امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج کولکاتہ میں مشرقی زونل کونسل کی 25ویں میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ آٹھ سالوں میں زونل کونسل کی میٹنگوں میں 1000 سے زیادہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان میں سے 93 فیصد کو حل کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے

2006 سے 2013 تک کے آٹھ سالوں میں، زونل کونسلز کی کل 6 میٹنگیں ہوئی ہیں (ہر سال اوسطاً ایک میٹنگ سے کم)، لیکن 2014 کے بعد سے 8 سالوں میں، کووڈ-19 عالمی وبا کے باوجود، کل 23 میٹنگ (بشمول آج کی میٹنگ) ہوئی ہیں (سال میں اوسطاً 3 میٹنگ)

میٹنگ کے تعدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ نتیجہ خیز بھی ہوئے ہیں، جو تمام ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے اور اس میں بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ برسوں میں مشرقی خطے کی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی سمت میں کافی کام کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی گتی شکتی اسکیم کے وژن میں مشرقی خطہ کی ریاستوں کا بڑا حصہ ہے، کیونکہ جناب مودی نے ہمیشہ اس خطے کی ترقی پر زور دیا ہے

اگلے 25 سالوں میں امرت کال کے دوران ملک کا مشرقی خطہ ہندوستان کی ترقی می

Posted On: 17 DEC 2022 4:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج کولکاتہ میں مشرقی زونل کونسل کی 25ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور اوڈیشہ کے وزرا اور وزارت داخلہ اور کونسل کے ماتحت ریاستوں کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018IFV.jpg

 

اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زونل کونسلوں کی میٹنگوں میں 1000 سے زیادہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان میں سے 93 فیصد کو حل کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2006 سے 2013 تک کے 8 سالوں میں زونل کونسل کے کل 6 اجلاس منعقد ہوئے (ہر سال اوسطاً ایک اجلاس سے بھی کم) لیکن 2014 سے 8 سالوں میں کووڈ 19 کی وبا کے باوجود، کل 23 میٹنگ (بشمول آج کی میٹنگ) ہوئی ہیں (ہر سال اوسطاً 3 میٹنگز)۔ جناب شاہ نے کہا کہ زونل کونسل کی میٹنگوں کی تعدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ نتائج نظر آ رہے ہیں، جو تمام ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے اور اس میں بین ریاستی کونسل سیکرٹریٹ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QQQY.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے مشرقی خطے کی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی سمت میں پچھلے سالوں میں کافی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گتی شکتی اسکیم کے وژن میں مشرقی خطہ کی ریاستوں کا بڑا حصہ ہے، کیونکہ جناب مودی نے ہمیشہ اس خطے کی ترقی پر زور دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگلے 25 سالوں میں آزادی کا امرت کال کے دوران ملک کا مشرقی خطہ ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا، 25ویں مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ اچھے اور مثبت ماحول میں ہوئی، بہت سے معاملات پر اتفاق رائے ہوا، جب کہ زیر التوا مسائل کو بھی مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ERBZ.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے مشرقی علاقے سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر اس فیصلہ کن غلبہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں کیونکہ ایل ڈبلیو ای سے پاک ریاستوں میں انتہا پسندی دوبارہ نہیں ابھرنی چاہیے اور ان ریاستوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر ترقی کرنی چاہیے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے زور دے کر کہا کہ وہ این سی او آر ڈی میکانزم کے ضلعی سطح کے ڈھانچے کی تشکیل اور منشیات کی روک تھام کے لیے اس کی باقاعدہ میٹنگوں کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں منشیات کے خلاف جنگ اب ایک اہم مرحلے پر ہے اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے منشیات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13964


(Release ID: 1884493) Visitor Counter : 170