صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) کامقصد اسپتالوں، لیبس اور ڈجیٹل ہیلتھ حل فراہم کرنے والوں کو 4 کروڑ روپئے تک کی مالی ترغیبات فراہم کرکے آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (اےبی ڈی ایم) کے  اپنائے جانےکو فروغ دینا ہے

Posted On: 22 DEC 2022 11:01AM by PIB Delhi

صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے ڈجیٹل صحت ماحولیاتی نظام کے شراکت داروں کے لئے ایک ڈجیٹل ہیلتھ ترغیبی ا سکیم (ڈی ایچ آئی ایس) کااعلان کیا ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم) کے تحت ملک میں ڈجیٹل صحت لین دین کو مزید فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اسپتالوں اور تشخیصی لیب کو ترغیبات فراہم کی جائیں گی اور  اسپتالوں، صحت کے بندوبست کے انفارمیشن سسٹم اور لیباریٹری منجمنٹ انفارمیشن سسٹم جیسے ڈجیٹل صحت حل کےفراہم کاروں کوبھی اس اسکیم کے تحت ترغیبات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی ایچ آئی ایس کے تحت صحت کی اہل سہولتیں اور ڈجیٹل حل کمپنیز ، ڈجیٹل ہیلتھ ریکارڈ کی تعداد کی بنیاد پر 4 کروڑ روپئے کی مالی ترغیبات حاصل کرسکیں گی جو انہوں نے قائم کئےہیں اور آیوشمان بھارت صحت اکاؤنٹ ( اے بی ایچ اے ) سے جڑ سکیں گی۔ یہ ترغیب صحت کی سہولتوں  (اسپتالوں اور تشخیصی لیبس) کے ذریعہ دستیاب کرائی جاسکتی ہیں ۔ اور یہ ان اسپتالوں اور تشخیصی لیبس کو فراہم کی جائیں گی جو اے بی ڈی ایم کے صحت سہولت کی رجسٹری کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اسکیم کے تحت اہلیت کے مخصوص ضابطے پورے کررہے ہیں۔

صحت کی قومی اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسکیم زیادہ سے زیادہ حفظان صحت کی سہولتوں اور ڈجیٹل سافٹ ویئرکمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے وہ مریضوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کرانے کے لئےاےبی ڈی ایم میں شامل ہوسکیں گی اور اس سلسلے میں آگے آسکیں گی۔ اس مالی ترغیباتی اسکیم کے ذریعہ ہم ڈجیٹل ہیلتھ کو اپنائے جانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اس کےعلاوہ ترغیباتی اسکیم میں سلوشن (ایچ ایم آئی ایس۔ ایل ایم ا ٓئی ایس ) فراہم کاروں کو بھی شامل کررہے ہیں جو بورڈ پر آنے اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر صحت کی سہولیات کو سنبھالتے ہیں۔ ترغیبات نے شہریوں پرمرکوز دیگرپروگراموں جیسے یو پی آئی ، ٹی بی کے معاملات کی اطلاع، زچہ تحفظ اسکیم، وغیرہ کو جلد اپنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

اے بی ڈی ایم کے ڈجیٹل ہیلتھ ترغیباتی اسکیم کے تحت اہم پوائنٹس حسب ذیل ہیں :

1.ترغیبات حسب ذیل کمپنیوں کو فراہم کی جائیں گی :

  1. صحت کی سہولیات جن میں 10 یا اس سے زیادہ بستر ہوں۔
  2. لیبارٹری/ریڈیالوجی تشخیصی مراکز
  3. ڈیجیٹل حل کمپنیاں(اے بی ڈی ایم ) فعال ڈیجیٹل حل فراہم کرنے والے ادارے

2. مراعات ابھا سے منسلک لین دین کی تعداد کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی یعنی ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ بنائے گئے اور ابھا سے منسلک ہیں۔

حفظان صحت کی سہولت

بنیادی سطح کا ضابطہ

ترغیبات

اسپتال

50لین دین فی بستر فی ماہ

بنیادی سطح سےاوپر 20 روپئے فی اضافی لین دین

تشخیص کرنےوالی ادارے / لیبس

500 لین دین فی ماہ

بنیادی سطح سے اوپر 15 روپئے فی اضافی لین دین

3.ڈیجیٹل سولیوشن کمپنیوں (ڈی ایس سیز) کو ان کے ڈیجیٹل سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے صحت کے اہل اداروںکی طرف سے موصول ہونے والی ترغیبی رقم کا 25فیصد ترغیب دیا جائے گا۔

4.براہ راست مراعات کے لیے اہل نہ ہونے والے اداروں(کلینکس/چھوٹے ہسپتال/ہیلتھ لاکرز/ٹیلی کنسلٹیشن پلیٹ فارم وغیرہ)  کی طرف سے کیے گئے اے بی ایچ اے سے منسلک لین دین کے لیے ، ڈیجیٹل سلوشن کمپنیوں کو ایک ترغیب فراہم کی جائے گی۔

ڈجیٹل سولوشن (ایچ ایم آئی ایس اورایل ایم آئی ایس ) کمپنیوں کے لئے لاگت پر مبنی ترغیبات

ایسے ا سپتالوں/ لیبس کے ذریعہ  ہر لین دین کے لئے  جو ا پنے سافٹ ویئر استعمال کررہے ہیں اور اس پالیسی کے تحت ترغیبات حاصل کررہے ہیں

صحت کے اہل اداروں کے ذریعہ حاصل کی گئی کرسپانڈنگ ترغیبی رقم کا 25 فیصد

دیگر لین لین کے لئے بشمول (ہیلتھ لاکرس ، ٹیلی کنسلٹیشن پلیٹ فارم  ، چھوٹے کلینک وغیرہ ) فی ماہ   200سے زیادہ لین دین فراہم کی گئی  ہے

5 روپئے فی لین دین

پبلک سیکٹر  صحت کے اداروں کی ترغیبات  کو روگی کلیان سمیتی کے تحت فنڈز میں شامل کیا جائے گا۔ ترغیبی اسکیم کا ابتدائی مالی تخمینہ چھ ماہ کی مدت کےلئے 50 کروڑ روپئے ہے اور یہ  یکم جنوری 2023 سے  شروع ہورہا ہے ۔

اس کے علاوہ صحت کی قومی اتھارٹی این ایچ اے 23 دسمبر 2022 سے پبلک ویبنارز کا انعقاد کرے گی تاکہ اسکیم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جا سکے۔ ویبنارز کاپروگرام اور لنک ویب سائٹ https://abdm.gov.in/dhis پر دستیاب ہوگا۔ ڈی ایچ آئی ایس کا مکمل متن اس پر دستیاب ہے: https://abdm.gov.in:8081/uploads/Digital_Health_Incentive_Scheme_550e710e09.pdf

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.14197



(Release ID: 1885640) Visitor Counter : 179