وزارت سیاحت

سیاحت کی صنعت خواتین سے متعلق افرادی قوت کے سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے: جی کشن ریڈی کا بیان

Posted On: 22 DEC 2022 3:41PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ حکومت خواتین ملازمین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے خواتین ملازمین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی خاطر مختلف ضابطوں اور رضاکارانہ اقدامات کے ذریعے صنعت کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

سیاحت کی صنعت کی افرادی قوت کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ سیاحت کی صنعت بڑے پیمانے پر غیر منظم، موسمی اور مختلف شعبوں میں بکھری ہوئی ہے۔ سیاحت کی صنعت خواتین سے متعلق افرادی قوت کے سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے اور حکومت خواتین ملازمین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے خواتین ملازمین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی خاطر مختلف ضابطوں اور رضاکارانہ اقدامات کے ذریعے صنعت کے فریقوں کے ساتھ منسلک ہے۔

بھارتی حکومت کی مختلف وزارتوں کے زیر انتظام قوانین میں مختلف دفعات کے تحت خواتین ملازمین کے لیے حفاظت، مساوی مواقع اور کام کے سازگار ماحول فراہم کئے جاتے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

(i) سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020

(ii) اجرت سے متعلق ضابطہ 2019

(iii) میٹرنٹی فائدے سے متعلق قانون، 1961 (جیسا کہ 2017 میں ترمیم کی گئی)

(iv) کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے شے متعلق قانون 2013(روک تھام، ممانعت اور ازالہ)

*************

ش ح- ش ر–ع ر

U. No. 14245



(Release ID: 1885916) Visitor Counter : 90