عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ 19 دسمبر 2022 کو ایک ملک گیر مہم اچھی حکمرانی کا ہفتہ 2022 ’پرشاسن گاؤں کی اور‘  کا افتتاح کریں گے


پانچ روزہ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ مہم کے دوران  ملک بھر میں ڈسٹرک کلکٹرس کی جانب سے شناخت کی گئیں 3120 نئی خدمات کو  آن لائن خدمات کی فراہمی کے لئےشامل کیا جائے گا

10 سے18 دسمبر 2022 تک جاری اچھی حکمرانی کے ہفتے 2022 کے تیاری مرحلے کے دوران ڈسٹرک کلکٹرس نے خدمات کی فراہمی کے لئے 8127944 درخواستوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاستی شکایتوں کے پورٹلس میں 1948122 عوامی شکایتوں کے ساتھ نمٹایا جائے گا

23 دسمبر 2022 کو ڈسٹرک سطح کے ورکشاپس میں بحث کے لئے 373 اچھے حکمرانی کے طور طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے

Posted On: 18 DEC 2022 4:38PM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پینشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں پانچ روزہ پرشاسن گاؤں کی مہم کے دوران ملک بھر کے ڈسٹرکس کلکٹر وں کے ذریعہ شناخت کی گئیں 3120 نئی خدمات آن لائن خدمات کوآن لائن سروس کی  فراہمی کے لئے شامل کیا جائے گا۔

10 سے18 دسمبر 2022 تک  جاری اچھی حکمرانی کے ہفتے 2022 کے تیاری مرحلے کے دوران ڈسٹرک کلکٹروں نے خدمات کی فراہمی کے لئے 8127944 درخواستوں کی نشاندہی کی ہے جس کے ساتھ ریاستی شکایتوں کے پورٹلس میں 1948122 عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری وی سرینواس نے بتایا کہ 23 دسمبر2022 کو ضلع سطح کے ورکشاپ میں بحث و مباحثہ کے لئے 373 بہترین  اچھی حکمرانی کے طور طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایتوں کےا زالہ میں  43 کامیاب داستانوں کو 19 سے25 دسمبر2022 کو اچھی حکمرانی کے ہفتے 2022 سوشاسن سپتہ  کے دوران مشترک کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے تمام ضلعوں اور تحصیلوں میں سوشاسن سپتہ کی کامیابی کے لئے اپنی مبارکباد  پیش کی ہے اور اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خاص طور پر حوصلہ کن بات ہے کہ اس سال بھی پرشاسن گاؤں کی اور مہم اچھی حکمرانی کے ہفتے کا ایک حصہ رہے گی۔ ہم نے عوامی شکایات کے ازالے ، آن لائن خدمات فراہم کرنے والی درخواستوں کو نمٹانے اور اچھی حکمرانی کے طورطریقوں سمیت شہریوں پر مرکوز مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ہمارا وژن ہے کہ خدمات کی فراہمی کے طورطریقوں کو زیادہ موثر بناتے ہوئے ان کی رسائی کو بڑھایا جائے۔ عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی بہترین فراہمی کی ملک گیر مہم تمام ضلعوں اور ریاستوں کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلائی جائے گی ۔700 سے زیادہ ضلع کلکٹرس اس مہم میں حصہ لیں گے اور افسران تحصیلوں اور پنچایت سمیتی ہیڈکواٹروں کا دورہ کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اچھی حکمرانی کے ہفتے 2022 پورٹل کا آغاز کریں گے: www.pgportal.gov.in/GGW22یہ ایک ڈیلی کیڈٹ پورٹل ہے جس میں ضلع کلکٹر صاحبان  اچھی حکمرانی کے طور طریقوں اور ویڈیو کے ساتھ  اس سلسلے میں کی جانے والی پیشرفت کو اپلوڈ کریں گے۔

سوشاسن سپتہ میں قوم کے شکایات کے ازالے کے پلیٹ فارمز کا مشاہدہ کیا جائے گا جو مل جل کر کام کرتے ہیں سی پی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ ریاستی پورٹلز پر موصول ہونے والی شکایات کے ساتھ کیا جائے گا۔ امرت کال دور میں یہ دوسرا موقع ہے، جب حکومت ہند عوامی شکایات کو دور کرنے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تحصیل سطح پر ایک قومی مہم چلائے گی۔ پرشاسن گاوں کی اورے ابھیان اچھی حکمرانی کے لیے ایک قومی تحریک بنائے گی جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔

اس موقع پر 2022 کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس پر سالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں 2022 میں عوامی شکایات کے ازالے میں قوم کی پیش رفت کی عکاسی کی جائے گی۔

اچھی حکمرانی کا ہفتہ 2022 کا تیاری کا مرحلہ 10 سے 18 دسمبر 2022 تک منعقد ہوا۔ ضلع کلکٹروں نے سرشار پورٹل پر درج ذیل اہداف کی نشاندہی کی ہے جن کا ازالہ 19-25 دسمبر 2022 کے دوران کیا جائے گا۔

خدمات کی فراہمی کے تحت درخواستیں نمٹائی گئیں

81,27,944

ریاستی گریونسس پورٹلس میں شکایتوں کا ازالہ کیا گیا

19,16,142

سی پی گرام میں شکایتوں کا ازالہ کیا گیا

31,980

آن لائن خدمات کی فراہمی کے لئے نئی خدمات کی تعداد میں شامل کیا گیا

3120

اچھی حکمرانی کے بہترین طور طریقے

373

عوامی شکایتوں کے ازالے کی کامیاب داستانیں

43

خدمات کی فراہمی کے درخواست کے زمرے میں مدھیہ پردیش کے ضلعوں نے55,72,862      کے ہدف کی نشاندہی کی ہے اور پنجاب کے ضلعوں نے21,96,937       کے ہدف کی نشاندہی کی ہے۔ عوامی شکایتوں کے ازالے کے زمرے میں مدھیہ پردیش کے ضلعوں میں 16,67,295      کی شکایتوں کے ہدف کی نشاندہی کی ہے اور تمل ناڈوں کے ضلعوں نے1,38,621    شکایتوں کی نشاندہی کی ہے۔

ہر ضلع میں 23 دسمبر 2022 کو ضلع کلکٹر کی صدارت میں ضلع سطح پر اختراعات سے متعلق ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ ورکشاپ میں  ضلع سطح کے اختراعات پر توجہ دےگا۔23 دسمبر 2022 کو ضلع سطح پر ورکشاپس میں پرزیٹیشن کے لئے 373 ضلع سطح کی اختراعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اختراعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جس کامقصد انسٹی ٹیوشن کی ڈیجیٹل کایا پلٹ اور ڈیجیٹل شہریوں کو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانا ہے۔

دوسرا سوشاسن سپتہ ہندوستان میں ہر سطح پر اچھی حکمرانی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13999


(Release ID: 1884719) Visitor Counter : 153