جیو ٹیگنگ کے ساتھ کھیل کے میدانوں کے بارے میں معلومات دستیاب ہے۔

مرکزی وزیر کے بیان کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب پرمانک نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف لوگوں کو کھیلو انڈیا اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، فٹ انڈیا اور کھیل کے میدان کی ترقی کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں معلومات تک رسائی میں بھی مدد کرے گا۔
منفرد پلیٹ فارم میں کھیلو انڈیا سینٹرز (کے آئی سیز)، کھیلو انڈیا اکیڈمیز، اسپورٹس مقتدرہ ٹریننگ سینٹرز اور نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس (این سی او ایز) کے حوالے سے ایک ڈیٹا بیس بھی ہے جس سے کھلاڑیوں کو قریب ترین مرکز تلاش کرنے میں مدد ملے گی جہاں مختلف شعبوں میں کھیلوں کی تربیت دستیاب ہے۔ ان مراکز کو ہندوستان کے نقشے پر جیو ٹیگ کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان بھر میں کسی بھی کھلاڑی کو کسی خاص کھیل کو پورا کرنے میں اپنی پسند کا مرکز تلاش کرنے میں مدد ملے۔
درج ذیل لنک پر کوئی بھی کھیلو انڈیا ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے:
https://dashboard.kheloindia.gov.in/khelo_india_dashboard/
****
U.No:14314
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1886163)
Visitor Counter : 157