نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

 نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے قومی راجدھانی میں  ہاکی عالمی کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی


ہندوستان کے مختلف شہروں میں عالمی کپ ٹرافی لے جانے سے مردوں کی ہاکی کے عالمی کپ 2023 کے فروغ دینے میں مدد ملے گی ،یہ عالمی کپ بھوونیشور – رورکیلا میں ہوگا:انوراگ ٹھاکر کا بیان

Posted On: 16 DEC 2022 6:08PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • مردوں کےایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی  عالمی کپ 2023 بھوونیشور-رورکیلا ٹرافی میجر دھیان چندر نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچی ۔
  • اس تقریب میں 1975 عالمی کپ کے فاتحین نے بھی شرکت  کی

مردوں کی ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی عالمی کپ 2023 بھوونیشور –رورکیلا کی ٹرافی کا سفر آج نئی دہلی کی طرف منتقل ہوگیا جہاں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور اطلاعات  و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہاکی شائقین کے لئے ٹرافی کی نقاب کشائی کی اس تقریب میں 1975 کے عالمی کپ کے فاتحین جناب اجیت پال سنگھ ، جناب اشوک دھیان چند ، برگیڈئر ایچ جے ایس چمنی اور سابق اولمپک کھلاڑی جناب ہر ویندر سنگھ ،پدم شری ظفر اقبال  اور جناب ونت کمار (نائب صدر دہلی ہاکی) اور دیگر شخصیتوں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OIHX.jpg

 

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں عالمی کپ ٹرافی لے جانا مردوں کی ایف  آئی ایچ  اڈیشہ ہاکی عالمی کپ 2023 بھوونیشور-رورکیلا کو فروغ دینے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ یہ ٹرافی  اڈیشہ، اترپردیش، پنجاب  اور جھارکھنڈ جیسے ملک کے مختلف حصوں میں لے جائی گئی ہے اور اب یہ ٹرافی لیجنٹس اور شائقین کی موجودگی میں اب نئی دہلی میں ہے جو ٹورنامنٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027WPQ.jpg

 

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ اولمپکس کے بعد عالمی کپ اس کھیل  میں  سب سے بڑا مقابلہ ہے اور یہ ایک سب سے اہم بات ہے کہ ہم مردوں کے  ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی  عالمی کپ 2023 بھوونیشور-رورکیلا کو فروغ دینے کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ میزبان شہروں میں  ہاکی کےشائقین  اسٹیڈیم کو پُر کنے کے لئے کافی ہیں لیکن ٹرافی کا یہ سفردوسری ریاستوں میں ہاکی شائقین کی حوصلہ افزائی کرےگا جس سے وہ ٹی وی پر ٹورنامنٹ دیکھ سکیں گے۔

ہاکی کے سابق کھلاڑی جنا ب اشوک دھیان چند نے  مردوں کے  ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی  عالمی کپ 2023 بھوونیشور-رورکیلا کے ٹرافی کے سفر  کا اہتمام کرنے کے لئے ہاکی انڈیا کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو فروغ دینے کیلئے یہ ضروری اور اہم قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TMJO.jpg

 

آج ہم  مردوں کے  ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی  عالمی کپ 2023 بھوونیشور-رورکیلا کے  ٹرافی کے سفر کے لئے اپنے والد میجر دھیان چند کے مجسمے کے پاس جمع ہوئے ہیں۔یہ  ہندوستانی ہاکی میں ایک خاص مقام ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج ہم کو آئندہ عالمی کپ کی ٹرافی کو دیکھنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ اس ٹرافی کا سفر،اس ٹورنامنٹ کے فروغ کےلئے ایک بڑی بات ہے جو ہاکی میں ضروری ہے  اور جناب اشوک دھیان چند نے کہا کہ  مجھے یقین ہے کہ ہم ایک میزبان ملک کی حیثیت  سے اس ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GYYV.jpg

 

ٹرافی کے سفر کے بارے میں:

13 جنوری 2023 سے شروع ہونے والے باوقار ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور - رورکیلا کی رہنمائی میں،باوقار ٹرافی 25 دسمبر کو اڈیشہ واپس آنے سے پہلے 13 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کا سفر کرے گی، اس طرح  شائقین اور عوام کو فائدہ ہوگا۔اس طرح  29 جنوری 2023 کو جیتنے والی ٹیم کے اسے اٹھانے سے پہلے  شائقین اور عوام کو باوقار ٹرافی کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک موقع ملے گا۔ ملک گیر ٹرافی ٹور کا آغاز 5 دسمبر کو اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک نے بھونیشور میں کیا تھا۔ اس کے بعد ٹرافی مغربی بنگال، منی پور، آسام، جھارکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، نئی دہلی، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تامل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں سفر کرے گی۔

مزید تصاویر کے لیے، ہاکی انڈیا فوٹو لائبریری میں لاگ ان کریں:

کلک کریں: https://photolibrary.hockeyindia.org/

ایف آئی ایچ  ہاکی مردوں کا ورلڈ کپ 2023:

 

ایف آئی ایچ ہاکی مینز ورلڈ کپ کے بارے میں مزید معلومات اور تاریخی ڈیٹا کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں :

https://www.fih.hockey/events/world-cup

ورلڈ کپ کی ٹکٹیں اس لنک پر بک کریں: https://insider.in/online

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں: help@insider.in

مردوں کے عالمی کپ کے ہمہ وقتی اعدادوشمار کے بارے میں معلومات ، بشمول سابقہ فاتحین،کسی ملک کی طرف سے سب سے زیادہ گول کیے گئے، کسی ملک کی طرف سے سب سے زیادہ  کھیلے گئےمیچ اور مزید،معلومات کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://www.fih.hockey/events/world-cup/men/fih-odisha-hockey-mens-world-cup-2023-bhubaneswar-rourkela-1389/archive

 

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.14008



(Release ID: 1884726) Visitor Counter : 98