سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے ایگت پوری ، ناسک، مہاراشٹر میں 1800 کروڑ روپے مالیت کے  قومی شاہراہوں کے آٹھ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 18 DEC 2022 7:45PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار ، پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سبھاش بھامرے، جناب ہیمنت گوڈسے، ایم ایل ایز اور حکام کی موجودگی میں آج مہاراشٹر کے ایگت پوری ، ناسک میں 1800 کروڑ روپے مالیت کے 226 کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کے آٹھ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

شاہراہوں کے ان پروجیکٹوں کے ساتھ ضلعے میں نقل و حمل تک محفوظ اور با آسانی رسائی حاصل ہوگی ۔ نیز ایندھن اور وقت کی بھی بچت ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ آلودگی بھی کم ہوگی۔  اِن پروجیکٹوں سے زراعت اور دستکاری کے کاروبار  کو مقامی بازار تک پہنچانے میں سہولت حاصل ہوگی۔ زیادہ شہروں تک رسائی کے ساتھ دیہی علاقوں میں کنکٹیویٹی میں مدد ملے گی ، ساتھ ہی ساتھ  ان کے ذریعے نئی صنعتیں اور روزگار کے نئے مواقع  تشکیل دیئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ر۔ت ح۔

U- 14000

          


(Release ID: 1884689) Visitor Counter : 127