نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے پٹیالہ اور سونی پت مراکز کا دورہ کیا، 85 کروڑ روپے کے متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا


اس باوقار مرکز میں تربیت حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کو بہتر رہائش کی سہولیات ملیں گی: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 17 DEC 2022 2:53PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • نئے 300 بستروں والے ہاسٹل کی تعمیراتی لاگت 26.77 کروڑ روپے ہے۔
  • وزیر موصوف نے بھارت کے لیجنڈری ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند اور اسپرنٹر پی ٹی اوشا کو معنون ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا، جن کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے جس پر کل 5.25 کروڑ روپے کی لاگت  آئی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہفتہ کے روز پٹیالہ میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این ایس این آئی ایس) کا دورہ کیا اور 300 بستروں والے ایک نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا جس کی تعمیر پر 26.77 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

وزراء نے بھارت کے لیجنڈری ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند اور اسپرنٹر پی ٹی اوشا کے لیے وقف ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا، جن کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے جس کی کل لاگت 5.25 کروڑ روپے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H599.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو تمام پالیسیوں کے مرکز میں رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس 300 بستروں والے ہاسٹل کا آغاز اور پرانے ہاسٹل کی اپ گریڈیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے تاکہ اس باوقار مرکز میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو رہائش کی بہتر سہولیات دی جاسکیں۔

جناب ٹھاکر نے این ایس این آئی ایس پٹیالہ میں تعلیمی کورسوں میں پہلی بار اضافہ کرتے ہوئے اسپورٹس پرفارمنس اینالسس کورس کا بھی افتتاح کیا۔ اس کورس کے طلبہ کے پہلے بیچ کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے جناب۔ ٹھاکر نے کہا، "ایک کھلاڑی کی اصل صلاحیت کا اندازہ کرنے کے لیے کھیلوں کی سائنس اور کھیلوں کی کارکردگی کے تجزیے کو شامل کرنا بہت ضروری ہے، جو بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ایک لمبا سفر طے کرسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024MQP.jpg

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے 400 سے زائد ایتھلیٹس اور ٹرینیوں سے بھی گفت و شنید کی اور انھیں کھیلوں پر توجہ مرکوز رکھنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے مرکز میں دستیاب سہولیات اور موجودہ سیٹ اپ میں بہتری لانے کے لیے مشورے طلب کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VX7E.jpg

گذشتہ کئی برسوں میں سائی پٹیالہ نے بہت سے مشہور کھلاڑیوں کو پیدا کیا ہے جنھوں نے عالمی چیمپیئن شپ اور اولمپک تمغوں سمیت ملک کے لیے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048M5X.jpg

سال 2021 میں ایس اے آئی پٹیالہ کے ایتھلیٹس نے قومی سطح کے مقابلوں میں چھ شعبوں میں کل 72 تمغے جیتے۔ سال 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 195 تمغوں تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی سطح پر ایس اے آئی پٹیالہ کے ایتھلیٹس نے کامن ویلتھ چیمپیئن شپ، یورپین اوپن اور جونیئر ورلڈ چیمپیئن شپ جیسے مقابلوں میں 19 تمغے جیتے۔

بعد میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک کے ساتھ سونی پت میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے نیشنل ریجنل سینٹر (این آر سی) کا دورہ کیا اور نئے انٹیگریٹڈ ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) کا سنگ بنیاد رکھا جس پر تقریباً 48 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اپنے دوروں کے دوران وزیر موصوف  نے نئے تجدید شدہ مصنوعی ہاکی فیلڈ کا بھی افتتاح کیا، جس کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر تقریباً 5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13968




(Release ID: 1884450) Visitor Counter : 143